دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fish Farming Ke Ahkam | فِش فارمنگ کے احکام

book_icon
فِش فارمنگ کے احکام
            
ہے، ان میں ایک پروٹین ہے، جِس کی اچھی خاصی مقدار مچھلی میں موجود ہوتی ہے، اِسی وجہ سے مچھلی کو انسانی زندگی میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔مچھلی کا استعمال ہڈیوں میں کیلشیم (Calcium) کی فراہمی کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ ماہِرین کے مطابِق مچھلی بطور ِغذا استعمال کرنے والوں کی عُمریں لمبی ہوتی ہیں،مچھلی میں ایسے اَجْزا بھی ہوتے ہیں، جو کسی اور گوشت میں نہیں پائے جاتے، مثلاًاس میں آیوڈین (Iodine) ہوتا ہے جو کہ صحّت کے لئے نہایت اَہمیَّت کا حامِل ہے۔ ہارٹ اٹیک کی روک تھا م کے لئے بھی اسے مفید مانا گیا ہے۔ اس کی کمی سے جسم کے غُدُودی نظام کا توازُن بگڑ سکتا ہے، گلے کے اَہَم غُدُود تھائیرائیڈ (Thyroid) میں سُقْم(یعنی خامی) پیدا ہو کر جسمانی نظام میں بَہُت سی خرابیاں پیدا ہو سکتی ہیں *ایک طِبّی تحقیق کے مطابق سردی سے ہونے والی کھانسی کا مچھلی سے بہتر کوئی علاج نہیں *دل کے مریضوں کے لئے مچھلی بہت ہی فائدہ مند ہے، ماہِرین کا کہنا ہے: ہفتے میں کم از کم دو بار توضَرورمچھلی کھا لینی چاہئے *غذا میں مچھلی کا زیادہ استعمال مَثانے کا کینسر بڑھنے سے روکنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے *مچھلی کے سَر کی یخنی جسے شوربا یا سُوپ (Soup) بھی کہتے ہیں،بینائی کی کمزوری اور دیگر کئی امراض کے لئے فائدہ مند ہے *باقاعِدگی سے یہ یخنی پینے سے آنکھوں کے چشمے اُتر سکتے ہیں *مچھلی کے سر کی یخنی (سُوپ) فالج، لقوہ، عِرقُ النِّسا (یعنی لنگڑی کا درد جو کہ چڈّے سے لے کر پاؤں کے ٹخنے تک پہنچتا ہے) اَعْصابی کمزوری، پٹھوں کی کمزوری، قبل ازوَقت بڑھاپے، جوڑوں کے پُرانے درد اور جسمانی و اَعصابی کِھچاؤ اورقُوتِ حافظہ بڑھانے کے لئے نہایت مفید ہے *ایسے لوگ جو اپنی یادداشت بالکل کھوچکے ہوں یا جن کی یادداشت ختم ہونے کے قریب ہو وہ خواہ جوان ہوں یا بوڑھے یہ یخنی (سُوپ) ضَرور استعمال کریں *اگر گرمی کے موسِم میں(طبیعت کے) نامُوافِق محسوس کریں تو سردیوں میں استِعمال کریں *اگر بیان کردہ تمام بیماریوں میں سے کوئی مَرَض نہیں تب بھی اگر کچھ عرصہ مچھلی کے سَر کا سوپ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن