دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ghaflat | غفلت

book_icon
غفلت

اچّھی تجارت بھی نعمت ہے ، دولت بھی نعمت ہے ، عالیشان مکان بھی نعمت ہے ، عُمدہ سُواری بھی نعمت ہے ، ماں با پ کے لیے اولاد بھی نعمت ہے کسی بھی دُنیوی نعمت میں ضَرورت سے زِیادہ مشغولیّت باعِثِ غفلت ہے  ۔ چُنانچِہ پارہ  28 سُوْرَۃُ الْمُنٰفِقُوْن کی آیت 9میں ارشاد ہوتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ(۹)

ترجمۂ کنز الایمان :   اے ایمان والو!  تمہارے مال نہ تمہاری اولاد کوئی چیز تمہیں اللہ (عَزَّ وَجَلَّ) کے ذِکر سے غافِل نہ کرے اور جو ایسا کرے تو وُہی لوگ نقصان میں ہیں ۔

        اِس آیتِ مُقدَّسہ سے ان لوگوں کو درسِ عبرت حاصِل کرنا چاہئے کہ جن کو نیکی کی دعوت پیش کی جاتی ہے اورنَماز کے لیے بُلایا جاتا ہے توکہہ دیا کرتے ہیں  : ’’جناب! ہم تو اپنے رِزْق کی فِکر میں لگے رہتے ہیں، روزی کمانا اور بال بچّوں کی خدمت کرنا بھی تو عبادت ہے ہمیں جب اِس سے فُرصت ملے گی تو آپ کے ساتھ مسجِدمیں بھی چلیں گے  ۔ ‘‘ یقینا ایسی باتیں غفلت ہی کرواتی ہے  ۔

مُردے کی چیخ وپکار بے کار ہے

        صِرْف اور صِرْف دنیا کے دَھن کی فِراوانی کی دُھن میں مگن رہنے والوں، حُصولِ مال کی خاطِر دنیا کے مختلِف مَمالِک میں بھٹکتے پھرنے والو ں مگر مسجِد کی حاضِر ی سے کترانے والوں ، اپنے مکانات کے ڈیکوریشن پر پانی کی طرح پیسہ بہانے والوں مگر    راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں خَرچ کرنے سے جی چُرانے والوں ، دولت میں اِضافے کے لیے مختلف گُر   اپنا نے والوں مگر نیکیوں میں بَرَکت کے مُعامَلے میں بے نیاز رہنے والوں کو خوابِ غفلت سے بیدار ہو کر جھٹ پٹ توبہ کر لینی چاہئے کہیں ایساا نہ ہو کہ موت اچانک آکر روشنیوں سے جگمگاتے کمرے میں فوم کے آرام دِہ گدّے سے مُزَیَّن خوبصورت پلنگ سے اُٹھا کر کیڑے مکوڑوں سے اُبھرتی ہوئی خوفناک اندھیری قبر میں سُلادے اور وہ چِلّاتے رَہ جائیں کہ یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! مجھے دوبارہ دنیا میں بھیج دے تاکہ وہاں جا کر میں تیری عبادت کروں ۔  مولیٰ (عَزَّوَجَلَّ) !دوبارہ دنیا میں پہنچا دے میں وعدہ کرتا ہوں اپنا سارا مال تیری راہ میں لُٹادوں گا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ پانچوں نَمازیں مسجِد کے اندر پہلی صَف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ باجماعت ادا کروں گا، تہجُّد بھی کبھی نہیں چھوڑوں گا بلکہ مسجِد ہی میں پڑا رہوں گا....... داڑھی تو داڑھی زُلفیں بھی بڑھالوں گا .....سر پر ہر وقت عِمامہ شریف کا تاج سجائے رہوں گا .......  یااللہ عَزَّوَجَلَّ! مجھے واپَس بھیج دے ....... ایک بار پھر مُہْلَت دے دے دنیا سے فیشن کا خاتِمہ کرکے ہر طرف سنّتوں کا پرچم لہرا دوں گا ....... پَروَرْدَگار عَزَّوَجَلَّ!  صِرْف اورصِرْف ایک بارمُہْلَت عطا فرمادے تاکہ میں خوب نیکیاں کرلوں ....... رات دن گناہوں میں مشغول رہنے والے غفلت شِعاروں کی موت کے بعد چیخ وپکاریقینا لاحاصِل رہے گی ۔  قراٰنِ پاک پہلے ہی سے مُتَنَبِّہ(مُ ۔ تَ ۔ نَبْ ۔ بِہ یعنی خبردار) کرچکا ہے چُنانچِہ 

 پارہ 28  سُوْرَۃُ الْمُنٰفِقُوْنکی آیت 10 اور 11میں ارشاد ہوتا ہے  :

وَ اَنْفِقُوْا مِنْ مَّا رَزَقْنٰكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ فَیَقُوْلَ رَبِّ لَوْ لَاۤ اَخَّرْتَنِیْۤ اِلٰۤى اَجَلٍ قَرِیْبٍۙ-فَاَصَّدَّقَ وَ اَكُنْ مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(۱۰) وَ لَنْ یُّؤَخِّرَ اللّٰهُ نَفْسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُهَاؕ-وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۠(۱۱)

ترجمۂ کنز الایمان :   اورہمارے دیئے میں سے کچھ ہماری راہ میں خرچ کرو قبل اس کے کہ تم میں کسی کو موت آئے پھر کہنے لگے ، اے میرے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن