دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Garmi say hifazat kay Madani Phool | گرمی سے حفاظت کے مدنی پھول

Garmi Ki Dua Ki Fazeelat

book_icon
گرمی سے حفاظت کے مدنی پھول

گرمی کی دعا کی فضیلت

دُنیاکی گرمی کی شدت کے وقت آخِرت کی کڑی دھوپ اور تڑپا دینے والی پیاس نیز جہنَّم کی خوفناک آگ کو یاد کرکے ان سے پناہ مانگئے۔   فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ: جب سخت گرمی ہوتی ہے تو بندہ کہتا ہے:  لَا اِلٰہ اَلَّا اللہُ آج بڑی گرمی   ہے !’’ اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنْ حَرِّجَہَنَّمَ ۔  ‘‘یعنی اے اللہ  (عَزَّ وَجَلَّ) ! مجھے جہنَّم کی گرمی سے پناہ دے۔   اللہ عَزَّ وَجَلَّ دوزخ سے فرماتا ہے : ‘’ میرا بندہ مجھ سے تیری گرمی سے پناہ مانگ رہا ہے اور میں تجھے گواہ بنا تا ہوں کہ میں نے اسے تیری گرمی سے پناہ دی۔  ‘‘ اور جب سخت سردی ہوتی ہے تو بندہ کہتا ہے :  لَا اِلٰہ اَلَّا اللہُ آج کتنی سخت سردی ہے! ‘’  اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنْ زَمْھَرِ یْرِ جَھَنَّمَ۔  ‘‘یعنی اے اللہ  (عَزَّ وَجَلَّ) ! مجھے جہنَّم کی زَمْھَرِیر سے بچا۔   اللہ تَعَالٰی جہنَّم سے کہتا ہے : ‘’ میرا بندہ مجھ سے تیری زَمْھَرِیر سے پناہ مانگ رہا ہے اور میں نے تیری زَمْھَرِیر سے اسے پناہ دی ۔  ‘‘ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی:  جہنَّم کی زَمْھَرِیرکیا ہے؟ فرمایا:  ’’ وہ ایک گڑھا ہے جس میں کافر کو پھینکا جائے گا تو سخت سردی سے اس کا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔  ‘‘ (البدور السافرۃ  ص۴۱۸حدیث۱۳۹۵) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بغیر عذرِ شرعی ایک روزہ چھوڑنے والا بھی جہنَّمی ہے

   جب تک شریعت اجازت نہ دے اُس وقت تک گرمی کی وجہ سے روزہ چھوڑنا جائز نہیں ۔   یاد رکھئے! جان بوجھ کر رمضان کا ایک روزہ بھی جس نے ترک کیا وہ سخت عذابِ نار کا حقدار ہے۔   فتاوٰی رضویہ جلد20 صَفحَہ228پرہے : ‘’ اگر دھوپ میں کام کرنے کے ساتھ روزہ ہوسکے اور آدَمی مقیم ہو مُسافر نہ ہو تو روزہ فرض ہے۔   اور اگر ( دھوپ میں کام کرنے کے ساتھ روزہ)  نہ ہو سکے ،  روزہ رکھنے سے بیمار پڑ جائے،  ضَررِ قوی (یعنی سخت تکلیف)  پہنچے تومقیم غیرمسافر کو ایسا  ( دھوپ   میں ) کام کرنا حرام ہے۔  ‘‘ (تفصیلی معلومات کیلئے فیضانِ سنّت جلد اوّل کا باب’’  فیضانِ رمضان‘‘ پڑھئے ) 

سخت گرمی میں روزے رکھتیں (حکایت)

    میرے آقااعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن’’ فتاوٰی رضویہ ‘‘ جلد 30 صَفحَہ296پر ایک حکایت بیان کرتے ہیں :  راہِ ہجرت میں انہیں  (یعنی صحابیۂ رسول حضرتِ سیِّدَتُنا اُمّ ِاَ یمن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ) کو پیاس لگی ،  آسمان سے نورانی رسّی میں ایک ڈول اُترا ،  پی کر سیراب ہوئیں ،  پھر کبھی پیاس نہ معلوم ہوئی،  سخت گرمی میں روزے رکھتیں اورپیاس نہ ہوتی ۔    (طبقاتِ ابن سعد ج۸ص۱۷۹مُلَخّصاً) اب تین روحانی علاج بیان کئے جاتے ہیں جن کے کرنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ گرمی میں روزہ رکھنا قدرے آسان ہوجائے گا۔   

شدّتِ پیاس کے تین روحانی علاج

            {۱} بعدِ نمازِ فجر اَعُوذُ اور بِسمِ اللّٰہ کے ساتھ صرف ایک بارسورۃ الکوثر   پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے چہرے پر پھیر لیجئے ، روزے کی حالت میں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ  پیاس کی شدّت سے حفاظت ہو گی {۲} یَامَجِیْدُگرمیوں میں وقتا ً فوقتاً پڑھتے رہئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ   پیاس سے اَمْن ملے گا {۳} یَامَاجِدُ10بار پڑھ کر’’  لیموپانی‘‘ وغیرہ پر دم کرکے گرمی کے موسِم میں پئیں ،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ بیماری سے حفاظت ہو گی۔  

روزے میں پیاس کی شدّت سے حفاظت کیلئے

    سحری کھا کر ایک کھجور چبایئے اورساتھ ہی پانی کا ایک گُھونٹ منہ میں بھر لیجئے،  دونوں کو اچھی طرح ہلا جلاکر  (Mix کر کے)  نگل لیجئے۔   اِسی طریقے پر ایک ایک کر کے تین کھجوریں   کھایئے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ روزے میں سارا دن پیاس کی شدّت سے حفاظت ہو گی۔  

لُو سے حفاظت کے6 گھریلو علاج

    ٭ …دھوپ میں نکلنے سے قبل کچی پیاز گھس کرناخنوں پر لگا لیجئے۔   ( یاد رہے!کچی پیاز کی یا کسی بھی طرح کی بدبو کی حالت میں مسجِد کا داخِلہ حرام ہے)  ٭ …کچے آم  (یعنی کَیری ) کا لیپ بنا کر پاؤں کے تلووں پر مالش کیجئے ٭ …تقریباً250گرام بیسن  (یعنی چنے کی دال کے آٹے) میں 10گرام کافور شامل کر کے پانی میں گھول کر بدن پر لگانے سے ٹھنڈک ملتی ہے اور گرمی دانے بھی نہیں ہوتے   (اگر کافور شامل نہ کریں تب بھی فائدہ ہو سکتا ہے مگر کم )  ٭ …  ٹماٹر کی چٹنی یا ناریل کھایئے٭ …  گرمیوں میں کھانا کھانے کے بعد گڑ کھانے سے لو نہیں لگتی٭ …  دھوپ سے آنے کے بعد پیاز کا تھوڑا سا رَس شہد میں ملا کر چاٹنے سے لُو لگنے کا خطرہ کم ہو جاتاہے۔  

کھانے میں ٹھنڈے مسالے استعمال کیجئے

       { ۱} گرمیوں میں گرم (تاثیر والے)  مسالے کے بجائے ٹھنڈے  (یعنی ٹھنڈی تاثیر والے) مسالے مَثَلاً ہلدی ، خشک دھنیا ،  سفید زیرہ، الائچی،  دار چینی،  ٹماٹر ،  لیموں ،  دہی ، آلو بخارا، املی، ہر ادھنیا، پودینہ وغیرہ کھانے میں ڈالنے مناسب ہوتے ہیں ،  گرم مسالے ڈالنے ہو ں تو کالی مرچ،  ہری مرچ یا پسی ہوئی لال مرچ وغیرہ کم مقدار میں ڈالئے۔  

ٹھنڈی تاثیر والے عطریات استعمال کیجئے

      {۲}  گرمیوں میں اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ ٹھنڈی تاثیر والے عطر یات مَثَلاً شَمامۃُ الْعنبر، حنا، گلاب، صندل۔   موتیا،  خس ، کیوڑا ، چمپا وغیرہ کپڑوں پر لگانا مُفید  ہے۔  مُشک ،  کستوری،  عود،  عنبر،  زعفران وغیرہ عطریات گرم تاثیر والے ہیں ،  یہ سردیوں میں لگانے چاہئیں ۔   یاد رکھئے !یہ تاثیر ات اصلی عطر یات کی ہیں ،  کیمیکل کی ملاوٹ سے تاثیر میں بہت کمی آ جاتی ہے۔   ( اسلامی بہنیں ایسا عطر نہ لگائیں جس کی خوشبو پھیلتی ہو ) 

رَمَضانُ المبارَک صحّت کے ساتھ گزارنے کا نسخہ

   سحری میں درمیانی سائز کی تندوری روٹی آدھی  ( اگر گھریلو چھوٹی چپاتی ہو تو حسبِ ضرورت ایک یا دو عدد)  اور دہی کے اندر کم مقدار میں چینی اور بہتر ہے کہ براؤن شوگر شامل کر کے استِعمال کر لیجئے،  اگرموافق ہو تو بے شک آدھ کلو دہی کھالیجئے۔   افطار میں کم از کم تین کھجوریں اور کچھ پھل ،  مغرب و عشا کے درمیان سادہ سالن کے ساتھ روٹی  (سحری والی مقدار میں )  کھایئے۔   اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ سارا ماہِ رَمَضانُ المبارک صحت مند رہیں گے اور نمازِ تراویح،  تلاوت و عبادت میں دل لگے گا۔  

گرمیوں میں چاول کھانا مفید ہے

   چاوَل کا (طِب کے حساب سے)  مزاج سرد ہے،  گرمی میں روزانہ چاول کھانے سے بدن کو ٹھنڈک ملتی ہے،  گرمیوں میں چاول کے ساتھ سبزیاں کھانا زیادہ مفید ہے۔   دَہی کھچڑی گرمیوں کی بہترین غذا ہے۔  یاد رہے! دیگ کی مسالے دارلذیذ بریانی صحّت کی دشمن ہے،  پانی میں اُبلے ہوئے چاول کھانا مناسب ہے۔  

گرمی اورلُو سے حفاظت کا لذیذ شربت

حسبِ ضرورت کچے آم  (یعنی کیریاں )  لے کر ،  چھلکے اُتار کر پانی ڈال کر چُولھے پر چڑھا دیجئے ،  دو چار اُبال آنے پر کیریاں گل جائیں گی، مل مسل کر گٹھلیاں نکال دیجئے اور سارا  گُودا گرینڈر میں پیس لیجئے،  گاڑھا شربت بن جائے گا،  دُگنی مقدار میں چینی  ( بہتر ہے کہ براؤن شوگر)  ملا کر پھر چولھے پر چڑھا کر جوش دیجئے تا کہ چینی حل ہو جائے ۔   ٹھنڈا کرنے کے بعد بوتلوں میں بھر کر رکھ لیجئے۔   رَمَضانُ المبارَک میں سحری و افطار میں حسبِ ضرورت پانی ملا کریہ لذیذ شربت پی لیجئے۔   اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ گرمی اور لُو سے حفاظت رہے گی۔  

کمزوری دُورکرنے کا نسخہ

دو چمچ چینی  ( بہتر ہے کہ براؤن شوگر )  اورایک چمچ سفید نمک ، آدھے کلو پانی میں ڈال کر ابال لیجئے،  ٹھنڈا ہو جانے کے بعد افطار میں ایک گلاس پی لیجئے۔   جسم میں ہونے والی پانی کی کمی اورکمزوری اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ دُور ہو جائے گی۔   مریضوں کی کمزوری دور کرنے کیلئے بھی یہ پانی مفید ہے ( شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق عمل کریں ) 

گرمی دانوں کا علاج

گرمی دانے ستاتے ہوں تو نیم کی 11کو نپلیں  ( نئی نکلی ہوئی چھوٹی چھوٹی پتّیاں )  سات دن اور تکلیف زیادہ ہو تو 40دن تک نَہارمنہ (یعنی ناشتے سے قبل خالی پیٹ )   پانی کے ساتھ کھالیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ گرمی دانے اور پھوڑے پھنسیاں ختم ۔   اگر گرمیاں شروع ہونے سے قبل ہی 30دن تک یہ کورس کر لیں تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ گرمی دانے وغیرہ نکلیں گے ہی نہیں ۔    (گھریلو علاج ص۴۴) 

حَیض بند ہونے کا علاج

اگر گرمی یا خشکی کے باعث ( عورت کا)  حیض بند ہو جائے تو ایک کپ سونف کے  عَرَق میں ایک چھوٹا چمچ تربوز کے بیج کا مَغْز اور ایک چمچ شَہْد ملا کر صبح و شام پئیں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہوجائے گا۔   پانی خوب کثرت سے پئیں ،  ہو سکے تو روزانہ12 گلاس پی لیں ۔     (گھریلو علاج ص۱۰۲) 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن