دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Goonga Muballigh | گونگا مبلغ

book_icon
گونگا مبلغ

(۱۴)آپ نے (بلا مصلحت شرعی) کسی ایک یا چند سے ذاتی دوستی گانٹھ رکھی ہے یا سب کے ساتھ یکساں تعلُّقات رکھے ہیں ؟

(۱۵)کیا آج آپ نے اشاروں میں فضول باتوں سے بچنے اور نگاہوں کی  حفاظت کی عادت بنانے کیلئے (سونے کے اوقات کے علاوہ )کم از کم بارہ مِنَٹ آنکھیں بند رکھیں اور یوں آنکھوں کا قفلِ مدینہ لگایا؟

(۱۶)کیا آج آپ نے اشاروں کا قفل مدینہ لگاتے ہوئے کم اشاروں اور تھوڑی آواز سے کام چلانے کی کوشش فرمائی ؟(کیونکہ قیامت کے دن جس طرح ایک ایک لفظ کا حساب ہے اسی طرح اشارے اور آواز کا بھی حساب ہے ۔)

(۱۷)کیاآج آپ کا سارا دن(نوکری، دکان پر یا گھر کے اندر بھی) عمامہ شریف ، زلفیں (اگر بڑھی ہوئی ہوں ) ایک مُشت داڑھی ، سنّت کے مطابق آدھی پندلی تک (سفید) کُرتہ سامنے جیب میں نمایاں مسواک اور ٹخنوں سے اونچے پائنچے رکھنے کا معمول رہا؟

(۱۸)کیا آپ نے اس جمعرات کو ہفتہ وار اجتماع میں اول تا آخر شرکت کی ۔ نیز ساری رات اعتکاف فرمایا؟

(۱۹)کیا آپ نے اس ہفتے کم از کم ایک بار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی؟

(۲۰)کیا آپ نے اس ہفتہ کو پیر شریف( یارَہ جانے کی صورت میں کسی بھی ایک دن کا) روزہ رکھا؟

(۲۱)کیا آپ نے اس ہفتے میں اتوار کی تربیتی نشست میں شرکت فرمائی؟

(۲۲)کیا آپ نے اس ماہ جَدوَل کے مطابِق تین دن کے مَدَنی قافلے میں سفر فرمایا؟

(۲۳)کیا آپ نے اِس مَدَنی ماہ کی پہلی جُمعرات کو سابِقہ مَدَنی ماہ کا مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرکے اپنے نگران کو جمع کروایا؟

(۲۴)کیا اس ماہ آپ کی انفرادی کوشش سے کم از کم ایک اسلامی بھائی نے مَدَنی قافلے میں سفر کیا۔ اور کم از کم ایک نے مَدَنی انعامات کا کارڈ جمع کروایا؟

(۲۵)آپ نے اس ماہ کم از کم ایک سنّی بھائی کو مدنی ماحول سے وابستہ کیا؟

(۲۶)کیا آپ نے اس سال جَدوَل کے مطابق یک مُشت تیس۳۰ دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کیا۔(نیز زندگی میں یک مُشت بارہ ماہ کے مَدَنی قافلے میں سفر کی بھی نیّت فرمائی)؟

(۲۷)کیاآپ نے نماز کے اَحکام سے حتّی المقدور اپنی نَماز دُرُست کرلی ۔ نیز حتّی الامکان وُضو اور غُسُل کے فرائض اور سُنّتیں سیکھ لیں ؟

       اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے حکم پر مجلس نے ان انعامات کے اشاروں پر مشتمل ایک رسالہ بھی ترتیب دیا ہے جسے مکتبۃ المدینہ نے شائع کیا ہے۔ گونگے بہرے اسلامی بھائی بھی اس میں دئیے گئے اشاروں کی مدد سے  مَدَنی انعامات دیکھ کر خانہ پُری کرتے ہوئے فکر مدینہ کرتے ہیں ۔(سُبْحَانَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ)

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

فاؤنڈ یشن کے ڈائریکٹر کے  مَدَنی انعامات کے بارے میں تأثرات

           مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے مبلغین مرکز الاولیائ(لاہور) میں گونگے بہروں کے ایک بہت بڑے ادارے میں نیکی کی دعوت کے لئے پہنچے۔جب اسلامی بھائیوں کی ملاقات فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر صاحب سے ہوئی اور انہیں دعوتِ اسلامی اور امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کیلئے کی جانے والی عظیم الشان خدمات کے متعلق بتایا گیاتو وہ بڑے متاثر ہوئے۔ پھر جب انہیں امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے لئے (اِشاروں کی زبان میں )مرتّب کردہ ’’مَدَنی انعامات ‘‘ تحفۃًپیش کئے توانہوں نے اس رسالے کے ایک ایک صفحہ کا بغور مطالعہ کیا۔وہ اس پُرفتن دور میں اِصلاح کے اس مدنی انداز پر بہت خوش ہوئے اورکہنے لگے : ’’کاش! میرے یہاں کے تمام گونگے بہرے طلبہ کے پاس یہ مَدَنی انعامات کے رسالے موجود ہوتے !(چنانچہ مجلس کے اسلامی بھائیوں نے بعد میں کثیر تعداد میں مدنی انعامات کے رسالے وہاں پہنچا دیئے۔)‘‘ انہوں نے مجلس کے اسلامی بھائیوں کودوبارہ اپنے ادارے میں آنے کی دعوت بھی دی ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

مَدَنی قافلہ

       امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ عظیم الشان مَدَنی انعامات میں سے ایک مَدَنی انعام مَدَنی قافلہ بھی ہے ۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلے قریہ بہ قریہ گاؤں بہ گاؤں 12ماہ ، 30دن ، 12دن اور 3دن کے لئے سفر کرتے ہی رہتے ہیں ۔ گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائی بھی اس مَدَنی انعام پر عمل کرتے ہیں اورعاشقانِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن