تقدیرِ الٰہی عَزَّوَجَل کا بیان
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Guldasta e Aqaid o Amaal | گلدستہ عقائد و اعمال

book_icon
گلدستہ عقائد و اعمال

{۱}  حسن وحسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم ا دنیا میں میرے دو پھول ہیں ۔(سنن الترمذی،کتاب المناقب،باب مناقب ابی محمد الحسن بن علی۔۔۔الخ،الحدیث:۳۷۹۵،ج۵،ص۴۲۷)

 {۲} جس نے ان دو نوں (حسن و حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم ا ) سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے اِن سے عداوَت کی اُس نے مجھ سے عداوَت کی۔(المستدرک علی الصحیحین ،کتاب معرفۃ الصحابۃ ، باب ذکر شان الاذان ، الحدیث: ۴۸۵۲، ج۴، ص۱۶۳)

 {۳}  حسن و حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم ا جنَّتی جوانوں کے سردار ہیں ۔(سنن الترمذی،کتاب المناقب،باب مناقب ابی محمد الحسن بن علی۔۔۔الخ،الحدیث:۳۷۹۳،ج۵،ص۴۲۶)

 {۴}  جس شخص نے مجھ سے محبت کی اور ان دونوں کے والد اور والِدہ حضرتِ سیِّدنا مولائے کائنات مولیٰ علی، حضرت ِ سیِّدتُنا بی بی فاطمہ زہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم ا سے مَحبت رکھی وہ میرے ساتھ جنَّت میں ہو گا۔(سنن الترمذی، کتاب المناقب، باب مناقب علی بن ابی طالب،الحدیث:۳۷۵۴،ج۵، ص۴۱۰ وہمارا اسلام،اہل بیت کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم ،حصہ۳،ص۱۱۵)

بے ادب گستاخ فرقے کو سنادے اے حسن

یوں کہا کرتے ہیں سُنِّی داستان اہل بیت

(ذوق نعت ،ص۷۴)

            الغرض ! اہلِ بیتِ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم ہم اہلِ سُنَّت وجماعت کے پیشوا ہیں جو اِن سے مَحَبَّت نہ رکھے گاوہ بارگاہِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ سے مردُود و ملعون ہے۔ حضراتِ حسَنَین کریمَین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم ا یقینًااعلیٰ درجہ کے شہیدوں میں سے ہیں ،ان میں سے کسی کی شہادت کا انکار کرنے والاگمراہ بددین ہے۔   (ہمارا اسلام،اہل بیت کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم ،حصہ۳،ص۱۱۵)

معجزے اور کرامتیں

 سوال: معجزہ کسے کہتے ہیں ؟

جواب: وہ عجیب و غریب کام جو عادتاً ناممکن ہیں ، اگر نُبُوَّت کا دعویٰ کرنے والے سے اس کی تائید میں ظاہر ہوں تو اُن کو معجزہ کہتے ہیں جیسے حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے عصا کا سانپ ہو جانا، حضرت سیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا مُردوں کو جِلا دینا (زندہ کرنا)وغیرہ اور شہنشاہِ اَبرار،شفیعِ رَوزِشمار،دوعالَم کے مالک و مختار بِاِذنِ پروَردْگار، غیبوں پر خبردار جنابِ احمدِمختار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معجزے توبے شمار ہیں اِن میں سے معراج شریف بہت مشہور معجزہ ہے۔ (ہمارا اسلام، معجزے اور کرامتیں ،حصہ۳،ص۱۱۹)

 سوال:کوئی نُبُوَّت کا جھوٹا دعویٰ کر کے معجزہ دکھا سکتا ہے یا نہیں ؟

جواب: معجزہ دراصل نبی کے دعویٔ نبوَّت میں سچے ہونے کی ایک دلیل ہے جس کے ذریعے منکروں کی گردنیں جُھک جاتی ہیں اور وہ سب عاجز رہتے ہیں ۔ معجزات دیکھ کر آدمی کا دل نبی کی سچائی کا یقین کرلیتا ہے اور عقل والے ایمان لے آتے ہیں ۔ (ہمارا اسلام، معجزے اور کرامتیں ، حصہ۳،ص۱۲۰)

 سوال :کرامت کسے کہتے ہیں اور اَولیا ء ُاللہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِم سے کس قسم کی کرامتیں ظاہر ہوتی ہیں ؟

جواب:اَولیاء ُاللہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِم سے جو بات خلافِ عادت صادر ہو اُسے کرامت کہتے ہیں مثلاً آن کی آن میں مشرق سے مغرب میں پہنچ جانا ، پانی پر چلنا ، ہوا میں اُڑنا ، مُردہ زندہ کرنا ، مادَرْ زَاد اَندھے اور کوڑھی کو اچھا کر دینا وغیرہ ، لیکن قرآنِ مجید کی مثل کوئی سورت لے آنا کسی وَلی سے ہرگز ممکن نہیں ۔ اَولیاء ُاللہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِم کی کرامتیں دَر حقیقت اُن انبیاء ِکرام عَلَيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے معجزے ہیں جن کے وہ امّتی ہیں ۔ (ہمارا اسلام، معجزے اور کرامتیں ، حصہ۳،ص۱۲۰)

 سوال: جس وَلی سے کرامت ظاہر نہ ہو وہ وَلی ہے یا نہیں ؟

جواب: اَولیاء ُاللہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِم سے کرامات اکثر ظاہر ہوتی ہیں یہ نفوسِ قدسِیِّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِم تو اپنی وِلایت اور کرامت کو چھپاتے ہیں ،ہاں ! جب حکمِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ پاتے ہیں تو کرامت ظاہر کرتے ہیں اور اگرکرامت ظاہر نہ ہو تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ شخص وَلی یا بزرگ نہیں ۔ اَولیاءاللہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِم کی یہ کرامتیں انکی وفات کے بعد بھی ظاہر ہوتی ہیں جسے ہر آنکھ والا دیکھتا اور مانتا ہے ۔ (ہمارا اسلام، معجزے اورکرامتیں ،حصہ۳،ص۱۲۰)

اَ ولیاء اللّٰہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن

 سوال: وَلی کسے کہتے ہیں اور وِلایت کسِے حاصل ہوتی ہے ؟

جواب:اللہ تَعَالیٰ کے وہ خاص ایمان والے مسلمان بندے جو اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہتَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت میں اپنی خواہشات کو فنا کر دیتے ہیں اور ہمیشہ خدا اور رسول عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اطاعت و فرمانبرداری میں مصروف رہتے ہیں اَولیاء ُاللہ کہلاتے ہیں ۔وِلایت یعنی اللہ عَزَّوَجَل کا مقرَب اور مقبول بندہ ہونا محض اللہ عَزَّوَجَل کا عطیہ ہے جو کہ مولیٰ کریم اپنے برگزیدہ بندوں کو اپنے فضل و کرم سے عطا فرماتا ہے۔ ہاں ! عبادت و رِیاضت بھی کبھی کبھی اس کا ذریعہ بن جاتی ہے ۔ بعضوں کو ابتداء ً بھی وِلایت مل جاتی ہے۔(ہمارا اسلام،اولیاء اللہ رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہم ،حصہ۳،ص۱۱۷)

سوال:کیا بے علم آدمی بھی وَلی بن سکتا ہے ؟

$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن