30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترجمۂ کنزالایمان : اور جب نامۂ اعمال کھولے جائیں (گے )۔‘‘(پ۳۰، التکویر : ۱۰)
علامہ جلا ل الدین سیوطی علیہ الرحمۃ اس آیت کے تحت تفسیر درِ منثور میں حضرت سیدنا ابن ِ جریج رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے نقل کرتے ہیں کہ ، ’’جب انسان مر جاتا ہے تو اس کااعمال نامہ لپیٹ دیا جاتا ہے پھر قیامت کے دن اسے کھولا جائے گا اور بندہ اس میں درج کی گئی باتوں کا حساب دے گا ۔(ج ۸، ص۳۹۴)
(2) سورۃ النبا میں ہے ، …
یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ
ترجمۂ کنزالایمان : جس دن آدمی دیکھے گا جو کچھ اس کے ہاتھ نے آگے بھیجا ۔(پ۳۰۔النبا۴۰)
اس آیت کے تحت تفسیر ابن کثیرمیں ہے، ’’یعنی بندے پر اس کے تمام اچھے برے، نئے پرانے اعمال پیش کئے جائیں گے ۔‘‘(ج۸، ص ۳۱۳)
(3) سورۃالنازعات میں ہے …
یَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰىۙ(۳۵)
ترجمۂ کنزالایمان : اس دن آدمی یاد کرے گا جو کوشش کی تھی ۔‘‘(پ۳۰۔النازعات ۳۵)
(4) سورۃالتکویر میں ہے، …
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْؕ(۱۴)
ترجمۂ کنزالایمان : ہرجان کو معلوم ہوجائے گا جو حاضر لائی ۔‘‘(پ۳۰۔التکویر۱۴)
(5) سورۃ الانفطار میں ہے، …
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ(۵)
ترجمۂ کنزالایمان : ہرجان جان لے گی جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے ۔‘‘(پ۳۰۔الانفطار : ۵)
(6) سورۃ العٰدیٰت میں ہے، …
اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِۙ(۹) وَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِۙ(۱۰)
ترجمۂ کنزالایمان : جب اٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیں ، اور کھول دی جائے گی جو سینوں میں ہے ۔‘‘(پ۳۰۔ العٰدیٰت : ۹، ۱۰)
(7) سورۃ الانبیاء میں ہے ، …
وَ نَضَعُ الْمَوَازِیْنَ الْقِسْطَ لِیَوْمِ الْقِیٰمَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْــٴًـاؕ-وَ اِنْ كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ اَتَیْنَا بِهَاؕ-وَ كَفٰى بِنَا حٰسِبِیْنَ(۴۷)
ترجمہ کنزالایمان : اور ہم عدل کی ترازو ئیں رکھیں گے قیامت کے دن تو کسی جان پر کچھ ظلم نہ ہوگا اور اگر کوئی چیز رائی کے دانہ کے برابر ہو تو ہم اسے لے آئیں گے اور ہم کافی ہیں حساب کو ۔‘‘
(پ ۱۷، الانبیاء ۴۷)
(8) سورۃ المجادلہ میں ہے ، …
یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا فَیُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْاؕ-اَحْصٰىهُ اللّٰهُ وَ نَسُوْهُؕ-وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ۠(۶)
ترجمۂ کنزالایمان : جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا پھر انہیں ان کے کوتک(کام)جتا دے گا اللہ نے انہیں گن رکھا ہے اور وہ بھول گئے اور ہر چیز اللہ کے سامنے ہے ۔‘‘ (پ۲۸، المجادلۃ ۶)
صرف یہی نہیں بلکہ ہمیں اپنے نامۂ اعمال کو سب کے سامنے پڑھ کر سنانا ہوگا ، اور اپنے کئے کا حساب دینا ہوگاجیسا کہ سورۂ بنی اسرائیل میں ارشاد ہوتا ہے…
وَ نُخْرِ جُ لَهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ كِتٰبًا یَّلْقٰىهُ مَنْشُوْرًا(۱۳) اِقْرَاْ كِتٰبَكَؕ-كَفٰى بِنَفْسِكَ الْیَوْمَ عَلَیْكَ حَسِیْبًاؕ(۱۴)
ترجمۂ کنزالایمان : اور اس کے لئے قیامت کے دن ایک نوشتہ(یعنی نامۂ اعمال) نکالیں گے جسے کھلا ہوا پائے گا ، فرمایا جائے گا کہ اپنا نامہ پڑھ آج تو خود ہی اپنا حساب کرنے کو بہت ہے ۔
(پ۱۵۔ بنی اسرائیل : ۱۳، ۱۴)
امام فخر الدین رازی علیہ الرحمۃاس آیت کے تحت تفسیر ِ کبیر میں امام حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا قول نقل کرتے ہیں کہ، ’’اپنا اعمال نامہ ہر ایک پڑھے گا چاہے وہ دنیا میں پڑھنا جانتا ہویا نہ جانتا ہو ۔‘‘(الجزء العشرون ، ص ۳۰۹)
جبکہشاہ بنی آدم ، نور مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ، ’’اِنَّ الْمُؤْمِنَ یُسْئَلُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَنْ سَعْیِہٖ حَتّٰی کُحْلِ عَیْنَیْہِ۔ بے شک قیامت کے دن آدمی سے اس کے ہر ہر کام حتی کہ آنکھ کے سرمے کے بارے میں بھی پوچھا جائے گا ۔(حلیۃ الاولیاء ، ج ۱۰، ص۳۱۔رقم ۱۴۴۰۴)
ایک اور جگہ ارشاد فرمایا ، ’’ مَامِنْکُمْ مِّنْ اَحَدٍ اِلَّا سَیُکَلِّمُہُ رَبُّہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی لَیْسَ بَیْنَ اللّٰہِ وَبَیْنَہُ تَرْجُمَانٌ ۔ترجمہ : تم میں سے ہر ایک سے اس کا رب عَزَّ وَجَلَّ عنقریب گفتگو کر ے گا(یعنی اس سے حساب لے گا) جبکہ ان دونوں کے درمیان کوئی ترجمان نہ ہوگا ۔‘‘ (ذم الھوٰی، $&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع