30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دینِ اسلام کیلئے کی جانے والی عظیم خدمات کا تذکرہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کا تعارف بھی کروایا۔پھر اس سے کہا کہ’’ یہ نابینا اسلامی بھائی اُنہی دنیا دارمسلمانوں (جنہیں دیکھ کر آپ اسلام قبول کرنے سے کترارہے ہیں )کی اصلاح کے لئے نکلے ہیں ۔‘‘یہ بات سن کر وہ اتنا متاثر ہوا کہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(2) گُونگا مبلِّغ
صوبہ پنجاب کے شہرخوشاب میں ایک گونگے بہرے اسلامی بھائی جو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکت سے گناہوں سے تائب ہوکر نیکیوں کی راہ پر گامزن ہوچکے تھے۔ اُن کے گھر کے قریب ایک گونگے بہرے شخص کی رہائش تھی جو قادیانی تھا۔یہ ’’خُصُوصی اسلامی بھائی ‘‘اُس گونگے قادیانی سے ملاقات کر کے اشاروں کی زبان میں انفرادی کوشش کرتے ہوئے راہِ حق کی دعوت پیش کیاکرتے اور اسے سمجھاتے کہ دینِ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس میں دنیا و آخرت کی بھلائیاں پوشیدہ ہیں اور حقیقی قلبی سکون بھی اسی مذہبِ حق کی قبولیت میں ہے۔وہ گونگاقادیانی دعوتِ اسلامی کے گونگے مبلغ کی پُر تاثیر اِصلاحی باتوں میں دلچسپی تولیتا مگر کوئی واضح جواب نہ دیتا۔ وہ (گونگا قادیانی)کچھ دنیوی مسائل کی وجہ سے بہت پریشان تھا اور سکون کی تلاش میں تھا۔اسی دوران دعوتِ اسلامی کے گونگے مبلغ نے اسے دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی تین روزہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔ جسے اس نے قبول کرلیا ۔ جب وہ ’’گونگاقادیانی‘‘ مد ینۃ الاولیاء (ملتان شریف) دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے لئے صحرائے مدینہ پہنچا توہر طرف سبز سبز عمامہ شریف کی بہاریں اوردُرود وسلام کی صدائیں تھیں ، الغرض ایک عجیب روح پَرور سماں تھا۔یہ مناظر دیکھ کر وہ گونگا قادیانی اس مَدَنی ماحول سے اسقدر متاثر ہوا کہ اس نے وہیں اجتماع میں اپنے باطل مذہب قادیا نیت سے توبہ کی اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیااور شَیخِ طریقت ، امیرِ اَہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارقادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہو کر ’’عطاری ‘‘ بھی بن گیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(3)ڈ یف کلب کے صدر کی بد عقید گی سے توبہ
پنجاب مکی کے ڈویژن خوشاب کے شہر جوہر آباد میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نگاہِ کرم سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ’’ خصوصی اسلامی بھائیوں ‘‘کا جب پہلی بار حلقہ لگایا گیا توکثیر تعداد میں گونگے بہرے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔اس اجتماع میں ’’ تربیتی کورس برائے اشاروں کی زبان‘‘ کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔جب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں دعوتِ اسلامی کی مجالس کا تعارف پیش کیاتو خصوصی اسلامی بھائیوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔اس کے بعد مبلغ نے اشاروں کی زبان میں امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ مبارَکہ کے متعلق بتانا شروع کیا کہ کس طرح آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کی بنیاد رکھی اور دن رات کوشش کرکے اس تحریک کے مَدَنی کام کو12 چاند لگا دئیے۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اکثر روزے سے ہوتے ہیں ، کم بولتے ، کم کھاتے، کم سوتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ تذکِرہ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سُن کرگونگے بہرے اسلامی بھائی آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیارت کے لئے بے تاب دکھائی دینے لگے ۔جب بیان ختم ہوا تو تقریباً سبھی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے اپنا نام امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہونے کے لئے پیش کر دیا مگرایک نے اپنا نام نہیں لکھوایااور مبلغ سے تنہائی میں کچھ کہنے کی خواہش ظاہر کی ۔
جب مبلغ اسلامی بھائی نے تنہائی میں اس کی بات سنی تودعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے متأثر نظر آنے والے اس گونگے نے اشاروں میں بتایا کہ میں ڈیف کلب کا صدر ہوں مجھ سمیت سارا خاندان سُنّی مذہب سے لا تعلُّق ہے، ہمارا گھرانابدعقیدہ فرقے سے تعلق رکھتا ہے اب بتائے میں کیا کروں ؟مبلغ اسلامی بھائی نے اشاروں کی زبان میں اس پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے باطل عقائد سے توبہ کی ترغیب دلائی تو اس نے برے عقائد سے توبہ کر لی اور اپنا نام امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہونے کیلئے بھی پیش کردیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
پاکستان بھر کے کئی شہروں میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے حلقے لگانے کی ترکیب شروع ہوچکی ہے۔جس میں عمومی اسلامی بھائیوں کی طرح ان کے لئے بھی اشاروں کی زبان میں نعت، مختلف موضوعات میں ہونے والے بیانات، ذکرو دعا اور صلوٰۃ وسلام کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔ بعد اجتماع
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع