30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حالانکہ نفس پہلے سے ہى زیادہ کھانے کے لیے چىخ رہا ہوتا ہے ۔ بہرحال والدین کے کہنے پر بھی نقصان کى حَد تک نہ کھایا جائے ۔
ظہر اور عصر کى نماز میں قِراءَت آہستہ کىوں ہوتى ہے ؟
سُوال: ظہر اور عصر کى نماز مىں قِراءَت آہستہ کىوں ہوتى ہے ؟
جواب: ظہر اور عصر کى نماز مىں قِراءَت سُن کر کُفّار چِلّاتے تھے اس لیے ان نمازوں میں قِراءَت آہستہ رکھی گئی ہے ۔ جبکہ مغرب میں کُفّار کھانے مىں مَصروف ہوتے تھے ، عشا میں سو جاتے تھے اور فجر میں بھی سوئے رہتے تھے اس لیے ان نمازوں میں قِراءَت بلند آواز میں رکھی گئی ہے ۔ ([1])
حج و عمرے میں نیا اِحرام ہونا ضَروری نہیں
سُوال: کىا عمرہ کرنے کے لىے نىا لباس پہننا ضَرورى ہے ؟ نیز جتنى بار طواف کرىں گے اتنى ہى بار نىا لباس پہننا ہو گا ؟
جواب: مَرد عمرہ کرىں گے تو اس کے لىے اِحرام باندھىں گے ۔ اِحرام کو لباس کہہ تو سکتے ہىں لىکن اس کو اِحرام ہى کہا جاتا ہے ۔ لباس عام طور پر ہمارے ىہاں سِلا ہوا ہوتا ہے ۔ بہرحال حج و عمرے کے لیے نىا اِحرام ہونا شَرط نہىں ہے ، دُھلا ہوا اِحرام بھى صحىح ہے ، البتہ اسے پاک صاف ہونا چاہیے ۔
سُوال: وہ کتنے اور کون کون سے اَسمائے اِلٰہىہ ہىں جنہیں لفظ عَبد لگائے بغىر بندوں کے لىے اِستعمال کرنا جائز نہىں؟
جواب: وہ چند اَسمائے مُبارَکہ ہىں جن کے ساتھ عَبد لگانا ضَروری ہے مثلاً اَللہ، صَمَد، قُدُّوْس اور مُقْتَدِر ۔ ہو سکتا ہے اس کے عِلاوہ اور بھی اَسمائے مُبارَکہ ہوں جن سے پہلے عَبد لگانا ضَروری ہو ۔ (جانشینِ امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا: ) رَحْمٰن، قَیُّوم، قَدِیْر اور بَارِی اِن اَسمائے مُبارَکہ سے پہلے بھی عَبد لگانا ضَروری ہے ۔
سفىد داغ والے کی مسجد کی حاضِری اور اِمامت کا حکم
سُوال: اگر کسى شخص کو ایسا سفىد داغ ہو جو لوگوں کو نظر بھى آتا ہو تو کىا وہ مسجد مىں نماز پڑھ سکتا ہے ؟ نیز کىا ایسا شخص اِمامت کروا سکتا ہے ۔ ( مُبارَک پور ہند سے سُوال)
جواب: بعض اوقات فقط سفىد داغ ہوتے ہىں، ان سے مَواد نہىں نکلتا اور نہ ہی بَدبو آتى ہے تو اس صورت مىں ظاہر ہے ایسے شخص کے مسجد آنے میں کوئى حَرج نہىں ہے ، ایسا شخص اِمامت بھی کروا سکتا ہے ۔ چونکہ اىسے شخص سے عمو ماً لوگ تھوڑا بہت کَتراتے ہىں لہٰذا بہتر ىہ ہے کہ ایسے شخص کو اِمام رکھنے کے بجائے کسی اور کو اِمام بنا لیا جائے ۔
ہاں اگر ان سفید داغوں سے مَواد نکلتا اور بَدبو آتى ہو جس سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہو تو پھر ایسے شخص کو مسجد میں آنے کی اِجازت نہیں بلکہ مسجد خالى ہونے کی صورت میں بھی ایسے شخص کا مسجد مىں داخِلہ منع ہے کہ اس کی بَدبو سے فرشتوں کو تکلىف ہو گى ۔
سُوال: جن مَساجد مىں نمازى نہىں ہوتے ان مَساجد کو کىسے آباد کیا جائے ؟نىز بے نمازى کو نمازى کىسے بنایا جائے ؟
جواب: اگر ہر نمازى اپنا کوئی ہَدف بنا لے کہ مىں روزانہ اتنوں کو نماز کى دَعو ت دوں گا، مثلاً روزانہ 12بے نمازىوں کو مىں نماز کى دَعوت دوں گا، وہ نمازى بنىں ىا نہ بنیں کیونکہ نمازی بنانا ہمارے اِختىار مىں نہىں، ہِداىت دىنے والا اللہ پاک ہے ۔ روزانہ 12بے نمازىوں تک نماز کی دَعوت پہنچائے ، بھلے 12اَفراد خاص ہوں بلکہ گھر کے جواَفراد نماز نہیں پڑھتے انہیں بھی اِن 12 اَفراد میں شامِل کر لے ۔ جب تک یہ نمازی نہیں بَن جاتے انہیں نماز کی دَعوت دیتا رہے ۔ یوں اگر ہر آدمی بارہ بارہ اَفراد کو نماز کی دَعوت دینا شروع کر دے تو جہاں بے نمازی اَفراد نمازی بنیں گے وہاں مَساجد بھی آباد ہوں گی ۔ اِسی طرح اگر ہر ایک مسجد جاتے ہوئے نماز کی دَعوت دیتا جائے کہ نماز کا وقت ہو گیا ہے ، جماعت تیار ہے ، نماز کے لیے مسجد کی طرف چلیے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمارى مَساجد آباد ہو جائىں گى ۔
| جنَّت مىں لے کے جائے گى اے بھائىو نماز |
| دِىدار ِ حق دِکھائے گى اے بھائىو نماز |
سادہ اِحرام بہتر ہے یا ڈیزائن والا؟
سُوال: ہمارے پاس بعض اوقات لوگ آتے ہىں اور کہتے ہىں کہ ہمىں ڈىزائن والا اِحرام چاہىے جس پر کچھ پُھول وغىرہ بنے ہوں تو یہ اِرشاد فرمائیے کہ ڈیزائن والا اِحرام بہتر ہے ىا سادہ ؟
جواب: اِحرام سادہ ہونا چاہىے ۔ اس مىں زىنت اور ٹیپ ٹاپ نہىں ہونا چاہىے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع