30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(مسند ابی یعلیٰ، مسند انس بن مالک رضی اللہ عنہ ، الحدیث ۲۹۵۱، ج۳، ص۵۹)
تو ایک گونگے اسلامی بھائی نے بعد ِبیان مبلغ اسلامی بھائی کو اشارے میں درخواست کی کہ مجھے درودِ پاک اور سلام کرنا سکھائیں ۔مبلغ اسلامی بھائی نے ان کی خیرخواہی کرتے ہوئے انہیں مذکورہ چیزیں سکھانا شروع کیں ۔ وہ گونگے بہرے اسلامی بھائی پابندی سے نشست میں شرکت فرماتے رہے۔ آخر کار انہوں نے کچھ ہی عرصے میں اشاروں کی زبان میں سلام کرنا اور درودِ پاک پڑھنا سیکھ لیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ انہوں نے اپنا معمول بنالیا کہ جب بھی کسی سے ملاقات ہوتی ہے تو پہلے سلام کرتے ہیں اور پھرمصافحہ کرکے درودِ پاک ضَرورپڑھتے ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
’’شبِ معراج‘‘ ہو یا ’’شبِ برأت‘‘، ’’شب قدر‘‘ ہو یا ’’یومِ عاشورہ‘‘ ، ’’ اجتماعِ میلاد‘‘ ہو یا ’’ربیع الغوث شریف‘‘ یا ’’یومِ رضا‘‘کا اجتماعِ ذکر و نعت، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلّہر مرتبہ خصوصی اسلامی بھائیوں کے حلقے لگانے کی کوشش رہتی ہے جس میں اشاروں کی زبان میں بیانات، ذکرو دعا کے ساتھ حمد و نعت و مناقب وصلوٰۃ وسلام کی ترکیب بھی بنائی جاتی ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلکئی جگہ 12ربیع النور شریف والے روز نکلنے والے’’ جُلوسِ میلاد‘‘ میں مرحبا کی دھومیں مچاتا ، سبز پَرچم ہاتھ میں لئے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کا قافلہ بھی شامل رہتا ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں ربیع النور شریف کے سلسلے میں مختلف Deaf کلب، فلاحی تنظیم یا ویلفیئر سوسائٹیز کے تحت پروگرامز ہوتے رہے ہیں ۔ جس میں خصوصی اسلامی بھائی(گونگے، بہرے افراد) جمع ہوکر آپس میں مل بیٹھ کر اشاروں کی زبان میں اِدھر اُدھرکی گفتگو کرنے کے بعد کھانا کھاتے اورفارغ ہوکر گھروں کو لوٹ جاتے۔مجلس خصوصی اسلامی بھائی(دعوتِ اسلامی )کے ذمہ داران نے جبDeafکلبز اور ویلفیئر سوسائٹیز میں نیکی کی دعوت کے سلسلے میں جانا شروع کیا تو انہیں بھی ربیع النور شریف کے پروگرامز میں مدعو کیا گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ان اسلامی بھائیوں کی انفرادی کوششوں سے یہ پروگرامز’’ اجتماعِ ذکرو نعت‘‘میں تبدیل ہوگئے۔ اجتماعِ میلاد میں اشاروں کی زبان میں حمد و نعت ، خوفِ خدا و عشقِ رسول میں ڈوبے ہوئے سنّتوں بھرے بیانات نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں اور منتظمین کو ایک نئی روحانی لذّت سے آشنا کیا۔انہیں فکرِ آخرت پر مبنی مَدَنی ذہن ملا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ربیع النور شریف میں منعقد ہونے والے اجتماعِ میلاد میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے عشقِ رسول میں ڈوبا ہوا دیوانگی کا انداز قابلِ دید ہوتاہے۔وہ منظر بڑا ہی رُوح پرور ہوتا ہے جب گونگے بہرے اسلامی بھائی سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد مرحبا کے نعرے اشاروں میں دیکھ کر اپنے انداز میں سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا جشن جھوم جھوم کر منانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ربیع النور شریف میں گونگے بہروں میں اس طرح اشاروں کی زبان میں اجتماعِ میلاد منعقد کروانے کا اعزاز پوری دنیا میں شاید صرف دعوتِ اسلامی کوحاصل ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ربیع النورشریف کی بارہویں شب عمومی اسلامی بھائیوں میں ہونے والے ’’اجتماعِ میلاد‘‘میں خُصوصی اسلامی بھائیوں کے حلقے بھی لگتے ہیں ۔ان اجتماعات میں پڑھے جانے والی نعتیں ، صلوٰۃ وسلام و سنّتوں بھرے بیانات اشاروں کی زبان میں پیش کئے جاتے ہیں ۔صبح بہاراں کے روح پرور لمحات میں بھی خصوصی اسلامی بھائیوں کی شرکت رہتی ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بین الاقوامی و صوبائی اجتماعات
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلّحج کے بعد مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں منعقد ہوتا ہے۔ اس بین الاقوامی تین روزہ سنّتوں بھرے اجتماع میں ملک بھر سے گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں کے مَدَنی قافلے بھی شرکت کرتے ہیں ۔۔ اجتماع میں شریک گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے جذبات قابل دید ہوتے ہیں ۔ جب تربیت یافتہ اسلامی بھائی اشاروں کی زبان میں بیان، ذکرودعا ، نعت و صلوٰۃوسلام کی ترکیب بناتے ہیں تو گونگے بہرے اسلامی بھائی پھوٹ پھوٹ کر روتے اور اپنے گناہوں سے توبہ کرتے نظر آتے ہیں ۔ بالخصوص جب اشاروں کی زبان میں تصورِ مدینہپیش کیا جاتاہے توخصوصی اسلامی بھائی دیدارِ مدینہ کیلئے اس قدر تڑپتے ، مچلتے، اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع