30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بلکتے نظر آتے ہیں کہ بارہا عمومی اسلامی بھائی ان کا عشقِ رسول اور مدینے کی حاضری کیلئے تڑپ دیکھ کر رو پڑتے ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
دعوتِ اسلامی کے تحت ملک بھر میں ہونے والے 30اور10 روزہ اعتکاف میں بھی گونگے، بہرے اسلامی بھائیوں کے بیٹھنے کی ترکیب بنائی جاتی ہے اور جدول کے مطابق سیکھنے سکھانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ جس میں فرائض و واجبات کیساتھ بے شمار سنّتیں اور آداب سکھانے کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اعتکاف میں عاشقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے گونگے بہرے اسلامی بھائی نمازی اور سنّتوں کے عامل بن کر لوٹتے ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(10) سینکڑوں گونگے بہرے اسلامی بھا ئیوں کی توبہ
حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری المعروف داتا صاحب رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے ۱۷، ۱۸، ۱۹صفر المظفر۱۴۲۷ھ8، 9، 10مارچ2007ء میں ہونے والے عرس مبارَک کے موقع پر’’ مجلس خصوصی اسلامی بھائی ‘‘نے پہلی بارگونگے ، بہرے اسلامی بھائیوں میں مَدَنی کام کرنے کا ارادہ کیا۔چنانچہ اشاروں کی زبان کے تربیت یافتہ اسلامی بھائی مرکز الاولیاء لاہورپہنچے۔ وہاں جاکر معلوم ہوا کہ25برس سے عرسِ مبارَک کے موقع پر ڈیف اسلامی بھائیوں کے قیام و طعام کے انتظامات بیرون گیٹ پر واقع گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول میں ہوتے ہیں ۔ مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے ذمہ دارانDeafکے صدر اور منتظمین سے مسلسل رابطہ کرتے رہے مگر اجازت کی کوئی صورت نہیں بن رہی تھی۔ عرس میں شریک Deaf کی خیرخواہی کیلئے بھی پیش کش کی گئی وہ بھی قبول نہ ہوئی۔ بدقسمتی سے 25سال سے جس جگہ گونگے بہرے جمع ہوتے وہاں مختلف خرافات مثلاً جوا اور نشہ وغیرہ کا عام استعمال رہتا اور ایک بدعقیدہ شخص تقریر کے نام پر آتا اور ان کا عقیدہ خراب کرنے کی کوشش کرتا ۔
اتفاق سے گورنمنٹ کی طرف سے Deafکو اس بار اسکول میں رکنے کی ہی اجازت نہ مل سکی۔08مارچ کو Deafکی آمد شروع ہوگئی۔ مگر اسکول کے دروازے بند تھے۔دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق ترتیب دئیے ہوئے صوبہ پنجاب عطاری کی مشاورت کے نگران صاحب نے باہمی مشورے سے دربار مارکیٹ میں واقع مکتبۃ المدینہ کی عظیم الشان عمارت میں گونگے بہروں کے قیام وطعام کی ترکیب بنانے کی اجازت عطا فرمادی۔ کل تک مجلس کے ذمہ داران گونگے بہروں کی اقامت گاہ میں داخل ہونے کی تدابیر کررہے تھے اور اجازت حاصل نہیں ہورہی تھی۔ رب عَزَّ وَجَلَّ کے کرم سے اب ڈیف کلب کے صدر، منتظمین و دیگرگونگے بہرے قیام وطعام کی سہولت فراہم کرنے پر دعوتِ اسلامی کی مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے شکر گزار نظر آرہے تھے۔ رہائش کاسارا انتظام مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے ذمہ داران نے سنبھال لیا۔ مکتبۃ المدینہ کی عمارت کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔ عرس کے دوسرے روز کم وبیش1000کے قریب گونگے بہرے آچکے تھے مگر انہیں ’’سنّتوں بھرے بیانات‘‘کے حلقوں میں شرکت کروانا انتہائی مشکل امر تھا۔ یکایک رَبِّ کائنات کا خاص کرم ہوااور آسمان پر گہرے بادل چھاگئے دیکھتے ہی دیکھتے موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔ جس کی وجہ سے تمام گونگے بہرے یکے بعد دیگرے مکتبۃ المدینہ کے ہال میں جمع ہو نا شروع ہوگئے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ رات گئے تک گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے مختلف حلقوں میں درس و بیان کا سلسلہ جاری رہا۔ سنّتوں بھرے بیان اور ذکرو دعا کی ترکیب بھی بنائی گئی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ حُضور داتا گنج بخش رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے خُصوصی فیضان سے سینکڑوں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے رو رو کر گناہوں سے توبہ کی اور آئندہ زندگی رضائے الٰہی عَزَّ وَجَلَّ میں گزارنے کی نیّتیں بھی کیں ۔ ڈیف کلب کے صدر، منتظمین و دیگر شرکاء گونگے بہروں پر طاری ہونے والی رقّت دیکھ کربے انتہا متاثر ہوئے اور کہنے لگے کہ گونگے بہروں کے اس روپ کو ہم پہلی بار دیکھ رہے ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
محرم الحرام۱۴۲۷ھ میں ہونے والے حضرت با با فرید الد ین گنج شَکر رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے عرسِ مبارَک میں مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے ذمہ داران پہلی مرتبہ گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں مَدَنی کام کر نے کی نیت سے پہنچے تو پتا چلاکہ خُصوصی اسلامی بھائی3اور4تاریخ سے آنا شروع ہوجاتے ہیں اور5، 6، 7محرم الحرام کو ان کی تعداد کثیر ہوجاتی ہے۔عرس کے موقع پر سٹی گورنمنٹ ایم سی ایلیمنٹری اسکول میں ان کے قیام کی ترکیب ہوتی ہے۔ عرس کے موقع پر سٹی گورنمنٹ کی طرف سے 10دن اسکول بند رہتے ہیں ۔ مجلس کے اراکین کی انفرادی کوشش کی بَرَکتوں سے گونگے بہروں میں خیرخواہی کی ترکیب بنانے کے ساتھ ساتھ اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ بھی شروع کیا گیاتو اندازہ ہوایہاں آنے والے گونگے بہروں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے ۔بعض گونگے چرس اور بھنگ جیسے نشے کے عادی تھے ۔شروع
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع