گوش ، بینی اور بینائی کی شان
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gharron Main Bad Amani Kiyon Hai? | گھر وں میں بد امنی کیوں ہے؟

book_icon
گھر وں میں بد امنی کیوں ہے؟

نام ’’کرسی پر نماز پڑھنے کے احکام‘‘([1]) ہے۔ یہ رسالہ دعوت اسلامی کی ویب سائٹ([2]) سے Download کرکے پڑھ لیں اور کسی سے سمجھ لیں ، اللہ پاک نے چاہا تو اشارے سے نماز پڑھنے میں سہولت ہوجائے گی۔ اللہ پاک ان کے حال پر رحم فرمائے اور اس اذیت سے نکالے۔ مَاشَآءَ اللہ ان کى ہمت کىسى ہے کہ اس حال میں بھی انہوں نے سوال رىکارڈ کرواىا ہے! بڑى بات ہے۔ ان کا نماز کا جذبہ بھی سُبْحٰنَ اللّٰہ !اللہ ان کے صدقے مجھے پکا نمازى بنادے اور اىسى نماز پڑھنے کى سعادت عطا کرے جو اس کى بارگاہ مىں قبول ہوجائے۔ ورنہ اپنى نمازىں تو بس غفلت  بھرى ہوتى ہىں۔ مَاشَآءَ اللہ یہ عطاری بھی ہیں اور ان کی داڑھی بھی پوری ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ یہ ٹھیک ہوجائیں گے ، اللہ پاک بہتر کرے گا۔ بے چارے کے فیل گردے بھی چل پڑیں تو اللہ کی رحمت سے کیا بعید ہے!!

گوش ، بینی اور بینائی کی شان

سُوال : پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی آنکھ ، کان اور ناک مبارک کی کچھ شان بیان فرمادیجئے۔ ([3])

جواب : اللہ کرىم کے پىارے پىارے نبى صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کى جن جن اَداؤں اور خوبىوں کو دىکھىں وہ رَبُّ الْعِزَّت کى خاص  عناىت سے  بدرجۂ اتم ىعنى مکمل طور پر آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم مىں موجود ہیں۔ سچ تو ىہ ہے کہ رَبِّ ذُوالْجَلَال کے محبوبِ بے مثال صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کا ’’بال بال‘‘ باکمال ہے۔ مىرے آقا اعلىٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کىا خوب فرماتے ہىں :

الغرض اُن کے ہر مُو پہ بے حد دُرُود

         اُن کی ہر خُو و خصلت پہ لاکھوں سَلام               (حدائقِ  بخشش)

                             ’’ مُو‘‘ بال کو کہتے ہیں۔ پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کى مبارک شان کے مختلف گوشوں کو بىان کرتے کرتے اعلىٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرماىا کہ الغرض! یعنی قصہ مختصر یہ کہ پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کے ہر ہر بال پر بےحد رحمتىں اور درود ہوں اور پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کى ہر ہر عادتِ کرىمہ پر اللہ پاک کے لاکھوں سلام ہوں۔

                             اے عاشقانِ رسول! نور والے آقا ، مدىنے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کے کان مبارک  کامل و مکمل تھے اور ان مبارک کانوں کى شان  اىسى تھى جىسے کائنات مىں کسى کو  ملى ، نہ ملے۔  آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم ہزاروں ، بلکہ لاکھوں کروڑوں مىل دور آسمانوں کى چرچراہٹ کو بھى سن لىا کرتے تھے ، ([4])حالانکہ آسمان اتنى دور ہے کہ اس تک پہنچنے کے لئے ایک گھوڑے کو 500 سال تک دوڑنا پڑے۔ ([5])ترمذى شرىف مىں ہے کہ رحمتِ عالم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرماىا : بے شک مىں وہ دىکھتا ہوں جو تم نہىں دىکھتے اور جو مىں سنتا ہوں وہ تم نہىں سنتے۔ ([6]) آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کے آسمان کی چرچراہٹ سننے کی بھی روایت ہے۔ ([7]) شہنشاہ سخن مولانا حسن رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بارگاہِ رسالت مىں عرض  کرتے ہىں :

اے کرم کی کان! اے گوش حضور

        سن لے فریاد غریباں الغیاث         (ذوقِ نعت)

                             یعنی یَارَسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم! آپ بڑے فضل و کرم والے ہىں ، آپ کے  مبارک کان ہم جىسے غرىبوں کے دکھ درد کى فرىاد سن لىں۔

                             پىارے پىارے اسلامى بھائىو! اللہ کے پىارے حبىب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کى بىنى مبارک   ىعنى ناک شرىف لمبى ، بارىک اور بىچ مىں قدرے  بلند تھى جس پر ہر وقت نور کى  بارش رہتى ، نیز ناک شریف ہر طرح سے مناسب اور خوبصورت تھى۔ ([8]) مىرے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم ہر طرح سے بے عىب تھے ، آپ کا ہر عضو مناسب تھا جس پر کوئى انگلى نہىں اٹھا سکتا۔

 



[1]     ’’ کرسی پر نماز پڑھنے کے احکام‘‘یہ رسالہ دعوت اسلامی کی مجلس افتاء کی پیش کش ہے جس کے 34 صفحات ہیں۔ اس رسالے میں کرسی پر نماز پڑھنے والے کے قیام کے مسائل ، مسجد میں دورانِ جماعت کرسیاں رکھنے کے مقامات کا بیان ، کرسی کے آگے لگی ہوئی تختی پر سجدہ کرنے کا حکم اور کرسی پرنماز پڑھنے سے متعلق دیگر احکام بھی بیان کئے گئےہیں۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت)

[2]     www.dawateisalami.net

[3]    یہ سُوال شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اَہلِ سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت)

[4]    ترمذی ، کتاب الزھد ، باب فی قول النبی : لوتعلمون مااعلم...الخ ، ۴ / ۱۴۰ ، حدیث : ۲۳۱۹۔

[5]    ترمذی ، کتاب التفسیر ، باب ومن سورة الحدید ، ۵ / ۱۹۴ ، حدیث : ۳۳۰۹۔

[6]    ترمذی ، کتاب الزھد ، باب فی قول النبی : لوتعلمون مااعلم...الخ ، ۴ / ۱۴۰ ، حدیث : ۲۳۱۹۔

[7]    حضور نبی ٔکریم  صَلَّی اللّٰہُ  عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا : میں وہ دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے اور وہ سنتا ہوں جو تم نہیں سنتے ، آسمان چرچرا رہا ہے اور اس کا حق ہے کہ چرچرائے ، اس کی قسم جس کے قبضۂ  قدرت میں میری جان ہے! آسمانوں میں چار انگل برابرجگہ بھی نہیں کہ جہاں کوئی فرشتہ بارگاہ الٰہی میں سجدہ ریز نہ ہو۔ اللّٰہ کی قسم! اگر تم وہ جانتے جو میں جانتا ہوں تو تم کم ہنستے اور زیادہ روتے۔

(ترمذی ، کتاب الزھد ، باب فی قول النبی : لوتعلمون مااعلم...الخ ، ۴ / ۱۴۰ ، حدیث : ۲۳۱۹)

[8]     شمائل محمدیة ، باب ما جاء فی خلق... الخ ، ص۲۱ ، حدیث : ۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن