30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{۲۸} آپ کی مسجد سے ہفتہ وار علاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت ضرور ہونا چاہئے، اُس میں آپ خود بھی شریک رہیں پھر دیکھیں آپ کی مسجد میں سُنَّتوں کی کیسی بہار آتی ہے، اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ۔
{۲۹} ہر ماہ کم ازکم تین دن مَدَنی قافِلے میں سفر کو اپنا معمول بنائیں ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّآپ کی بیٹری چارج ہوتی رہے گی۔
{۳۰} ہر ماہ مَدَنی اِنعامات کا فارم پُر کرکے ذِمَّہ دَار اِسلامی بھائی کو جمع کرواتے رہیں ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تقویٰ پیدا ہو گا۔
اِقامت کے بعد امام صاحِب اعلان کر یں
اپنی ایڑیاں ، گردنیں اور کندھے ایک سیدھ میں کر کے صَف سیدھی کر لیجئے، دو آدمیو ں کے بیچ میں جگہ چھوڑنا گناہ ہے، کندھے سے کندھامَس یعنی ٹچ(Touch) کیا ہوا رکھنا واجب ، صف سیدھی رکھنا واجب اور جب تک اگلی صَف کونے تک پوری نہ ہو جائے جان بوجھ کرپیچھے نَماز شروع کر دینا ترکِ واجب، حرام اور گناہ ہے، 15 سال سے چھوٹے نابالِغ بچّوں کو صَفوں میں کھڑا نہ رکھئے ، انہیں کونے میں بھی نہ بھیجئے چھوٹے بچّوں کی صَف سب سے آخِر میں بنائیے۔ (نماز کے احکام،ص۲۶۷،تفصیلی معلومات کیلئے دیکھئے: فتاویٰ رضویہ،ج۷،ص ۲۱۹۔۲۲۵)
ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عاجز بندے اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ادنیٰ غلام ہیں ،یقینا زندگی بے حد مختصرہے، ہم لمحہ بَہ لمحہ موت کے قریب ہوتے جارہے ہیں ، عنقریب ہمیں اندھیری قبر میں اُتار دیا جائے گا۔ نجات تمام جہانوں کے پالنے والے خدائے اَحْکَمُ الْحَاکِمِین جَلَّ جَلَالُہٗ کی اطاعت اور مؤمنین پر رَحم و کرم فرمانے والے رسولِ کریم رء و ف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتوں کے اِتباع میں ہے۔ دعوتِ اسلامی کا ایک مَدَنی قافلہ۔۔۔۔۔۔۔۔ شہر سے آپ کے علاقے کی۔۔۔۔۔۔۔۔ مسجد میں آیا ہوا ہے، ہم نیکی کی دعوت کیلئے حاضر ہوئے ہیں ، آپ سے عرض ہے کہ آپ بھی ہمارا ساتھ دیجئے۔۔۔۔۔۔۔۔مسجد میں ابھی بیان جاری ہے، آپ ابھی تشریف لے چلئے اور چل کر بیان میں شرکت فر مالیجئے، ہم آپ کو لینے کے لیے آئے ہیں ، آیئے تشریف لے چلئے۔۔۔اگر ابھی نہیں آسکتے تو نمازِ مغرب وہیں اَدا فر مالیجئے، نماز کے بعد اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سُنَّتوں بھرابیان ہوگا آپ سے عاجزانہ التجا ہے بیان ضرور سنئے گا، اللہ عَزَّوَجَل آپ کو دونوں جہان کی بھلائیاں نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
مَوْلَایَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَآئِمًا اَبَدًا عَلٰی حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کلھِمٖ
یَا رَبِّ بِالْمُصْطَفٰی بَلِّغْ مَقَاصِدَنَا وَاغْفِرْلَنَامَا مَضٰی یَا وَاسِعَ الْکَرَمٖ
اَللّٰہُمَّ رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِرَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠(۴۱)
ترجمہ : اے میرے رب ! مجھے نماز کا قائم کرنے والا رکھ اور کچھ میری اولاد کو اے ہمارے رب ،اور میری دعا سن لے۔اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو اور سب مسلمانوں کو جس دن حساب قائم ہوگا ۔
اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا
ترجمہ : اے ہمارے رب ! ہمیں دے ہماری بیبیوں اور ہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں پرہیز گاروں کا پیشوا بنا۔
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَاوَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا ط اَللّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ ۔ (نمازکے احکام،نماز جنازہ کا طریقہ،ص۳۸۳)
ترجمہ :الٰہی!عَزَّوَجَلَّ بخش دے ہمارے ہر زندہ کواور ہمارے ہر مُتَوَفّٰی کواور ہمارے ہر حاضر کواور ہمارے ہرغائب کو اورہمارے ہر چھوٹے کو اور ہمارے ہربڑے کواور ہمارے ہرمردکو اورہماری ہرعورت کو،الٰہی عَزَّوَجَلَّ تو ہم میں سے جس کو زندہ رکھے تو اسکو اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے جس کو موت دے تو اسکو ایمان پر موت دے۔
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ(صحیح مسلم،کتاب المساجد ومواضع الصلٰوۃ ،باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ۔۔۔الخ، الحدیث:۵۹۲،ص۲۹۸)
ترجمہ : اے اللہ ! عَزَّوَجَلَّ تو سلام ہے اور تجھ ہی سے سلامتی ہے تو برکت والا ہے اے جلال اور بزرگی والے۔
فَسَھِّلْ یَااِلٰھِیْ کُلَّ صَعْبٍم بِحُرْمَۃِ سَیِّدِالْاَبْرَارِ سَھِّلْ (مدنی پنج سورہ،ختم قادریہ،ص۲۶۱)
ترجمہ : اے میرے اللہ ! عَزَّوَجَلَّ نیکوں کے سردار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے میں تمام مشکلات حل فرما۔
اَللّٰھُمَّ اَعِنَّا عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ (فردوس الاخبار للدیلمی،الحدیث:۱۷۲۲،ج۱،ص۲۴۲)
ترجمہ : اے ہمارے اللہ ! عَزَّوَجَلَّ ہمیں اپنے ذکرو شکر اور اچھی طرح عبادت کرنے کی توفیق عطافرما ۔
اَللّٰھُمَّ اَعْطِنِیْ کِتَابِیْ بِیَمِیْنِیْ وَحَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْرًا (ہمارا اسلام،اچھی اچھی دعائیں ،حصہ۳،ص۱۶۲)
ترجمہ : اے اللہ ! عَزَّوَجَلَّ مجھے میرا نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں عطافرما اور مجھ سے آسان حساب لے ۔
اَللّٰھُمَّ رَبِّ اغْفِرْوَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِیْنَ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع