دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Goonga Muballigh | گونگا مبلغ

book_icon
گونگا مبلغ

اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کیلئے مُبَلِّغِین کو اشاروں کی زبان کا کورس کروانے کیلئے 30دن کے تربیتی کورس کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے  گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں کے مَدَنی قافلے بھی سفر کرتے ہیں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 تربیتی کورس

(اشاروں کی زبانSign Language)

       تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالَمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں اشاروں کی زبان سکھانے کیلئے12شعبان المعظم ۱۴۲۵ھ بمطابق28جولائی2004ء کو عُمومی اسلامی بھائیوں کیلئے30 روزہ تربیتی کورس برائے اشاروں کی زبان کا آغازہوا تاکہقوتِ گویائی و سماعت سے مَحروم افراد سے رابطہ کرکے انہیں نیکی کی دعوت دی جائے اوران کی مَدَنی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری دینی مسائل بھی سکھائے جائیں ۔ اللّٰہ و رَسول عَزَّ وَجَلَّ و  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے فضل و کرم اور امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی نگاہِ فیض کی بَرَکت سے30 دن کے قلیل عرصے میں ہونے والا یہ تربیتی کورس کامیابی سے مکمل ہوا ۔اشاروں کی زبان کے اس کورس کی بَرَکت سے خُصوصی (یعنی گونگے بہرے)اسلامی بھائیوں میں ہونے والا مَدَنی کام دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کے کئی شہروں بلکہ بیرونِ ملک تک جا پہنچا ۔  

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ستمبر2007ء تک اشاروں کی زبان کے’’ 12 مَدَنی کورس ‘‘ہوچکے ہیں ۔ اشاروں کی زبان کے تربیت یافتہ سینکڑوں اسلامی بھائی پاکستان بھر میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہیں ۔بلاشبہ یہ تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر تَحریک دعوتِ اسلامی کا وہ منفرد اورعظیم کارنامہ ہے جس کی دُور دُور تک مثال نہیں ملتی۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تربیتی کورس کیا ہے؟

      اسمنفرد تربیتی کورس میں اُن مبلغین اسلامی بھائیوں کی30 دن کیلئے تربیت کی جاتی ہے جوگونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ اس کورس میں اشاروں کی زبان کی ضَرورت و افادیت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اشاروں کی زبان میں مختلف چیزیں سکھائی جاتی ہیں ، مَثَلاً

(1)  حمدِ باری  تَعَالٰی ۔

(2)  نعت ِرسولِ مقبول۔ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ      

(3)مناقبِ صحابہ واولیاء رحمہم اللہ

 (عاشقانِ رسول شروع ہی سے اجتماعِ ذکرو نعت میں حمدو نعت اور مناقب سُن کر جھومتے اور اپنے دلوں کو منور کرتے ہیں مگر اب تک گونگے بہرے اسلامی بھائی غالباًاس کی لذّت و چاشنی سے محروم تھے ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ، عشقِ رسول اور محبتِ صحابہ ، اولیاء و اہلبیتِ اطہار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے آشنا کیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّگونگے بہرے اشاروں کی زبان میں حمد و نعت سے مشرف ہو کر خوفِ خدا ، عشقِ مصطفی  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  میں روتے اور تڑپتے ہیں ۔)

(4)  سنّتوں بھرے بیانات

(5)  ذِکر

(6)  دُعا

(7)  صلوٰۃ وسلام

(8)  علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا طریقہ

(9)  مَدَنی قافلہ میں سفر کا طریقہ

(10)  اِنفرادی کوشش

(11)  اشاروں کی زبان سکھانے کی خُصوصی تربیت

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن