30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زہرکا اثر زائل ہو جا ئے گا۔
(3) اگر شہد کی مکّھی وغیرہ کاٹ لے تو فوراً اُس جگہ اپنا یا کسی مسلمان کا تھوک لگالیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ راحت ملے گی۔
(4) اگر آپ ایسی جگہ رہتے ہیں جہاں شہد کی مکھیاں یا بچّھو ہوتے ہیں تو پیاز کا رس 3تولہ (تقریباً35گرام)، اَن بُجھا چونا 4گرام ، نوشادر ایک تولہ(تقریباً 12 گرام)باہم ملا کرنِتھار لیجئے۔ اور محفوظ کر لیجئے اور بوقتِ ضَرورت بچھو اور شہد کی مکھی کے کاٹنے کے مقام پر لگائیے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو گا۔
(5)اگر کسی کو سانپ ڈس لے توپیاز کا رَس اورسَرسَوں کا تیل ہم وزن ملا کر مرض کی شدّت کے مطابِق آدھ آدھ گھنٹہ یا ایک ایک گھنٹہ بعد4تولہ (تقریباً 50 گرام) کی مقدار میں پلایئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آرام آ جائے گا ۔
(6)اگرشہد کی مکھی کاٹ لے تو اس پر پیاز کا ٹکڑا باندھ لیجئے ۔ گرم پانی یا آگ سے جل جانے کی صورت میں بھی یہی طریقہ اختیار کیجئے۔
(7)اگر بچّھویا شہد کی مکھی وغیرہ کاٹ لے تو اس پر پیازکاٹ کر یا مَسَل کر لگایئے اورنمک لگا کر پیاز کِھلایئے۔
(8)جب کسی کو سانپ ڈس جائے تو اس کو پیاز کثرت سے کھلایئے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ زہرکااثر دُور ہو جائے گا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع