دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fikr e Madina Ma 41 Hikayaat e Attaria | فکر مدینہ

book_icon
فکر مدینہ

کرنے کے لئے انہیں اپنی نیکیاں دینا پڑیں گی اور جب نیکیاں ختم ہوجائیں گی تو ان کے گناہ میری گردن پر ڈال دئیے جائیں گے ۔ ہائے افسوس! میرے پاس تو پہلے ہی نیکیوں کا فُقدان ہے اتنے سارے لوگوں کے حقوق کے بدلے میں دینے کے لئے نیکیاں کہا ں سے لاؤں گا اور ان سب کے گناہوں کا بوجھ میں کس طرح سہہ پاؤں گا ، آہ! میرا کیا بنے گا؟… نہیں نہیں میں جلد از جلداپنے بچنے کی کوئی صورت نکالوں گا ، جس کے لئے میں ان سب سے اپنے حقوق معاف کردینے کی درخواست کروں گا، ان پر کئے گئے ظلم کا ازالہ کروں گا ، کسی نہ کسی طرح ان سب کو راضی کر لوں گا تاکہ میدانِ محشر کے کرب ناک ماحول میں مجھے ان کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  

  (9) علم کے حوالے سے’’ فکرِ مدینہ‘‘

        کبھی علم کے حوالے سے فکر ِ مدینہ کریں کہ ، ’’اے بندے ! آج تُو دُنیاوی علوم کی محبت میں مرا جارہا ہے ، اِن کے حصول کے لئے اپنا وقت، دولت اور اپنی ساری  صلاحیتیں صرف کر ڈالتا ہے یہاں تک کہ اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے شہر بلکہ دوسرے ملک کا رخ کرنے کو بھی جانے کو تیار ہوجاتا ہے ، … اور جب امتحان کا وقت قریب آتا ہے تو اپنے ہر طرح کے’’ غیر نصابی مشاغل(Non Educational Hobies)‘‘ مثلاً کھیل کود ، دوستوں سے گپ شپ کرنے ، تفریحی مقامات کی سیر وغیرہ کو خیرآباد کہہ کر فقط پڑھائی میں مشغول ہوجاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر رات بھر جاگ کر پڑھنے سے بھی گریز نہیں کرتابلکہ اس کی لئے اینٹی سلیپنگ (Anti Sleeping) گولیاں کھانے پر بھی آمادہ ہوجاتا ہے ، اور اتنا کچھ کرنے کے باوجود اگر امتحان میں فیل(Fail) ہوجائے تو ہمت ہارے بغیر ضمنی امتحان (Suppliment Examination ) کی تیاری میں لگ جاتا ہے ، …

        لیکن ذرا سوچ تو سہی ! اس تھکا دینے والی بھاگ دوڑ میں تو کس لئے حصہ لے رہا ہے؟…محض اس لئے کہ اس جدوجہد کے صلے میں تجھے مختلف ڈگریوں مثلاًEngineering,Doctoriate,M.A,B.Aوغیرہ سے نواز دیا جائے گا، جن کی بناء پر تُولوگوں پر اپنے اعلیٰ تعلیم یافتہ (High  Educated)ہونے کا رعب جھاڑ سکے یا اس کے ذریعے کوئی ملازمت(جس کا ملنا بھی یقینی نہیں )حاصل کر سکے ؟…لیکن تیرے اس علم کا فائدہ محض اس دنیا تک محدود رہے گا ، اس علم کی بنیاد پر تجھے آخرت میں کوئی فضیلت حاصل نہ ہوسکے گی ، …یاد رکھ! آخرت میں فضیلت اُسی علمِ دین کی بناء پر حاصل ہوگی جس کے بارے میں رسولاللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ، ’’طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَۃٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ (Search Of Knowldge Is The Duty Of Every Muslim)یعنی :  علم کا طلب کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔‘‘   

        اے نفس! تو میری اِن باتوں کا برا مانے بغیر غور کر کہ دنیاوی علوم میں توتُو کمال کی بلندیوں کو چُھو لینا چاہتا ہے ، لیکن علم ِ دین کے بارے میں تیری دل چسپی نہ ہونے کے برابر ہے ، … چاہے تُودنیاوی علوم بھی حاصل کر میں تجھے منع نہیں کروں گا لیکن ذرا سوچ کیا یہ ون وے ٹریفک (One Way Traffice)تجھے سفرِ آخرت طے کرنے میں کامیابی دلا سکتی ہے ؟…اگر نہیں تو پھر کیوں جانتے بُوجھتے ہوئے بھی انجان بنا بیٹھا ہے؟ … دینی احکام پر عمل پیرا ہونے کے لئے اس کے کم از کم اتنے احکام تو سیکھ لے جن کا سیکھنا تجھ پر فرض ہے ، مثلاً عقائد ِ اسلام، عبادات یعنی نماز وروزے وغیرہ کے مسائل ، معاملات یعنی خرید وفروخت کرنے ، کرایہ پر اشیاء کا لین دین کرنے ، (شادی کرنے کی صورت میں )نکاح وطلاق ، حقوق العباد وغیرہ کے مسائل اوراس کے ساتھ ساتھ گناہوں کی پہچان کا علم کہ کون سے افعال وکیفیات گناہ میں شمار ہوتی ہیں اور کونسی نہیں ؟…

        اے بندے! اگر تونے ان نصیحتوں پر عمل نہ کیا اور یونہی اپنی مرضی سے زندگی گزارتے ہوئے موت کے منہ میں چلا گیا تو تجھے مرنے کے بعد بڑی حسرت ہوگی ، لیکن اس وقت یہ تیرے کچھ کام نہ آئے گی ، لہذا! اپنے طرزِ زندگی ( Life Style)پر  نظرِ ثانی کرتے ہوئے کچھ کوشش آخرت کے لئے بھی کر اور اپنا وقت علمِ دین سیکھنے میں بھی صرف کر، اللہ  تَعَالٰی تیرا حامی وناصر ہو ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  ‘‘

  (10)  ملازمت کے حوالے سے’’ فکرِ مدینہ‘‘

        کبھی ملازمت کے حوالے سے اس طرح فکر ِ مدینہ کریں ، ’’اے شخص! تُونے اپنی ضروریات ِ زندگی کو پورا کرنے کے لئے کسی کی نوکری اختیار کر لی اور اپنے سیٹھ یا افسر کی ہدایات پر عمل کرنے میں کس قدر مستعد رہتا ہے اور غلطیوں کے ارتکاب ، جائے ملازمت پر پہنچنے میں تاخیراور غیرحاضری سے محفوظ رہنے کے لئے حتی المقدور کوشش کرتا ہے کہ کہیں میرا سیٹھ مجھ سے ناراض ہوکر ڈانٹ نہ پِلادے ، کہیں مجھے نوکری سے نہ نکال دے ، کہیں میری تنخواہ میں سے کٹوتی نہ کرلے ؟…ڈیوٹی کے دوران بھی  تجھے اس کے موڈ کی فکر رہتی ہے کہ کسی وجہ سے بگڑ نہ جائے ، …اگرباوجود احتیاط کے تجھ سے کوئی غلطی ہو بھی جائے تو اسے سیٹھ سے چھپانے کی کوشش کرتا ہے پھر بھی اگر اسے پتہ چل جائے تو اپنے بچاؤ کے لئے ہر حربہ آزماتا ہے لیکن جب اُس کی گرفت سے بچ نکلنے کی کوئی راہ نظر نہ آئے تو ہتھیار ڈال کر معافی مانگ کر اپنی جان اس سے چُھڑاتا ہے، …

               اے شخص !ذرا سوچ ! تُو چند روپے ہتھیلی پر رکھ دینے والے سیٹھ سے وفاداری کا دم تو بھرتا ہے اور اس کا عملی ثبوت فراہم کرنے کے لئے بھی تیار رہتا ہے ، لیکن اپنے مالک ِ حقیقی

( عَزَّ  وَجَلَّ )سے تیری وفاداری کیا ہوئی؟… اس نے تجھے کروڑوں نعمتوں سے نوازا مثلاً تجھے پیدا کیا ، … تجھے زندگی باقی رکھنے کے لئے سانسیں عطا فرمائیں ، … چلنے کے لئے تجھے پاؤں دئیے…، چھونے کے لئے ہاتھ دئیے…، دیکھنے کے لئے آنکھیں عطا فرمائیں … ، سننے کے لئے کان دئیے…، سونگھنے کے لئے ناک دی…، تجھے بولنے کے لئے زبان عطا کی اور کروڑ ہا ایسی نعمتیں جن پر تُو نے آج تک غور نہیں کیا ہوگا ، …لیکن اس کے بعد بھی تجھ سے کچھ طلب نہیں کیاکیونکہ وہ تجھ سے بے نیاز ہے ، … لیکن تیری بھلائی کے لئے، تجھے ہی جنت کی ابدی وسرمدی نعمتوں کے درمیان پہنچانے کے لئے تیرے ذمے کچھ کام لگائے کہ’’ اے میرے بندے !چاہے تُوسارا دن اپنے کام میں مشغول رہ لیکن پانچ وقت میری بارگاہ میں مجھ سے ملاقات کے لئے حاضر ہوجا اورنماز پڑھ، …چاہے تُو سارا سال ہر وقت میری نعمتیں کھا لیکن رمضان کے تیس دن سحری تا افطاری میری رضاء کے لئے ان سے ہاتھ روک لے اور روزہ رکھ ، …چاہے تُو جتنا چاہے مال کمااور خرچ کر لیکن مخصوص مقدار ِ مال پر سال گزرنے پر میرے غریب بندوں کو بھی ان کا حصہ دے اور زکوۃ ادا کر ، … چاہے تُودنیا میں جہاں چاہے بسیرا کر لیکن جب تیرے پاس میرے گھرکعبۂ مشرفہ کی زیارت کے لئے سفر کرنے کے اسباب مہیاہوجائیں تو پوری زندگی میں صرف ایک بارعظمت ِ کعبۂ کو سلام کرنے کے لئے حاضر ہوجااور حج کر، …اے میرے بندے! میری دی ہوئی نعمتوں کا جوچاہے استعمال کر لیکن انہیں میری نافرمانی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن