دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ghaflat | غفلت

book_icon
غفلت

وغیرہ بھی ڈالے جاسکتے ہیں {۲} ایک کلو گوشْتْ میں آدھا کلو چقَندر ڈال کر حسبِ معمول پکا لیجئے ٭عوام میں یہ بَہُت مشہور ہے کہ عقیقے کا گوشْتْ بچّے کے ماں باپ اور دادا دادی، نانا نانی نہ کھائیں یہ مَحض غَلَط ہے اس کا کوئی ثبوت نہیں (ایضاً ) ٭ اس کی کھال کا وُہی حکم ہے جو قربانی کی کھال کا  ہے کہ اپنے صَرْف میں لائے یا مساکین کو دے یا کسی اور نیک کام مسجد یا مدرَسے میں صَرْف کرے (ایضاً)٭عقیقے کا جانور اُنھیں شرائط کے ساتھ ہونا چاہیے جیسا قربانی کے لیے ہوتا ہے ۔ اُس کا گوشت فُقَرا اور عزیز و قریب دوست و اَحباب کو کچّا تقسیم کر دیا جائے یا پکا کر دیا جائے یا اُن کو بطورِ ضِیافت و دعوت کِھلایا جائے یہ سب صورَتیں جائز ہیں ( بہارِ شریعت ج۳ص۳۵۷)٭ (عقیقے کا گوشت) چِیل، کَوّوں کو کھلانا کوئی معنٰی نہیں رکھتا، یہ(یعنی چِیل ، کوّے ) فاسِق ہیں (فتاویٰ رضویہ ج ۲۰ ص ۵۹۰ )٭ عقیقہ شکرِ ولادت ہے لہٰذامرنے کے بعد عقیقہ نہیں ہوسکتا ٭ لڑکے کے عقیقے  میں کہ باپ ذَبح کرے دُعا یوں پڑھے : اللھُمَّ ہٰذِہٖ عَقِیْقَۃُ ابْنِیْ فُلانٍ دَمُھَا بِدَمِہٖ وَلَحْمُھَا بِلَحْمِہٖ وَعَظْمُھَا بِعَظْمِہٖ وَجِلْدُھَا بِجِلدِہٖ وَشَعْرُھَا بِشَعْرِہٖ اللھُمَّ اجْعَلْہَا فِدَاءً لِابْنِیْ مِنَ النَّارِط بِسْمِ اﷲِ اَﷲ اَکْبَرْ([1]) ؎ ۔ فُلان کی جگہبیٹیکا جو نام رکھتا ہو لے بیٹی ہو تو دونوں جگہ اِبْنِیْ کی جگہ بِنْتِی  اور پانچوں جگہ’’ہٖ‘‘کی جگہ’’ھا‘‘کہے اور دوسرا شخص ذَبح کرے تو دونوں جگہ اِبْنِیْ فُلَاں    یا بِنْتِی فُلَاں کی جگہ فُلاں اِبْنِ فُلَاں یا فُلاَنَہ بَنْتِ فُلاَں کہے ۔ بچے کی اُس کے باپ اور لڑکی کی اُس کی ماں کی طرف نسبت کرے (مُلَخَّص از فتاوی رضویہ ج ۲۰ ص ۵۸۵) ٭ اگر دُعا یاد نہ ہو توبِغیر دُعا پڑھے دل میں یہ خیال کر کے کہ فُلاں لڑکے یافُلانی لڑکی کا عقیقہ ہے ، بِسْمِ اﷲِ اللہُ اَکْبَرْ پڑھ کر ذَبْح کر دے عقیقہ ہو جائے گا ، عقیقے کے لئے دُعا پڑھنا ضَروری نہیں   (جنّتی زیور ص۳۲۳)٭ آج کل عُمُوماً عقیقے کے لیے دعوت کا اِہتِمام کر کے عزیز واَقارِب کو بُلایا جاتا ہے جو کہ اچّھا عمل ہے اور شرکت کرنے والے بچّے کے لیے تحفے لاتے ہیں یہ بھی عُمدہ کام ہے ۔ البتّہ یہاں کچھ تفصیل ہے :  اگر مِہمان کچھ تحفہ نہ لائے تو بعض اوقات میزبان یا اُس کے گھر والے مِہمان کی بُرائی کرنے کے گناہوں میں پڑتے ہیں ، تو جہاں یقینی طور پر یا ظنِّ غالِب سے ایسی صورتِ حال ہو وہاں مہمان کو چاہئے کہ بِغیر مجبوری کے نہ جائے ، ضَرورتاً جائے اور تحفہ لے جائے تو حَرَج نہیں ، البتّہ میزبان نے اِس نیّت سے لیا کہ اگر مہمان تحفہ نہ لاتا تو یہ یعنی میزبان اِس (مہمان) کی بُرائیاں کرتا یابطورِ خاص نیّت تو نہیں مگر اِس(میزبان) کا ایسا بُرامعمول ہے تو جہاں اِسے (یعنی میزبان کو)  غالِب گمان ہو کہ لانے والا اِسی طور پر یعنی(میزبان کے ) شَرسے بچنے کیلئے لایا ہے تو اب لینے والا میزبان گنہگار اور عذابِ نارِ کا حقدار ہے اور یہ تحفہ اِ س کے حق میں رشوت ہے ۔ ہاں اگر بُرائی بیان کرنے کی نیّت نہ ہواور نہ اِس کا ایسا بُرا معمول ہو تو تحفہ قَبول کرنے میں حَرَج نہیں ۔

      ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب (۱) 312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور(۲) 120صفحات کی کتاب’’ سنتیں اور آد ا ب ‘‘ہد یَّۃً حاصل کیجئے اور پڑھئے ۔ سنتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے  ۔

لوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو                                 سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو

ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو                          ختم ہوں شامتیں قافِلے میں چلو

 



[1]     ترجَمہ :  اے اللہ عَزَّوَجَلَّ !یہ میرے فُلاں بیٹے کا عقیقہ ہے اِس کا خون اُس کے خون، اِس کا گوشت اُس کے گوشت اِس کی ہڈّی اُس کی ہڈّی، اِس کا چمڑا اُس کے چمڑے اور اِس کے بال اُس کے بال کے بدلے میں ہیں، اے اللہ !اِس کو میرے بیٹے کے لئے جہنَّم کی آگ سے فِدیہ بنادے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے ،  اللہ  سب سے بڑا ہے  ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن