دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Goonga Muballigh | گونگا مبلغ

book_icon
گونگا مبلغ

پیش کی جاتی ہے ۔عُمُومی اسلامی بھائیوں کی طرح خُصُوصی اسلامی بھی علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شریک ہوتے ہیں اور نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچاتے ہیں ۔   

(7)مسجد کی طرف چل پڑے

          باب الاسلام سندھ کے شہر ٹنڈوآدم میں تین دن کیلئے عاشقانِ رسول کا ایک مَدَنی قافلہ پہنچا۔ نمازِ عصرکے بعد گونگے بہرے اسلامی بھائی عمومی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ علاقائی دورہ برائے  نیکی کی دعوت کیلئے گئے۔وہ مسجد کے قریب ایک میدان میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کے پاس پہنچے اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرنے کے لئے قریب آنے کی درخواست کی۔پھرایک عمومی اسلامی بھائی نے بتایا کہ ’’ہمارے ساتھ قوتِ سماعت و گویائی سے محروم اسلامی بھائی بھی ہیں ، یہ آپ کو اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت پیش کریں گے۔‘‘پھر گونگے بہرے اسلامی بھائی نے اشاروں کی زبان میں یوں نیکی کی دعوت پیش کی کہ’’ ہماللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے عاجز بندے اور ا سکے پیارے حبیب  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے ادنیٰ غلام ہیں ۔یقینا زندگی بے حد مختصر ہے۔ ہم لمحہ بہ لمحہ موت کے قریب ہوتے چلے جارہے ہیں ۔ نَجَات تمام جہانوں کے پالنے والے خدائے احکم الحاکمین جل جلالہ کی اطاعت اور مؤمنین پر رحم فرمانے والے رسولِ کریم رَئُ وْفٌ رَّحیم  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سنّتوں کی اتباع میں ہے۔‘‘ پھر انہیں مسجد میں ساتھ چلنے کی دعوت بھی پیش کی۔ عمومی اسلامی بھائی نے بھی یوں ترغیب دلائی کہ’’ یہ اسلامی بھائی زبان اور سننے کی قوت سے محروم ہونے کے باوجود نیکی کی دعوت کیلئے نکل پڑے ہیں ،اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  نے ہمیں ان نعمتوں سے نوازاہے اگر ہم ان کی دعوت پر مسجدچلیں گے تو  اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  ان کا دل خوش ہوگا۔‘‘ یہ سن کر وہ کرکٹ کھیلنے والے نوجوان سرجھکائے مبلغ کے ساتھ مسجد کی طرف چل پڑے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(8)ضد ی گونگا کیسے ما نا…!

          پنجاب کے شہر ضیاء کوٹ(سیالکوٹ) میں ہونے والے خصوصی اسلامی بھائیوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو شرکت کی دعوت دینے کے لئے ایک مَدَنی قافلہ ’’شکر گڑھ‘‘ پہنچا۔بازار میں نیکی کی دعوت دینے کے دوران جب اسلامی بھائی ایک سُنار کی دکان پر پہنچے تو دکان کا مالک شرکاء ِ قافلہ میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو دیکھ کر بڑا خوش ہوا ۔اس نے انہیں دکان کے اندر بلالیا اور بتایا کہ میرے بھی تین بیٹے ہیں جوگونگے بہرے ہیں ۔میرا ایک بیٹا کم و بیش 6ماہ سے ہمارے ایک ملازم سے سخت ناراض ہے۔ہمارا یہ ملازم انتہائی بااعتماد اوروفا دارہے۔سب گھر والوں نے میرے بیٹے کو سمجھایا مگر وہ صلح کیلئے تیّار نہیں ہوتا۔اگر آپ اسے سمجھاکر صلح کروادیں تو احسان ہوگا۔پھر انہوں نے اپنے بیٹے کو بلایااور شرکاء قافلہ سے ملاقات کروائی۔

       اسلامی بھائیوں نے اشاروں کی زبان میں پہلے دعوتِ اسلامی اور امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا تعارف پیش کیا اور ضیاء کوٹ میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔ پھر اس پر صلح کرنے کیلئے انفرادی کوشش شروع کی گئی ۔پہلے پہل تو وہ بَہُت جذباتی دکھائی دیا مگراسلامی بھائیوں کے شفقت آمیز رویّے سے متاثر ہوکر اشاروں کی زبان میں کہنے لگا : ’’ میں صرف اس شرط پَرصلح کرونگا کہ میرے گھر والے مجھے ضیاء کوٹ میں ہونے والے اجتماع میں شریک ہونے کی اجازت دیں گے اور والد صاحب، بھائی اور دکان کے تمام ملازمین بھی ضیاء کوٹ اجتماع میں شرکت کریں گے۔‘‘ اس کے والد نے اس شرط کو پورا کرنے کی حامی بھرلی۔ اس کے بعد ناراض گونگے بہرے اسلامی بھائی کی دکان کے ملازم سے صلح کروادی گئی۔اجتماع والے دن اسلامی بھائیوں نے دیکھا کہ وہ گونگا اسلامی بھائی اپنے والد، بھائی اور دکان کے ملازمین سمیت ضیاء کوٹ کے  سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوا۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تربیتی نشست

       دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کاشرعی مسائل و دینی معلومات کے حصول کا ذہن بنا تو ان کی ضرورت کے پیش نظر چھٹی والے دن ان کے لئے ہفتہ وار تربیتی نشست کا آغاز کیا گیا ۔جس میں ان کو اشاروں کی زبان میں فرائض و واجبات سکھانے کے ساتھ ساتھ دیگر دینی معلومات بھی مہیا کی جاتی ہیں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(9)گونگا عاشقِ رسول

       باب المدینہ کراچی کے مقیم اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح بتایا کہ عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ میں تربیتی نشست میں شریک گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں ایک مبلغ اشاروں کی زبان میں بیان فرمارہے تھے۔ جب انہوں نے درودِ پاک کی فضیلت بتائی کہ’’اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کی خاطر آپس میں محبت رکھنے والے جب باہم ملیں اور مصافحہ کریں اور نبی (صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )پر دُرودِ پاک بھیجیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ۔‘‘

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن