30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(12) غیر شرعی اشاروں کی نشاندہی اور ان کا نِعْمَ الْبَدل
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بیرونِ ملک گونگے بہرے اسلامی بھا ئیوں میں مَدَ نی کام
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ خُصوصی(یعنی گونگے بہرے) اسلامی بھائیوں میں کیا جانے والا یہ منفرد مَدَنی کام صرف پاکستان تک محدود نہیں رہا بلکہ اشاروں کی زبان کے تربیت یافتہ کئی اسلامی بھائی بیرونِ ملک جاکربالخصوص گونگے ، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں میں مَدَنی کاموں کی دُھوم مچانے میں مصروف ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بنگلہ د یش میں تربیتی کورس کی ابتداء
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ خُصوصی(یعنی گونگے بہرے) اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے مقدس جذبے کے تحت 6 شوال المکرم 1428ھ (19-10-2007) سے ملکِ بنگلہ دیش کے شہر’’ چٹا گام‘‘ میں (اشاروں کی زبانSign Language) سکھانے کیلئے تربیتی کورس شروع ہو چکاہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اشاروں کی زبا ن میں نعت شریف کی بھار
پاکستان سے بنگلہ دیش جانے والے اشاروں کی زبان کے تربیت یافتہ مبلغِ دعوت اسلامی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ بنگلہ دیش کے شہر دیناج پور کے ایک ایک پیر صاحب جو ایک دار العلوم بھی چلا رہے ہیں ان سے ملاقات کے وقت میں نے جب ان کے سامنے اشاروں کی زبان میں نعت شریف پیش کی تو وہ اتنے متأثر ہوئے کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے ۔انہوں نے بے ساختہ کچھ یوں فرمایا کہ دعوتِ اسلامی جس طرح مختلف شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچارہی ہے یہ سمجھ سے با لاتر ہے کہ تنہاامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مخلصانہ کاوشوں کی اتنے کم وقت میں ایسی کار کردگی، اسے رَبّ عَزَّ وَجَلَّ کا عظیم فضل ہی کہا جاسکتا ہے۔پھر وہاں موجود اپنے مریدین اور دارالعلوم کے طلبہ سے فرمانے لگے میں تمھیں دعوت اسلامی کے کام کرنے کی اجازت نہیں بلکہ حکم دیتاہوں کہ دعوت اسلامی کا مدنی کام ضَرورکرو کہ جو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول میں شامل ہوگیا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّوہ فلا ح پائے گا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّمبلغین اشاروں کی زبان سیکھنے کے بعد اپنے شہروں اور علاقوں میں جاکر ’’مجلس خصوصی اسلامی بھائی ‘‘کے تحت گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت کی دُھوم مچانے میں مصروف ہوجاتے ہیں ۔ ان پر انفرادی کوشش کے ذریعے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کی ترکیب بناتے ہیں ۔اِن کوششوں کی بَرَکت سے معاشرے کے بگڑے ہوئے کئی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی اصلاح کا سامان ہوا اور وہ گناہوں سے توبہ کرکے نہ صرف خود نمازوں کے پابند اور سنّتوں کے پیکربنے بلکہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘کے عظیم مَدَنی مقصد کے تَحت دیگر گونگے بہرے افراد پر انفرادی کوشش میں مصروف ہوگئے۔جس کی بَرَکت سے کئی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا ہوگیا ۔اس کے علاوہ کئی کفارو بد عقیدہ گونگے بہروں کی اپنے باطل دین وعقائد سے توبہ کرکے اسلام قبول کرنے کی بھی اطلاعات ہیں ۔اس ضمن میں 3ایمان افروز واقعات پیش خدمت ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(1) کرسچین کا قبولِ اسلام
باب المدینہکراچی 2007ء میں راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے نابینااسلامی بھائیوں کا ایک مَدَنی قافلہ مطلوبہ مسجد تک پہنچنے کیلئے بس میں سوار ہوا۔ اس مَدَنی قافلے میں چندعُمُومی اسلامی بھائی بھی شامل تھے۔ امیرِ قافلہ نے برابر بیٹھے شخص پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے اس کانام وغیرہ معلوم کیا تو وہ کہنے لگاکہ’’ میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھتا ہوں ۔ میں نے مذہب اسلام کا مطالعہ کیا ہے اور اس مذہب سے متأثر بھی ہوں مگر فی زمانہ مسلمانوں کا بگڑا ہوا کردار میرے اسلام قبول کرنے میں رُکاوٹ ہے۔ مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ لوگ ایک جیسے(سفید) لباس میں ملبوس ہیں ، بس میں چڑھے اور بلند آواز سے سلام کیا اور حیرانگی تواس بات کی ہے کہ ا ٓپ کے ساتھ نابینا اشخاص نے بھی سر پر سبز عمامہ اور سفید لباس کو اپنا رکھا ہے، ان سب کے چہروں پر داڑھی بھی ہے۔‘‘
اس کی گفتگو سُننے کے بعد امیرِ قافلہ نے اسے مختصر طور پر ’’مجلس خُصوصی اسلامی بھائی ‘‘کے بارے میں بتایا۔پھر شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع