30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جانور کے پھیپھڑے(Lungs) کھانے کا حکم
حلال ذبح شدہ جانور کے پھیپھڑے کھاناحلال ہے ، اس کے حرام ہونے کی کوئی وجہ نہیں اور یہ ممنوعہ اجزاء میں شامل نہیں ہے۔ صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتےہیں:’’ تِلّی اورپھیپھڑا حلال ہیں ۔“1
جانور کا مغز (Brain) کھانے کا حکم
حلال ذبح شدہ جانور جیسے بکری یا گائے وغیرہ کا مغز کھانا شرعی طور پر جائز ہے ۔ یہ بھی ممنوعہ اجزاء میں سے نہیں ہے۔ مغز کے اوپر باریک سی خون کی رگیں نظر آرہی ہوتی ہیں، صفائی کرتے وقت جہاں تک ممکن ہو انہیں جدا کر دینا چاہیے۔اگر پھر بھی کوئی رگ وغیرہ اسی طرح رہ گئی تو کوئی حرج نہیں ۔ پھر بھی یہ مغز کھانا جائزہوگا۔ جیسا کہ گوشت کے خون سے متعلق تفصیل پہلے گزر چکی ہے۔
مادہ جانور کا رحم(بچہ دانی ) کھانے کا حکم
حلال ذبح شدہ مادہ جانور کا رحم(بچہ دانی )کھانا جائز ہے۔ یہ بھی ممنوعہ اجزاء میں سے نہیں ہے۔ فقہی کتاب قنیہ میں ہے: ” رحم ما يؤكل لحمه حلال ان كان متصلا به حين ذبح “ یعنی جس جانور کا گوشت کھایا جاتا ہے، اس کا رحم(بچہ دانی)اگر ذبح کے وقت اس سے متصل ہو، تو وہ حلال ہے۔2
1... فتاویٰ امجدیہ،3/298 ،299
2... قنیۃ، كتاب الكراہیۃفی الاكل والشرب، ص 157
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع