دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fikr e Madina Ma 41 Hikayaat e Attaria | فکر مدینہ

book_icon
فکر مدینہ

                اَللّٰہُ نَاظِرٌ اِلَیَّ       ( اللہ  تَعَالٰی مجھے دیکھ رہاہے۔)

                اَللّٰہُ شَاہِدِی      ( اللہ  تَعَالٰی میرا گواہ ہے۔)

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

(32) خوشبو لگاتے وقت ’’فکر ِمدینہ‘‘

        ایک مرتبہ امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی نے خوشبو استعمال فرمانے کیلئے عطر کی شیشی اٹھائی لیکن اس خیال سے پھر واپس رکھ دی کہ اگر میں صرف خوشبو حاصل کرنے کیلئے عطر لگاؤں تو خوشبو تو ملے گی مگر سنت کی نیت حاضرنہ ہونے کی بنا پر سنت کے ثواب سے محرومی رہے گی۔ لہٰذا آپ نے دوبارہ سنت کی نیت حاضرہونے پر عطر کی شیشی سے خوشبو استعمال فرمائی۔

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

(33) نماز پڑھتے وقت ’’فکر ِمدینہ‘‘

        امیرِ اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں ’’ میری کوشش ہوتی ہے کہ جب نماز کیلئے تیاری ہو توتعظیمِ نماز کی نیت سے خوشبو استعمال کرکے نماز پڑھوں ۔‘‘

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

(34) مباح مناظر دیکھنے  کے بارے میں ’’فکر ِمدینہ‘‘

        شہزادۂ عطار حاجی احمد عبید رضا عطاری مدظلہ العالی فرماتے ہیں کہ’’ عَرَب اَمارات کے قیام کے دوران ۱۲ جمادی الاولٰی ۱۴۱۸ھ دبئی سے کراچی  ٹیلی فونک بیان کرکے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ جب اپنی قیام گاہ کی طرف جارہے تھے اس وقت میں ( عبید رضا ابن عطارؔ) بھی ہمراہ تھا ۔راستے میں ہماری گاڑی سمندر کے قریب سے ہوتی ہوئی’’جسرالمکتوم‘‘(Al Maktoom Bridge)کے قریب سے گزری تو ایک اسلامی بھائی نے جسر المکتوم کا تعارف کرواتے ہوئے بتایاکہ’’ سمندر پر بنے ہوئے اس پل پرگاڑیوں کی آمدو رفت رہتی ہے ، ضرورتاً ٹریفک روک کر اس کو اوپر اٹھا دیا جاتا ہے اور اسکے نیچے سے سفینے گزرتے ہیں ۔‘‘یہ سن کر گاڑی پر سوار اسلامی بھائی انتہائی تجسس کے ساتھ اس پُل کی طرف متوجہ ہوئے اورامیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بھی توجہ دیکھنے کی طرف مبذول کروانا چاہی ۔اس پر آپ نے فرمایا، ’’ اس پل کو دیکھ کر کیا لینا ہے؟ ’’پھر شعر پڑھا۔

دیکھنا ہے تو مدینہ دیکھئے                                       قصرِ شاہی کا نظارہ کچھ نہیں

                                                اس پر اُس اسلامی بھائی نے تعجب کے ساتھ عرض کی، ’’کیا سیر و تفریح کرنا شرعاً منع ہے؟ یعنی اس طرح کے پُل وغیرہ تفریحاً نہیں دیکھ سکتے؟‘‘توآپدَامَتْ بَرَکا تُہُمُ العا لِیہ نے ارشاد فرمایا کہ ’’ اگرمُنْہِیّاتِ شرعِی نہ ہوں تو اس طرح کے نظارے اگرچہ شرعاً مباح ہیں مگر بزرگان دین رحمہم اللہ  تَعَالٰی فرماتے ہیں ، آنکھوں کومباح یعنی جائزخوشنما نظاروں کے دیکھنے سے بھی بچاؤ اور ان کو قید میں رکھو اگر ان کو آزاد چھوڑو گے تو پھر یہ حرام کی طرف دیکھنے کا بھی مطالبہ کریں گی۔ امامِ اہلسنترَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ  حدائقِ بخشش شریف میں فرماتے ہیں ۔

پھول کیا دیکھوں میری آنکھوں میں                    دشت ِطیبہ کے خار پھرتے ہیں ‘‘

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

(35) پمفلٹ پڑھنے سے پہلے ’’فکر ِ مدینہ ‘‘

                                                ایک مرتبہ کسی نے امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کو ایک پمفلٹ دیا جس میں کسی کی ’’حقیقت ‘‘بیان کی گئی تھی ۔امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی نے وہ پرچہ اس وقت پڑھے بغیر جیب میں رکھ لیا اور اس طرح سے فکر مدینہ کی کہ اگر میں کسی کی غیبت پر مشتمل اس پمفلٹ کو پڑھوں گا تو گناہ میں شرکت لازم آئے گی۔ لہذا! آپ نے اس پمفلٹ دینے والے سے پوچھاکہ’’ اس پمفلٹ کے پڑھنے میں کتنی نیکیاں ملیں گی ؟ ‘‘ اس نے جواب دیا ، ’’کوئی نہیں ۔‘‘ پھر آپ نے دریافت کیا کہ ’’اگر اس پمفلٹ میں ذکرکردہ شخص کو یہ معلوم ہوجائے کہ آپ نے مجھے یہ پمفلٹ دیا اور میں نے اسے پڑھا تو وہ ناراض ہوگا یا خوش ؟‘‘اس نے جواب دیا ، ’’ناراض ۔‘‘ تو آپ نے فرمایا کہ جس پمفلٹ کے پڑھنے میں سراسر نقصان ہی نقصان ہو ، اس پمفلٹ کو نہیں پڑھنا چاہئے اور وہ پمفلٹ ضائع کردیا ۔

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

(36) سرکارِ مد ینہ صلی اللہ   تَعَالٰی  علیہ والہ وسلم کا نامِ مبا رَ ک لیتے وقت ’’فکر ِمد ینہ‘‘

        امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جب اعلیٰ و دنیوی منصب پر فائز کسی شخصیت کا نام لیا جائے تو بے شمار موزوں و غیر موزوں اَلقابات ادا کئے جاتے ہیں ۔مگر جب میٹھے میٹھے شہد سے میٹھے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نامِ والا لیا جائے تو صرف حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کہا جائے یہ کیسے مناسب ہے ؟

        لہٰذا آپ جب بھی مکی مدنی آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا بیانات وغیرہ میں تذکرہ مبارک فرماتے ہیں تو آپ کا منفرد مَدَنی انداز کچھ یوں ہوتا ہے۔مَثَلاً

٭نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر، آمنہ کے پِسَر، حبیبِ داوَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

٭حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ   تَعَالٰی  علیہ والہ وسلم

٭ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن  صلَّی اللہ   تَعَالٰی  علیہ والہ وسلم

٭اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

٭شہنشاہِ خوش خِصال، سلطانِ شیریں مَقال، پیکرِ حُسن

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن