دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ganon Kay 35 Kufriya Ashaar | گانوں کے 35 کفریہ اشعار

book_icon
گانوں کے 35 کفریہ اشعار

پوجا کروں   یا سجدہ کروں   جیسے کہو ویسے چاہوں  ؟

            اس میں   اپنے مجازی محبوب کی پُوجا کی اجازت مانگی گئی ہے جو کہ کفر ہے اور سجدہ کا بھی اِذن طلب کیاہے ، غیرِ خدا کو سجدۂ تعظیمی حرام اور سجدۂ عبادت کفر ہے ۔

(۵)

تمہارے سوا کچھ نہ چاہت کریں   گے کہ جب تک جئیں   گے مَحَبَّت کریں   گے

سزا رب جو دے گا وہ منظور ہو گی بس اب تو تمہاری عبادت کریں  گے

      اِس شعر کے مِصرعِ ثانی میں   دوصریح کفریات ہیں   (۱) اللّٰہُ تَوّاب عَزَّوَجَلَّ   کے عذاب کو ہلکا جانا گیا ہے (۲) غیرِ خدا کیعبادت کے عزم کا اِظہار ہے ۔

(۶)

یا رب تُو نے یہ دل توڑا کس موسم میں  ؟

             ’’اِس مِصرَع میں   اللہ تعالیٰ پراعتِراض کا پہلو نُمایاں   ہے اس لئے کفر ہے اگر اِعتِراض ہی مقصود تھا توقائل کافِرو مُرتد ہوگیا ۔  

(۷)

کیسے کیسے کو دیا ہے ایسے ویسے کو دیا ہے

اب تو چَھپَّڑ پھاڑ مولا اپنی جیبیں   جھاڑ مولا

            اِس شعر کے پہلے مِصرَع میں   اِعتِراض کا پہلونُمایاں   ہے جو کہ کفر   ہے اور اگر  اِعتِراض ہی مقصود تھا توقائل کافرہے ۔  یونہی مِصرَعِ ثانی میں  ’’ چھپڑ پھاڑنا اور جیبیں   جھاڑنا‘‘ اگرچِہ مُحاوَرتاً بھی بولا جاتا ہے لیکن خدائے رحمٰنعَزَّوَجَلَّکی مبارک شان میں   سخت ممنوع ہے اور اگر اللہ تعالیٰ کو اَجسام کی طرح جسم والا ماننااور اسے جیب والالباس پہننے والا اِعتِقاد کیا توصریح کفر ہے ۔ ربِّ کائناتعَزَّوَجَلَّ جسم و جسمانیات سے پاک ہے ۔

(۸)

بے چَینیاں   سَمیٹ کر سارے جہان کی

جب کچھ نہ بن سکا تو مِرا دل بنا دیا

            اِس شعرکے مصرعِ ثانی کے ان الفاظ ’’ جب کچھ نہ بن سکا‘‘ میں  اللّٰہعَزَّوَجَل کو ’’ عاجِزو بے بس‘‘ قرار دیا گیا ہے جو کہ صریح کفر ہے ۔

(۹)

دنیا بنانے والے دنیا میں   آکے دیکھ

صدمے سہے جو میں   نے تُو بھی اُٹھا کے دیکھ

            یہ شعر کئیکفریات کا مجموعہ ہے  ۔ اس میں   اللہ تعالیٰ پر واضح اعتراض اور اس کی توہین ہے ۔

 

 (۱۰)

دنیا بنانے والے کیا تیرے من میں   سمائی؟

تو نے کاہے کو دنیا بنائی؟

اِ س شعر  میں    اللّٰہعَزَّوَجَل پر اعتِراض کا پہلونُمایاں   ہے اس لئے  ِ کفر ہے ۔  

(۱۱)

اے خدا ان حسینوں   کی پتلی کمر کیوں   بنائی؟

                     تیرے پاس مِٹّی کم تھی یا تُو نے رشوت کھائی(معاذ اﷲ عَزَّوَجَلَّ )

            مذکورہ شعْر میں   تین صریح کُفْریات ہیں   : (۱) اِس میں   ربِّ کائنات عَزَّوَجَلّکی ذات ِ سِتُودہ صِفات پر پَتْلی کَمَر بنانے پر اعتِراض (۲)اِس پر عاجِزو بے بس ہونے کا اِلزام اور(۳) رِشوت کھانے کااِتِّہام (یعنی تُہمت)ہے ۔  

(۱۲)

اِس حور کا کیا کریں   جو ہزاروں   سال پُرانی ہے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن