اکثر جنّتی غریب ہوں گے
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ghareeb Faiday Main hay | غریب فائدے میں ہے

book_icon
غریب فائدے میں ہے

اور مُتَکَبِّر لوگوں    کے ساتھ فضیلت دی گئی ہے۔  ‘‘  جنّت نے کہا:   ’’ مجھے کیا ہوا کہ مجھ میں    صرف کمزور ولاچار اور عاجِز لوگ داخِل ہوں    گے۔ ‘‘  تواللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی نے جنّت سے فرمایا:   ’’ اے جنّت!  تُو میری رحمت ہے،  میں    اپنے بندوں    میں    سے جس پر چاہوں    گا تیرے ذریعے رَحْم فرماؤں   گا اور دوزخ سے فرمایا:  اے جہنّم!  تُو میرا عذاب ہے میں    اپنے بندوں    میں    سے جسے چاہوں    گا تیرے ذریعے عذاب دوں    گا۔ ‘‘   ( مسلم، کتاب الجنۃالخ، باب النار یدخلھا الجبارون الخ، ص۱۵۲۴، حدیث: ۲۸۴۶مختصرا)

             حضرتِ سیِّدُنا علاّمہ علی بن سلطان محمد قاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیاِس حدیثِ پاک میں    موجود لفظ  ’’ ضُعَفَاء ‘‘ کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں   :   ’’ یہاں    کمزوروں   سے مراد وہ مسلمان ہیں    جو مالی اور جسمانی طور پر کمزور ہیں  ۔ ‘‘   (مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الفتن ، باب خلق الجنۃ و النار، ج۹،  ص۶۶۲، تحت الحدیث: ۵۶۹۴)

تاج و تخت و حکومت مت دے،  کثرتِ مال و دولت مت دے

اپنی رِضا کا دے دے مُژدہ،  یا اللہ مِری جھولی بھر دے

 (وسائل بخشش)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اکثر جنّتی غریب ہوں    گے

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ذِکر کردہ رِوایتِ ذیشان غریبوں    اور محتاجوں    کے لئے کس قدَر ڈھارس نشان ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ غرباء ومساکین پر رحم فرماتے ہوئے اُنہیں    جنّت عطا فرمائے گا اور جنّت پانے والے اکثر وہ خوش نصیب مسلمان ہوں    گے جو دُنیا میں    فقْر وفاقہ اور غُربت کی زندگی بَسَر کرتے رہے ہوں    گے جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا عبد اللہ بنعَمْرورَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے رِوایت ہے کہ سردارِمَکَّۂ مُکَرَّمَہ،  سلطانِ مَدِیْنَۂ مُنَوَّرہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم کافرمانِ جنّت نشان ہے:   ’’ اِطَّلَعْتُ فِی الْجَنَّۃِ فَرَاَیْتُ اَکْثَرَ اَہْلِہَا الْفُقَرَاءَیعنی میں    نے جب جنّت کو مُلاحَظہ کیا تو دیکھا کہ جنّتیوں    میں    اَکثر تعداد فقراء  (یعنی غریب لوگوں   )  کی ہے۔ ‘‘ (مسند احمد، مسند عبد اللہ بن عباس، ۱/۵۰۴، حدیث: ۲۰۸۶)

دے حُسنِ اخلاق کی دولت،  کر دے عطا اِخلاص کی نعمت

مجھ کو خزانہ دے تقویٰ کا،   یا اللہ مِری جھولی بھر دے

 (وسائل بخشش)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دُعائے نبیِٔ رحمت اور مساکین سے مَحَبَّت

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  غُربت ومسکینی تو وہ آزمائش ہے جس میں    مُبتَلا مسلمان اگر صبْر کا دامن تھامے ہوئے غور وفِکْر کرے تو اُسے پتا چلے گاکہ اَحادیثِ مُبارَکہ میں   غُرباء و مساکین کے کتنے فضائِل بیان کئے گئے ہیں   ،   اِسلام میں    ایسے لوگ حقیر نہیں    بلکہ لائِقِ مَحَبَّتہیں   ،  جیسا کہ  حضرتِ سیِّدُنا ابوسعید خُدْرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں   :  مَساکین سے مَحَبَّتکرو،  کیونکہ میں    نے رسولِ خدا،  محبوبِ اَنبِیاء صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّمکو دُعا میں    یہ اَلفاظ شامِل فرماتے سنا :  ’’ اَللَّہُمَّ اَحْیِنِیْ مِسْکِیْنًا وَاَمِتْنِیْ مِسْکِیْنًا وَاحْشُرْنِیْ فِیْ زُمْرَۃِ الْمَسَاکِیْنَیعنی اے اللہ (عَزَّوَجَلَّ) !  مجھے مسکینی کی حالت میں    حیات اور مسکینی کی حالت میں   ہی وِصال عطا فرما اور گروہِ مساکین میں    میرا حشْر فرما۔ ‘‘   (ابنِ ماجہ، کتاب الزھد، باب مجالسۃ الفقرائ، ج۴، ص۴۳۳، حدیث: ۴۱۲۶)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن