دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ghulaab Ki Patiyon Par Paon Rakhna Kaisa | گُلاب کی پتّیوں پرپاؤں رکھنا کیسا؟

book_icon
گُلاب کی پتّیوں پرپاؤں رکھنا کیسا؟

نفسیاتی اَثر دِلانے والا وہ اَنداز کہ جس میں نہ تو جھوٹ ہو، نہ ہی کوئی گناہوں بھری صورت ہو اور نہ ہی اس میں مَریض کا کوئی نُقصان ہو تو ضَرورتاً ایسے اَنداز کا جائز ہونا سمجھ میں آتا ہے ۔  بسااوقات نفسیاتی گفتگو سے بہت فَوائد حاصِل ہوتے ہیں اور مریض موج  میں آ جاتا ہے ۔  یاد رَکھیے ! اگر مریض کو ڈرایا جائے مثلاً اگر اُسے  کہا جائے کہ جو مَرض تمہیں ہے یہی مَرض ہمارے پڑوسی کو بھی ہوا تھا جس کے باعِث وہ چار دِن میں بستر پر آ گیا اور آٹھ دن بعد اُس کا جنازہ اُٹھا، اب تمہیں بھی وہی بیماری لگ گئی ہے ، اب تمہارا کیا ہو گا؟ اس طرح کی باتیں کرنا  گویا مریض کے لیے بلیک وارنٹ جاری کرنا ہے لہٰذا اب وہ  سنبھل نہیں پائے گا ۔  اگر مریض کو دُعائیں دی جائیں مثلاً اِس طرح کہا جائے کہ آپ کیوں گھبراتے ہیں؟ تمہارا مَرض کیا اللہ پاک  کی قدرت سے باہر ہے ؟ کیا تمہارا مَرض اللہ پاک  ٹھیک نہیں کر سکتا؟اللہ پاک چاہے تو دھول کی ایک  چٹکی کے ذَریعے بھی تمہیں شِفا مل سکتی ہے لہٰذا تم بھی دُعا کرو اور میں بھی دُعا کروں گا اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  سب بہتر ہو جائے گا ۔  اِس طرح کی باتیں سُن کر مریض کو تسلی ہو گی ۔  خیال رہے کہ دُعا نفسیاتی اَثر نہیں بلکہ اَلدُّعَاءُ سِلَاحُ الْمُؤْمِنِ یعنی دُعا مُؤمن کا ہتھیار ہے  ۔ ([1])لہٰذا مریض کو دُعا دینی چاہیے نہ کہ اُسے  ڈرانا چاہیے اور نہ ہی اُس کے سامنے اپنے چہرے سے اس طرح کا اِظہار کیا جائے کہ جس کے باعِث مریض کو یہ محسوس ہو کہ میرا مرض بڑا تشویشناک ہے ۔

ناپاک کپڑے پاک کپڑوں کو بھی ناپاک کر دیں گے

سُوال: اگر واشنگ مشىن مىں پاک کپڑے دُھل رہے ہوں اور ناپاک کپڑے ڈال دىئے جائیں  تو کىا تمام کپڑے ناپاک ہو جائىں گے ؟

جواب: جس طرح بالٹی کے  پانی میں  پاک اور ناپاک کپڑے ڈال دینے سے سارے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں اِسی طرح مشین میں بھی اگر  پاک کپڑوں کے ساتھ ناپاک کپڑے ڈالے جائیں گے تو سارے ناپاک ہو جائیں گے ۔ لہٰذا ناپاک کپڑوں کو پہلے الگ سے پاک کر لیا جائے اور پھر میل اُتارنے کے لیے دوسرے میلے کپڑوں  کے ساتھ انہیں  مشین میں ڈال دیا جائے تاکہ سب اکٹھے دُھل جائیں  اس میں کوئی حَرج نہیں ۔ ([2])

”صفائی نِصف اِیمان ہے “کی وَضاحت

سُوال: عام طور پر جب صفائی نِصف اِیمان کی بات ہوتی ہے تو خوبصورتى اور بعض صفائىاں دِکھائى جاتى ہىں تو کیا صِرف اسى صفائى کى اِسلام مىں اَہمىت ہے ىا کچھ اور بھى صفائى کا مفہوم ہے ؟

جواب: حدیثِ پاک میں ہے : اَلطُّھُوْرُ نِصْفُ الْاِیْمَانِ (یعنی پاکی نِصف اِیمان ہے ۔ ) ([3]) اور ایک ہے  نَظافت جس کے بارے میں کہا گیا: اَلنَّظَافَۃُ مِنَ الْاِیْمَانِ (یعنی نَظافت اِیمان سے ہے ۔ ) ۔ نَظافت اور طُھُوْر دونوں میں کچھ فرق ہے ۔  صفائی ستھرائی کو نَظافت اور پاک ہونے کو طُھُوْر کہا جاتا ہے ۔  نَظافت اور طُھُوْر کے فرق کو یوں بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ اگر میلے کپڑوں میں نماز پڑھی تو  ہو جائے گی اور اگر کپڑے ناپاک ہیں اگرچہ ناپاکی نظر نہیں آ رہی مگر اُن میں اتنی زیادہ نجاست لگی ہوئی ہے کہ جو نماز کے لیے رُکاوٹ ہے تو ایسے کپڑے پہن کر نماز  پڑھنے سے نماز ہو گی ہی نہیں ۔  ایسی صفائی جس میں ناپاکی نہ ہو اور نہ ہی  میل کچیل تو یہ تنظیف ہے  اور یہ سُنَّت بھی ہے ۔ اگر کوئی چیز ناپاک ہے تو وہ صاف نہیں کہلائے گی اور اگر وہ ناپاک نہیں ہے اور اس پر میل کچیل لگی ہوئی ہے تب بھی  اُسے صاف نہیں کہا جائے گا البتہ اگر اس پر میل کچیل تو  ہے مگر وہ ناپاک نہیں ہے تو وہ پاک ہے ۔   

(امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب بیٹھے ہوئے مفتی صاحب نے مزید تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا: )ایک حدیثِ پاک میںاَلطُّہُوْرُ شَطْرُ الْاِ یْمَانِ (یعنی پاکی نصف اِیمان ہے ۔ ) ([4])کے اَلفاظ بھی ہیں ۔  شَطْر بمعنیٰ نِصف ہوتا ہے ۔  حکیمُ الامت حضرتِ مُفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان  نے اس کی وضاحت بھی فرمائی ہے کہ پاکی کو   نصف اِیمان کیوں کہا جاتا ہے ؟ چنانچہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں:  ظاہر یہ ہے کہ طُھُوْر سے ظاہری پاکی اور اِیمان سے عُرفی اِیمان مُراد ہے ۔  چونکہ اِیمان بھی گناہوں کو مِٹاتا ہے اور وُضوبھی، لیکن اِیمان چھوٹے بڑے سارے گناہ مِٹا دیتا ہے اور وُضو صِرف چھوٹے ، اس لیے اسے آدھا اِیمان فرمایا ۔ اِیمان باطِن کو عیبوں سے پاک فرماتا ہے اور وُضو ظاہر کو گندگیوں سے ، اور ظاہر، باطن کا گویا  نِصف ہے یا اِیمان  دِل کو  بُرائیوں سے پاک اور خوبیوں سے آراستہ کرتا ہے اور طہارت جسم کو فقط گندگیوں سے پاک کرتی ہے ، لہٰذا یہ نِصف ہے ۔  ([5])  

 



[1]    مستدرک حاکم، کتاب الدعاء والتکبیر والتھلیل…الخ، باب الدعاء سلاح المؤمن و عماد الدین، ۲ / ۱۶۲، حدیث: ۱۸۵۵ دار المعرفة  بیروت

[2]    مزید معلومات حاصِل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کے  مطبوعہ رِسالے ”کپڑے پاک کرنے کا طریقہ “ کا مُطالعہ کیجیے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)

[3]    ترمذی، کتاب الدعوات، باب(ت: ۹۲)، ۵ / ۳۰۸، حدیث: ۳۵۲۹  

[4]    مشکاة المصابیح، کتاب الطھارة ، الفصل الاول، ۱ / ۷۲ ، حدیث: ۲۸۱ 

[5]    مراٰۃ المناجیح، ۱ / ۲۳۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن