30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شرمگاہ)،(5)خصیے، (6)غدود (7)اور خون۔1
اس حدیث میں سات اجزاء کا ذکر ہے جس کی وجہ سے بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ فقط یہی سات اجزاء مکروہ ہیں ان کے علاوہ کوئی اور جزو مکروہ نہیں ہے۔ حالانکہ یہ بات درست نہیں ہے ۔ اس کی کئی وجوہات ہیں :
* پہلی بات تو یہ ہے کہ اس حدیث کے الفاظ میں” حصر“ کا کوئی لفظ نہیں ۔ یعنی راوی نے ایسا نہیں کہا کہ فقط یہی سات مکروہ ہیں۔ بلکہ راوی نے روایت میں سات بیان کردیئے ہیں اور بقیہ اجزاء کے متعلق سکوت اختیار کیا (یعنی کچھ نہیں کہا۔) لہٰذا ان بقیہ اجزاء میں سےکسی جزو کا مکروہ ہونا کوئی بعید نہیں ۔
علماء نے لکھا ہے کہ حدیث و روایت میں جب مخصوص تعداد بیان کی جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتاکہ حکم فقط ان چیزوں کے ساتھ خاص ہے بلکہ اس مخصوص تعداد میں بیان کردہ چیزوں کے علاوہ چیزوں کا بھی یہ حکم ہو سکتا ہے۔2
امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے اسی بات کو ایک بڑی پیاری مثال سے سمجھایا ہےوہ یہ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں یہ ارشاد فرمایا ہے کہ” میرے پانچ نام ہیں۔ “حالانکہ کون نہیں جانتا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تو سینکڑوں نام ہیں۔ تو مطلب یہی ہے کہ کسی حدیث میں پانچ نام کا بیان ہونا اس بات کی
1... المعجم الاوسط،9/181، حديث: 9480
2... امام قدوری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ” المحصور بالعدد لا ينفي ما سواه “(التجریدللقدوری،2/742)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع