دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Goonga Muballigh | گونگا مبلغ

book_icon
گونگا مبلغ

آج بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہیں اورنہ صرف سنّتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شریک ہوتے ہیں بلکہ عاشقانِ رسول کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں سفر بھی کرتے ہیں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(15) ڈ یف کلب کے صدر کی توبہ

                                                پنجاب کے شہر لالہ موسیٰ کے ایک ’’ گونگے بہرے‘‘ اسلامی بھائی ڈیف کلب کے صدر تھے۔وہ نائی کا کام کرتے تھے اور دوسروں کی داڑھیاں مونڈنے کے ساتھ ساتھ خود بھی داڑھی منڈاتے تھے ۔ ان کی خوش نصیبی کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر انہوں نے نہ صرف داڑھی رکھ لی بلکہ عمامہ شریف کا تاج بھی سجالیا اور عطاری بھی بن گئے۔وہ دعوت اسلامی کے مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگے۔ان کا نائی کا کام چھوڑ نے کا ذہن بن گیا کیونکہ اس میں داڑھی مونڈنے اور خشخشی کرنے کا کام کرناپڑتا ہے اور اس کی اُجرت حرام ہے۔ مگران کے والد صاحب نے(جو خود بھی  گونگے بہرے ہیں )ان کی بات نہ مانی۔ مگروہ  گونگے بہرے اسلامی بھائی مایوس ہونے کے بجائے والد صاحب پر داڑھی مونڈنے کا ناجائزکام چھوڑنے کیلئے انفرادی کوشش کرتے رہے۔ اسی دوران اس اسلامی بھائی نے گاہگوں کی شیو بنانے سے انکار کردیا جس پر والد نے انہیں بہت مارا۔مگروہ اپنے پیر و مرشد امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تربیت کی بَرَکت سے خاموش رہے اور اپنے والد صاحب سے کسی قسم کی بدتمیزی نہیں کی ۔بلکہ دلبرداشتہ ہوئے بغیر اُن پر انفرادی کوشش جاری رکھی۔ بالآخر ان کی انفرادی کوششیں رنگ لائیں اور ان کے والد صاحب نائی کا کام چھوڑ کر کپڑے استری کرنے کا کام کرنے پر آمادہ ہوگئے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(16) مد نی مُنّے میں شوقِ عبادت

                                                باب المدینہ (کراچی)میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے حلقے میں مدنی مرکز کے تربیت یافتہ مبلغ نے اشاروں کی زبان ( Sign Language)میں بیان کیا جس میں انہوں نے یہ بات بتائی کہ جو کوئی کثرت کے ساتھ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت کرتا ہے اور نوافل پڑھتا ہے اللہ عَزَّوَجَل اسے پسند فرماتا ہے۔اسی حلقے میں اپنے والد کے ہمراہ آئے ہوئے ایک گونگے بہرے مَدَنی منّے بھی موجود تھے۔بیان کے بعد وقفۂ  آرام تھا چنانچہ حلقے میں شریک اسلامی بھائی سوگئے ۔ رات تقریباً  00: 2 بجے خصوصی اسلامی بھائیوں کے ایک ذمہ دارکی آنکھ کھلی تودیکھا کہ سب سو رہے ہیں مگر وہ مدنی مُنّا مسجد کے کونے میں نوافل ادا کر رہا ہے۔ان اسلامی بھائی نے اس سے اشاروں کی زبان میں کہا : ’’آپ سو جائیے، رات کافی ہو چکی ہے۔ ‘‘اس گونگے بہرے مَدَنی مُنے نے اشاروں میں ہی جواب دیا کہ رات بیان میں بتایا گیا تھا کہ جو کوئی نوافل کی کثرت کرتا ہے  اللہ عَزَّوَجَل اسے پسند فرماتا  ہے۔چنانچہ میں بھی  اللہ  عَزَّوَجَلَّکو راضی کرنااور اس کا محبوب بندہ بننا چاہتا ہوں ، لہٰذا آپ مجھے نوافل پڑھنے دیں ۔جب اسلامی بھائی نے دوبارہ اسے آرام کرنے کے لئے کہا تو مدنی منے نے اشارے میں کہا : ’’ ابھی 16نوافل ہوئے ہیں جب 22ہوجائیں گے تو سو جاؤں گا۔‘‘

                                                اسیگونگے بہرے مَدَنی منّے کے والد صاحب سے ایک بار کسی نے پوچھا : ’’آپ پریشان توہوتے ہونگے کہ میرا بیٹا گونگا بہرہ ہے۔‘‘ تو انہوں نے جواب دیا : ’’بالکل نہیں بلکہ میں تو اللہ  عَزَّوَجَلَّکا شکر ادا کرتا ہوں کہ وہ جو کرتا ہے بہتر ہی کرتا ہے ، میرے بیٹے کے گونگے بہرے ہونے کے سبب ہی اسے اور مجھے مدنی ماحول نصیب ہوا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّیہ پانچوں وقت نماز پڑھتا، قرآن مجید پر ہاتھ پھیرتا اور اسے چومتا ہے۔والدین کی عزت کرتا ہے اور مدنی انعامات پر عمل کرتا ہے۔اور سارے گھر والے اس کی بَرَکت سے نمازی بن گئے ہیں ۔‘‘

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(17) نو جوان کی زند گی میں مَدَ نی انقلاب

           باب المدینہ کراچی کے علاقے لیاقت آبادکی ایک مسجد کے امام صاحب کے بیان کا خلاصہ ہے کہ چند دنوں سے جب بھی میں مسجد میں داخل ہوتا تو ایک نوجوان کو پہلی صف میں موجود پاتا ، جو اذان سے پہلے ہی آکر بیٹھ جاتااور ذکر و اذکار میں مشغول رہتا۔میں اس سے بے حد مُتاثر ہوا کہ آج کے پُرفتن دور اور بھرپور جوانی میں عبادت کا ایسا جذبہ!!… اس نوجوان کا یہ بھی معمول تھا کہ بہت دیر تک دعائیں مانگتا۔میں نے ایک دن اس نوجوان سے ملاقات کی تو معلوم ہوا کہ وہ قوّتِ گویائی او رسماعت سے محروم ہے ۔مزید معلومات کیں توپتا چلا کہ یہ گونگے بہرے اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو چکے ہیں اور ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلوں میں بھی سفر فرماتے ہیں ۔اب تک یہ30دن کے مدنی قافلوں میں دومرتبہ سفر کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں ۔   

                                                 اس علاقے کے اسلامی بھائیوں کا کہناہے کہ الْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ان گونگے بہرے اسلامی بھائی کو مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے ایسا خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ حاصل ہوا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن