30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شروع میں یہ گونگے بہرے، مبلغین اسلامی بھائیوں سے کتراتے رہے۔ پھر ان کی خیرخواہی کا اہتمام مجلس کی طرف سے کیا گیااور جب یہ کھانے پر جمع ہوئے تو ان پر اشاروں میں انفرادی کوشش شروع کی گئی، جس سے یہ قریب آئے۔دوسرے دن اجتماعِ ذکرو نعت کی ترکیب رکھی گئی۔ جس میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے اشاروں میں حمد و نعت کے بعد سنّتوں بھرا بیان فرمایا ۔ جس سے گونگے بہرے اسلامی بھائی انتہائی متاثر ہوئے پھر جب دعا سے پہلے مبلغ نے امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پُراثر مناجات کے اشعار ’’کب گناہوں سے کنارا میں کروں گایا رَبّ عَزَّ وَجَلَّ ‘‘ پڑھی اور اشاروں کی زبان کے تربیت یافتہ ایک اسلامی بھائی نے اشاروں میں جب مناجات کے اشعار پیش کئے توگونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی عجیب کیفیت ہوگئی۔وہ خوفِ خدا اور گناہوں کی ندامت کے باعث دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔ کئی تواپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکے اورزمین پر لوٹنے لگے ۔وہاں موجود عُمومی اسلامی بھائی یہ منظر دیکھ کر بہت حیران ہوئے اور جذباتِ تاثر سے انکی آنکھیں بھی بھیگ گئیں ۔
اسکول کے تمام اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر کا کہنا تھا کہ ہم نے آج تک ان گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو عموماً تاش کھیلتے اور نشہ کرتے دیکھا ہے۔ آج ہم ان کا یہ انداز دیکھ کر حیران ہیں ۔ہم آپ سب کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ ہر بار آئیں ، ہماری خدمات آپ کے ساتھ ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ حضرت بابا فرید رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے خُصوصی فیضان سے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے پچھلے تمام گناہوں سے توبہ کی اور آئندہ پابندی سے نماز پڑھنے کا عزم کیا، اس کے علاوہ ہرماہ 3دن کیلئے عاشقانِ رسول کے ہمراہ مَدَنی قافلوں میں سفر اور رمضان المبارک میں اعتکاف میں بیٹھنے کی نیّت بھی کی۔ آخر میں وکیلِ عطار کے ذریعے مرید ہوکر ’’عطاری‘‘ بھی بن گئے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس پُر فِتَن دور میں عمومی اسلامی بھائیوں کیلئے آسانی سے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے طریقے پر مشتمل شریعت و طریقت کا جامع مجموعہ بنامِ مَدَنی انعامات بصورت سوالات عطاکیا ہے ۔ اسلامی بھائیوں کیلئے72، اسلامی بہنوں کیلئے 63، طلباء کیلئے92 مَدَنی انعامات ہیں ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اسی طرح آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کیلئے بھی ’’27مَدَنی انعامات‘‘ عطا فرمادئیے ہیں ۔جو مندرجہ ذیل ہیں ،
(۱) کیا آج آپ نے پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ باجماعت ادا فرمائیں ۔ نیز ہر بار کم از کم ایک کو اپنے ساتھ مسجد میں لے جانے کی کوشش کی؟
(۲)کیاآج آپ نے گھر، دفتر، بس ٹرین وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں میں سے گزرتے ہوئے راہ میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کیا؟
(۳)کیا آج آپ نے حتی الامکان سنّت کے مطابق بیٹھ کر کھانے پینے کے دوران مٹی کے برتن استعمال فرمائے۔ نیز پیٹ کا قفل مدینہ لگانے یعنی بھوک سے کم کھانے کی کوشش فرمائی؟
(۴)کیا آج آپ نے یکسوئی کے ساتھ کم از کم بارہ منٹ فکرِ مدینہ (اپنے اعمال کا محاسبہ) کرتے ہوئے جن جن مَدَنی انعامات پر عمل ہوا رسالے میں اُن کی خانہ پُری فرمائی؟
(۵)کیاآج آپ نے قرآن پاک(کنزالایمان)سے کم ا ز کم ایک رکوع کی زیارت فرمائی؟
(۶)کیا آج آپ نے کم از کم دو اسلامی بھائیوں (گونگے بہرے) کو انفرادی کوشش کے ذریعے مَدَنی قافلے و مَدَنی انعامات اور ہفتہ واری اجتماع کی ترغیب دلائی؟
(۷)کیاآج آپ نے اپنے والدین اساتذہ اور ذمہ د ار کی اطاعت فرمائی؟
(۸)آج آپ نے (گھر میں یا باہر) کسی پر غصہ آجانے کی صورت میں چُپ رہ کر غصہ کا علاج فرمایا یا اُس کا اظہار کردیا؟
(۹)آج آپ نے نا محرم رشتہ داروں ، نا محرم پڑوسنوں نیز بھابھی سے معاذاللہ بے تکلُّف ہو کر اور ہنس ہنس کر گفتگو کرنے کا گناہ تو نہیں کیا؟
(۱۰)آج آپ نے (گھر میں یا باہر) ٹی وی، انٹرنیٹ، سینما وغیرہ میں فلمیں ، ڈرامے تو نہیں دیکھے؟
(۱۱)کیا آج آپ حتی الامکان دن کا اکثر حصہ باوُضو رہے؟
(۱۲)کیا آج آپ نے گھر کے برآمدوں سے (بلا ضرورت) باہر نیز کسی اور کے دروازوں سے اُن کے گھروں کے اندر جھانکنے سے بچنے کی کوشش کی؟
(۱۳)کیا آج آپ نے جھوٹ، غیبت ، چغلی، وعدہ خلافی، حسد اور تکبر سے حتَّی الامکان بچنے کی کوشش کی؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع