دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fikr e Madina Ma 41 Hikayaat e Attaria | فکر مدینہ

book_icon
فکر مدینہ

اللہ   تَعَالٰی  علیہ والہ وسلم۔

٭خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُٗ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین صلَّی اللہ   تَعَالٰی  علیہ والہ وسلم۔

٭تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت،  صلَّی اللہ   تَعَالٰی  علیہ والہ وسلم۔

٭سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگار۔صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

٭ٓاقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر، نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر  صلَّی اللہ   تَعَالٰی علیہ والہ وسلم۔

  ٭نبی مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

٭قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ ، شہنشاہِ مدینہ صلَّی اللہ   تَعَالٰی  علیہ والہ وسلم

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

(37) مسواک سے متعلق’’ فکرِمدینہ‘‘

         امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکا تُہُمُ العا لِیہ کے کُرتے میں سینے کی طرف دو جیبیں ہوتی ہیں ۔مسواک شریف رکھنے کیلئے آپ اپنے الٹے ہاتھ (یعنی دل کی جانب)والے جیب کے برابر ایک چھوٹی سی جیب بنواتے ہیں ۔اس کا سبب آپ نے یہ ارشاد فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ ’’یہ آلۂ ادائے سنّت میرے دل سے قریب رہے۔ ‘‘

        اس کے برعکس دُنیوی دولت سے بے رغبتی کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ آپ کو دیکھا گیا کہ جب کبھی ضرورتاً جیب میں رقم رکھنی پڑے توسیدھے ہاتھ والی جیب میں رکھتے ہیں ۔ اس کی حکمت دریافت کرنے پر فرمایا’’ میں الٹے ہاتھ والی جیب میں رقم اسلئے نہیں رکھتا کہ دنیوی دولت دل سے لگی رہے گی اوریہ مجھے گوارا نہیں ، لہٰذا میں ضروت پڑنے پر رقم سیدھی جانب والی جیب میں ہی رکھتا ہوں ۔‘‘

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )   

(38) قیمتی لباس کے بارے میں ’’فکر ِ مدینہ ‘‘

        امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہمیشہ سادہ اور سفید لباس استعمال فرماتے ہیں ۔ اس کی حکمت بیان کرتے ہوئے فرمایا ، ’’میں عمدہ لباس پہننا پسند نہیں کرتا حالانکہ میں اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے کرم سے بہترین لباس پہن سکتا ہوں ۔ مجھے تحفے میں بھی لوگ نہایت قیمتی اورچمکدار قسم کے کپڑے دے جاتے ہیں لیکن میں خود پہننے کی بجائے کسی اور کو دے دیتا ہوں کیونکہ ایک تو میرے مزاج میں اللہ  تَعَالٰی نے سادگی عطا فرمائی ہے ، دوسرا میرے پیچھے لاکھوں لوگ ہیں اگر میں مہنگے ترین لباس پہنوں گا تو یہ بھی میری پیروی کرنے کی کوشش کریں گے ۔ مالدار اسلامی بھائی تو شایدپیروی کرنے میں کامیاب ہوبھی جائیں لیکن میرے غریب اسلامی بھائی کہاں جائیں گے اس لئے میں اپنے غریب اسلامی بھائیوں کی محبت میں ایسے لباس پہننے سے کتراتا ہوں ۔‘‘

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

(39) وقت ِ قربانی ’’فکر ِمدینہ‘‘

        ماہ ذوالحجہ  ۱۴۲۳ھ میں عید الاضحیٰ کے موقع پرامیراہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی طرف سے گائے اور اونٹ کی قربانی دی گئی۔قربانی کا انتظام دعوت اسلا می کے عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ (کراچی ) کے باہر کیا گیا تھا۔جب اس اونٹ کو نحر اور گائے کو ذبح کیا گیاتو دیکھنے والوں نے دیکھا کہ یکایک آپ کے چہرے پر اداسی طاری ہوگئی اور آپ بے حد غمگین نظر آنے لگے(غالباًآپ اپنے کلام کے ان اشعارکے تحت، ایمان کی حفاظت اور موت کی سختیوں سے متعلق ’’فکرِمدینہ ‘‘میں مشغول تھے۔)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن