30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے اندر بیٹھے ہوئے چند گونگے بہرے اسلامی بھائیوں پر پڑی۔وہ چائے پینے کے ساتھ ساتھ اشاروں میں گفتگو بھی کر رہے تھے۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہوٹل میں داخل ہوکر انہیں اشاروں کی زبان میں نمازکی دعوت پیش کی اور اپنے ساتھ مسجد چلنے کی ترغیب دلائی۔گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے اشاروں کے ذریعے ٹال مٹول کی ۔مگر آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انفرادی کوشش جاری رکھی اورانہیں اشاروں کے ذریعے نماز قضاء کرنے کی وعیدوں اور عذابات کے بارے میں بتایا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی پُر خلوص دعوت کی بَرَکت سے وہ گونگے بہرے اسلامی بھائی آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ مسجدچلنے کیلئے تیّار ہوگئے۔ وہاں نماز کے بعد آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا جس میں دعوتِ اسلامی کے تین روزہ سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت بھی پیش کی۔بیان کے بعد جب گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے آپ سے ملاقات کی تو آپ نے ان پر بڑی شفقت فرمائی اورانہیں اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ انہوں نے اجتماع میں شرکت کی نیّت کا نہ صرف اظہار کیابلکہ ان میں سے دو اسلامی بھائیوں نے اجتماع میں شرکت بھی کی اور امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہوکر ’’عطاری‘‘ بھی بن گئے۔
اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شَیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے ۔ نیکی کی دعوت کو ساری دنیا میں عام کرنے کے لئے آپ کی کوششیں روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں ۔آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عالم اسلام کے مسلمانوں کو ایک عظیم مَدَنی مقصد پیش کیا کہ ’ ’مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ‘‘اس مَدَنی مقصد کے تحت آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ۱۴۰۱ھ، 1981 ء میں تبلیغِ قرآن و سنّت کی غیر سیاسی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کا آغاز فرمایا۔آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی پُر خلوص اورانتھک کوششوں کی بَرَکت سے دیکھتے ہی دیکھتے اس تحریک کا پیغام تادمِ تحریر کم و بیش66ممالک میں جاپہنچااور مختلف شعبہ جات میں 35سے زائد مجالس کا قیام عمل میں آیا۔ جس میں ایک مجلس بنام’’مجلس خصوصی اسلامی بھائی‘‘ بھی ہے۔اس مجلس کا قِیام تنظیمی طور پَرتو5نومبر 2003ء میں ہوا مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی اصلاح کی کوشش کیلئے عَمَلی طور پَر امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بہت پہلے ہی سے کام شروع فرمادیا تھا جیسا کہ ابتداء میں دی گئی ’’ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اِشاروں کی زبان میں اِنْفِرادی کوشش ‘‘ والی حکایت سے ظاہر ہے۔
اس مجلس کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ عمومی اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ خصوصی یعنی گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں میں بھی نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچائی جائیں اور اسلامی معاشرے کا باکردار فرد بننے میں ان کی مدد کی جائے۔یہ وہ لوگ ہیں جن کو عموماًمعاشرہ میں کوئی اَہَمِّیَّت نہیں دیتا ۔علمِ دین نہ ہونے اور نیک صحبت سے دور ہونے کی وجہ سے بعض تو ضروری معلومات تک سے محروم ہوتے ہیں ۔
مجلس خصوصی اسلامی بھائی(دعوتِ اسلامی) کے تحت سفر کرنے والا گونگے بہرے اسلامی بھائی اورعُمومی اسلامی بھائیوں پر مشتمل مَدَنی قافلہ راہِ خدا عزوجل میں سفر کرتا ہواایک علاقے میں پہنچا ۔وہاں مسلمانوں کے گھر میں پیدا ہونے والے ایک گونگے پر اشاروں کی زبان میں انفرادی کوشش کرتے ہوئے جب اُسے نبی کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شانِ مبارَکہ کے مُتَعَلِّق بتایا گیا تو وہ چونک کر اشاروں میں پوچھنے لگا : ’’ یہ کون ہیں ؟ ‘‘ یعنی وہ گونگا پیارے پیارے نبی حضرتِ محمد مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے با لکل بھی متعارف نہ تھا۔بہرحال مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اس گونگے بہرے کواشاروں کی زبان میں میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ مبارَکہ کے متعلق بتایا۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !اس حکایت سے گونگے بہروں میں مَدَنی کام کی ضرورت اور اشاروں کی زبان کی افادیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ملکی سطح پر گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں مَدَنی کام
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تربیت اور مجلس خُصُوصی اسلامی بھائی کی کاوشوں کے نتیجے میں آج پاکستان کے کئی شہروں میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں خُصوصی اسلامی بھائیوں کے حلقے لگتے ہیں ۔ بڑی راتوں میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماعات اور رمضان المبارَک کے اجتماعی اعتکاف میں بھی ان کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔ جن میں باقاعدہ اشاروں کی زبان میں نعت، بیان، ذکر اوردعا کی ترکیب بھی ہوتی ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع