دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ghaflat | غفلت

book_icon
غفلت

ذَبح کیا جائے اور اُس کا نام رکھا جا ئے اور سرمُونڈا جائے  ۔ ‘‘ (تِرمِذی ج۳ ص۱۷۷ حدیث۱۵۲۷)گِروی ہونے کا یہ مطلب یہ ہے کہ اُس سے پورا نفع حاصِل نہ ہو گا جب تک عقیقہ نہ کیا جائے اور بعض(مُحَدِّثین) نے کہا بچّے کی سلامتی اور اُس کی نَشو ونُما(پھلنا پھولنا) اور اُس میں اچّھے اَوصاف (یعنی عمدہ خوبیاں )ہونا عقیقے کے ساتھ وابَستہ ہیں (بہارِ شریعت ج ۳ ص ۳۵۴)٭بچّہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جو جانور ذَبْح کیا جاتا ہے اُس کو عقیقہ  کہتے ہیں ( ایضاًص۳۵۵ )  ٭جب بچہ پیدا ہو تو مُستحب یہ ہے کہ اُس کے کان میں اَذان و اِقامت کہی جائے  ۔ اذان کہنے سے ان شاءَاللہتعالیٰ بلائیں دُور ہو جائیں گی٭ بہتر یہ ہے کہ دہنے (یعنی سیدھے )کان میں چار مرتبہ اَذان اور بائیں (یعنی اُلٹے ) میں تین مرتبہ اِقامت کہی جائے ٭بَہت لوگوں میں یہ رواج ہے کہ لڑکا پیدا ہوتا ہے تو اَذان کہی جاتی ہے اور لڑکی پیدا ہوتی ہے تو نہیں کہتے ۔ یہ نہ چاہیے بلکہ لڑکی پیدا ہو جب بھی اذان و اِقامت کہی جائی٭ ساتویں دن اُس کا نام رکھا جائے اور اُس کا سرمونڈا جائے اور سر مونڈنے کے وَقت عقیقہ کیا جائے ۔ اور بالوں کو وَزن کر کے اُتنی چاندی یا سونا صَدَقہ کیا جائے (ایضاً ص ۳۵۵)٭لڑکے کے عقیقے میں دو بکرے اور لڑکی میں ایک بکری ذَبح   کی جائے یعنی لڑکے میں نَر جانور اور لڑکی میں مادَہ مُناسِب ہے ۔ اور لڑکے کے عقیقے میں بکریاں اور لڑکی میں بکرا کیا جب بھی حَرَج نہیں (ایضاً ص ۳۵۷)٭ (بیٹے کیلئے دو کی) اِستِطاعت (یعنی طاقت) نہ ہو تو ایک بھی کافی ہے (فتاویٰ رضویہ ج۲۰ ص۵۸۶)٭ قربانی کے اُونٹ وغیرہ میں عقیقے کی شرکت ہوسکتی ہی٭  عقیقہ فرض یا واجب نہیں ہے صرف سنّتِ مستحبَّہ (مُس ۔  تَ  ۔ حَب ۔ بَہ) ہے ، (اگر گنجائش ہو تو ضرور کرناچاہئے ، نہ کرے تو گناہ نہیں البتّہ عقیقے کے ثواب سے محرومی ہے ) غریب آدمی کو ہر گز جائز نہیں کہ سُودی قرضہ لے کرعَقیقہ کرے ( اسلامی زندگی ص۲۷) ٭بچّہ اگر ساتویں دن سے پہلے ہی مرگیا تو اُس کا عقیقہ نہ کرنے سے کوئی اثر اُس کی شَفاعت وغیرہ پرنہیں کہ وہ وقتِ عَقیقہ آنے سے پہلے ہی گزر گیا ۔  ہاں جس بچّے نے عقیقے کا وَقت پایا یعنی سات دن کا ہوگیا او ربِلا عُذر باوَصف ِ استِطاعت (یعنی طاقت ہونے کے باوُجُود) اُس کا عقیقہ نہ کیا اُس کے لیے یہ آیا ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کی شَفاعت نہ کرنے پائے گا(فتاوٰی رضویہ ج۲۰ص ۵۹۶)٭عقیقہ ولادت کے ساتویں روز سنّت ہے اوریِہی افضل ہے ، ورنہچودھویں ، ورنہ اکّیسویں دن ۔ (ایضاً ص ۵۸۶) اور٭ اگر ساتویں دن نہ کرسکیں تو جب چاہیں کرسکتے ہیں ، سنّت ادا ہوجائے گی ( بہارِ شریعت ج۳ص۳۵۶ )    ٭جس کا عقیقہ نہ ہوا ہو وہ جوانی، بُڑھاپے میں بھی اپنا عقیقہ کرسکتا ہے (فتاوٰی رضویہ ج۲۰ص ۵۸۸) جیسا کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے اعلانِ نُبُوَّت کے بعد خود اپنا عقیقہ کیا (مُصَنَّف عبد الرزاق ج ۴ ص۲۵۴ حدیث ۲۱۷۴)٭بعض (عُلمائے کرام)نے یہ کہا کہ ساتویں یا چودہویں یا اکّیسویں دن یعنی سات دن کا لحاظ رکھا جائے یہ بہتر ہے اور یاد نہ رہے تو یہ کرے کہ جس دن بچّہ پیدا ہو اُس دن کو یاد رکھیں اُس سے ایک دن پہلے والا دن جب آئے تو وہ ساتواں ہوگا ، مَثَلاً جُمُعہ کو پیدا ہوا تو (زندگی کی ہر ) جُمعرات(اُس کا) ساتواں دن ہے  ۔ ( بہارِ شریعت ج۳ص۳۵۶)اگرولادت کا دن یاد نہ ہو تو جب چاہیں کر لیجئے ٭بچّے کا سر مونڈنے کے بعد سر پر زعفران پیس کر لگا دینا بہتر  ہے (ایضاً ۳۵۷)٭ بہتر یہ ہے کہ عقیقے کے جانور کی ہڈّی نہ توڑی جائے بلکہ ہڈّیوں پر  سے گوشت اُتار لیا جائے یہ بچّے کی سلامتی کی نیک فال ہے اور ہڈّی توڑ کر گوشت بنایا جائے اِس میں بھی حَرَج نہیں ۔  گوشت کو جس طرح چاہیں پکا سکتے ہیں مگر میٹھا پکایا جائے تو بچّے کے اَخلاق اچّھے ہونے کی فال ہے  ۔ (ایضاً ) میٹھا گوشت بنانے کے دو طریقے : {۱} ایک کلو گوشت ، آدھا کلو میٹھا دَہی، سات دانے چھوٹی الائچی، 50گرام بادام ، حسبِ ضَرورت گھی یا تیل سب ملا کر پکا لیجئے ، پکنے کے بعد ضَرورت کے مطابِق چاشنی ڈالئے ۔ زینت(یعنی خوبصورتی) کیلئے گاجر کے باریک ریشے بنا کر نیز کشمش

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن