دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Gharron Main Bad Amani Kiyon Hai? | گھر وں میں بد امنی کیوں ہے؟

book_icon
گھر وں میں بد امنی کیوں ہے؟

اللّٰہ  صَبر کى بَرَکت سے گھر چلتا رہے گا۔

میاں بیوی کے حقوق

سُوال : میاں بیوی کے کچھ حقوق ارشاد فرمادیجئے۔ (زوہیب عطاری ۔ کراچی)

جواب : تفسیر ِصراطُ الجنان([1]) مىں عورت اور مرد کے حقوق سے متعلق کچھ احادیث نقل کى گئى ہىں۔ ([2])اىک حدىثِ پاک کا  کچھ حصہ عرض کرتا ہوں۔ اللہ کے پىارے حبىب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ عالى شان ہے : ’’میں تمہىں عورتوں کے حق مىں بھلائى کى وصىّت کرتا ہوں وہ تمہارے پاس مُقیَّد ہىں ، تم اُن کى کسى چىز کے مالک نہىں۔ ‘‘ ([3])اىک اور حدىثِ پاک مىں ارشاد فرماىا : ’’جب عورت اپنے شوہر کو دنىا مىں اِىذا دىتى ہے تو حُورِعىن کہتى ہے : خُدا تجھے قتل کرے! اِسے اِىذا نہ دے ، ىہ تو تىرے پاس مہمان ہے ، عنقرىب تجھ سے جدا ہو کر ہمارے پاس آجائے گا۔ ‘‘([4]) مطلب  یہ ہے کہ شوہر بىوى کا خىال رکھے اور بىوى شوہر کے  حق کا لحاظ رکھے۔

شوہر تنگدست ہوتو بیوی کو کیا کرنا چاہیے؟

سُوال : جب مرد کی آمدنى کم ہوتى ہے تو گھر مىں تنگدستى آتى ہے جس کی بنا پر گھر مىں جھگڑے ہوتے ہىں توایسی صورت میں گھر کی خواتین کا کیا کردار ہو نا چاہیے۔ (رکنِ شوری حاجی ابو مدنی عبد الحبیب عطاری)

جواب : ایسے حالات میں خواتین کا لڑائی جھگڑے کرنا نادانى ہے ، کیونکہ روزگار  شوہر کے ہاتھ مىں نہىں ہے۔ روزى دىنے والا تو اللہ پاک ہے ، وہى رزّاق ہے۔ بعض اوقات تنگدستی کی اىسى صورتىں ہوتى ہىں کہ صرف صبر کے علاوہ کوئى چارہ نہىں ہوتا ، اس مىں اللہ پاک کى حکمتیں ہوتى ہىں اور اس کے فوائد بھی ہوتے ہىں۔ چنانچہ اىک حدىث ِپاک مىں ہے : ’’بے شک اللہ پاک سُوال سے بچنے والے عِىال دَار فقىر کو پسند فرماتا ہے۔ ‘‘([5]) اىک اور رواىت مىں ہے : ’’ جب بندوں کے گناہ زىادہ ہوجاتے ہىں تو اللہ پاک اُنہىں عِىال (یعنی اولاد )کى آزمائش مىں مبتلا کردىتا ہے ، تاکہ اِس کے سبب اُن کے گناہ مٹادے۔ ([6]) اَسلافِ کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام فرماتے ہىں : ’’بعض گناہ اىسے ہىں جنہىں صرف اولاد کا غم ہى مٹا سکتا ہے‘‘([7]) لہٰذا صبر و ہمت سے کام لىنا چاہىے۔ اىک رواىت ہے : ’’ بعض گناہ اىسے ہىں جنہىں صرف طلبِ مَعاش کا غم ہى مٹا سکتا ہے۔ ‘‘([8]) ىعنى کچھ گناہ ایسے ہیں جنہیں روزى روزگار کى جدوجہد اور اس کا غم(ىعنى تنگدستى اورمالى پرىشانى وغیرہ) ہی مٹا سکتے ہیں۔ بہرحال گھرىلو آزمائش ہو ، مالى تنگدستى ہو ىا کسی بھی پرىشانى کا سامنا ہو ، ہمیشہ صبر و شکر اورقناعت کا دامن تھامے رہنا چاہىے۔

بیوی کا شوہر سے بے جا فرمائشیں کرنا کیسا؟

سُوال :  گھر والوں کے پرىشر کى وجہ سے بعض اوقات مرد ىا تو حرام روزى کى طرف چلا جاتا ہے ، کىونکہ ان کى فرمائشىں ختم نہىں ہورہى ہوتىں ىا اتنا ڈپرىشن مىں چلا جاتا ہے کہ ذہنی مریض بن جاتا ہے یا پھر خودکشى کرلیتا ہے۔ اس بارے مىں آپ کىا فرماتے ہىں؟ (رکنِ شوریٰ حاجی ابو مدنی عبدُ الحبیب عطاری)

جواب : اللہ پاک کى رضا پر راضى رہنا چاہىے۔ اگر گھر والےزىادہ پرىشر ڈالىں گے تو پھر بعض اوقات ویسا ہی ہوگا جیسے آپ نے بیان کیا۔ احیاءالعلوم([9]) میں اىک حدىثِ پاک ہے جس کا مضمون یہ ہے کہ ’’بندہ اپنے والدىن کى وجہ سےبرباد ہوگا ، گھر والوں کى وجہ سے  برباد ہوگا ، پھر فرمایا کہ رشتہ داروں کى وجہ سے برباد ہوگا۔ عرض کى گئی : گھروالوں اور رشتہ داروں کى وجہ سے کىسے برباد ہوگا ؟ ارشاد فرماىا : تنگدستى کى وجہ سےگھر والے اُسے طعنے دىں گے۔ ‘‘([10]) طعنے دىنا بعض اوقات غلط کاموں کى طرف لے جاتا ہے۔ دعوتِ اسلامى کا دىنى ماحول آپ کے لئے بہت بڑى نعمت ہے ، اگر اس کى قدر کرىں گے اورصحىح معنوں مىں دىنى ماحول مىں اُترجائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ آپ کو زندگى کا لُطف  بھی آئے گا ، غُربت مىں بھى اللہ پاک ىاد رہے گا اور بے صبرى سے بھی بچے رہىں گے۔

گھر میں روٹی رہے گی یا میں!! (حکایت)

 



[1]     “ صراط الجنان فی تفسیر القرآن “ یہ تفسیر شیخ الحدیث والتفسیر مفتی ابو صالح محمد قاسم عطاری  مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی کی تحریر کردہ ہے جو 10 جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس تفسیر میں قدیم و جدید تفاسیر اور دیگر علومِ اسلامیہ پر مشتمل کتب سے اَخذ شدہ کلام شامل کیا گیا ہے۔ جہاں احکام ومسائل کا بیان ہے اس مقام پر ضروری شرعی مسائل آسان انداز میں تحریر کئے گئے ہیں۔ حسب موقع اعمال کی اصلاح اور معاشرتی برائیوں سے متعلق مفید مضامین شامل کئے گئے ہیں۔ نیز مختلف مقامات پرعقائدِ اہلِ سنّت اور معمولاتِ اہلِ سنّت کی دلائل کے ساتھ وضاحت بھی کی گئی ہے۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت)

[2]     صراط الجنان ، ۲ / ۱۹۶۔

[3]    ترمذی ، کتاب الرضاع ، باب ما جاء فی حقّ المراة علی زوجها ، ۲ / ۳۸۷ ، حدیث : ۱۱۶۶۔

[4]    ترمذی ، کتاب الرضاع ، ۱۹-باب ، ۲ / ۳۹۲ ، حدیث : ۱۱۷۷۔

[5]     ابن ماجه ، کتاب الزهد ، باب فضل الفقراء ، ۴۳۲ / ۴ ، حديث : ۴۱۲۱۔

[6]     مسندامام احمد ، مسندالسيدة عائشة ، ۹ / ۵۰۰ ، حديث : ۲۵۲۹۱۔

[7]     احیاء العلوم(مترجم) ، ۲ / ۱۱۴۔

[8]     معجم اوسط ، ۴۲ / ۱ ، حديث : ۱۰۲۔

[9]    “ احیاء العلوم “ یہ امام غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی علمِ تصوف میں عالمی شہرت یافتہ کتاب ہےجو کہ عربی میں ہے۔ اس کا ترجمہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ تصنیف و تالیف “ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ “ کے علمانے کیا ہےجس کی 5جلدیں ہیں۔  (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت)

[10]    احیاء العلوم ، کتاب آداب العزلة ، الباب الثانی ، الفائدة الثالثة ، ۲ / ۲۹۱۔ احیاء العلوم(مترجم) ، ۲ / ۸۴۲۔ الزھد الکبیر ، ص۱۸۳ ، حدیث : ۴۳۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن