30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بیان فرمایا: 19.6.2003کو ایک اسلامی بھائی کے دعوت دینے پر دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع کی طرف رُخ ہوا مگر پابندی نہیں تھی۔بے رُوزگاری کے سبب پریشانی تھی، ایک اسلامی بھائی کی انفِرادی کوشِش کے نتیجے میں مَدَنی قافِلہ کورس کیلئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مرکز فیضانِ مدینہ میں داخِلہ لے لیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ عاشِقانِ رسول کی صحبتوں اور بَرَکتوں نے مجھ گنہگار پر مَدَنی رنگ چڑھا دیا، اور جینے کا ڈھنگ سکھا دیا۔ مَدَنی قافِلہ کورس پورا کرنے کے دوسرے یا تیسرے دن بعض دوستوں نے بتایا کہ K.E.S.C. کو ملازِموں کی ضَرورت ہے ، ہم نے بھی درخواستیں جَمْع کروا دی ہیں آپ بھی کرو ا دیجئے ۔ میں نے عرض کی، آج کل صِرف درخواستوں پر کہاں ! سِفارِشوں بلکہ (رِشوتوں ) پر نوکَریوں کی ترکیب بنتی ہے! اپنے پاس تو کچھ بھی نہیں ۔بِالآخِر اُن کے اصرار پر میں نے ’’ درخواست ‘‘ جمع کروا دی۔ اِبتِداءً تحریری ٹیسٹ ہوئے پھر انٹر ویو کے بعد میڈیکل ٹیسٹ کی صورَت بنی ۔بے شُمار اَثَرو رُسوخ والی درخواستوں کے باوُجُود میں واحِد ایسا تھا کہ ہر جگہ کامیاب رہا! فائنل انٹر ویو میں گھر والوں نے زور دیا کہ پینٹ شرْٹ پہن کر جاؤ مگر میں تو عا شِقانِ رسول کی صُحبت کی بَرَکت سے اِنگریزی لباس ترک کر چُکا تھا لہٰذا سفید شلوار قمیص میں ہی پَہُنچ گیا ۔افسر نے میرا مذہبی حُلیہ دیکھ کر مجھ سے بعض اسلامی معلومات کے سُوالات کئے۔ جن کے میں نے بآسانی جوابات دے دیئے کیوں کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ میں نے یہ سب مَدَنی قافِلہ کورس کے اندر سیکھےہوئے تھے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّبِغیر کسی سِفارِش ورِشوت کے مجھے مُلازَمت مل گئی۔ ہمارے گھر والے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلہ کورس اور مَدَنی ماحول کی بَرَکت دیکھ کر دنگ رہ گئے اوراَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مُحِبّ بن گئے ۔ یہ بیان دیتے وَقت اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّمیں دعوتِ اسلامی کی علاقائی مُشاوَرَت کے خادِم ( نگران) کی حیثیت سے اپنے عَلاقے میں سنّتوں کے ڈنکے بجا رہا ہوں اور مَدَنی اِنعامات و مَدَنی قافِلوں کی دھومیں مچا رہا ہوں ۔
نوکَری چاہئے ، آئیے آئیے قافِلے میں چلیں ، قافِلے میں چلو
تنگدستی مِٹے، دُور آفت ہٹے لینے کو بَرَکتیں ، قافِلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فَضیلت اور چند سنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے: ’’ جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ ‘‘ (مِشْکاۃُ الْمَصابِیح، کتاب الایمان، باب الاعتصام بالکتاب الخ، الفصل الثانی، ۱/۵۵، حدیث: ۱۷۵)
سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا
جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’ مَدَنی حُلیہ اپناؤ ‘‘ کے چودہ حُرُوف کی نسبت سے لباس کے 14 مَدَنی پھول
تین فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم: ملاحظہ ہوں : ٭ جِنّ کی آنکھوں اورلوگوں کے سِتْرکے درمیان پردہ یہ ہے کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع