30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
معدہ نجاستوں کا مقام ہے۔1
آنتوں کے متعلق اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں :” آنت کھانے کی چیز نہیں پھینک دینے کی چیز ہے ، وہ اگر کافر لے جائے یا کافر کو دی تو کوئی حرج نہیں،” اَلْخَبِیْثٰتُ لِلْخَبِیْثِیْنَ وَ الْخَبِیْثُوْنَ لِلْخَبِیْثٰتِۚ- “2 (ترجمہ: گندیاں گندوں کے لیے اور گندے گندیوں کے لیے۔)3
آنتوں سے متعلق حضرت صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ”آنتیں مکروہ تحریمی ہیں اور علت وہی ہے جو لحمِ جلالہ کی حرمت میں ہے۔ حدیث میں ہے: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن أكل الجلالة وألبانها ۔ غلیظ خوار جانور کے گوشت اور دودھ سے منع فرمایا۔ اور آنتیں خود معدن نجاست ہیں۔“4
کیا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ سے پہلے کسی نے اوجھڑی کی ممانعت کا فتوی نہیں دیا؟
بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ اوجھڑی کی ممانعت پر امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے پہلےکسی نے فتوی نہیں دیا اور یہ کہہ کر وہ اوجھڑی کا جواز نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ بات بالکل غلط ہے ۔ کیونکہ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے اوجھڑی کی ممانعت کا فتوی بلا بنیاد نہیں دیا بلکہ یہ شرعی دلائل یعنی قیاس ودلالۃ النص
1... بدائع الصنائع، 1/ 27
2... پ18، النور:26
3... فتاویٰ رضویہ ، 20/457
4... فتاوی امجدیہ،3/299،298
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع