دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fikr e Madina Ma 41 Hikayaat e Attaria | فکر مدینہ

book_icon
فکر مدینہ

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ) 

(22)  کبیرہ گناہوں سے متعلق ’’فکر ِمدینہ‘‘

        امیرِ اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  باب المدینہ کراچی  میں ایک اسلامی بھائی کے گھر پر ۹ شوال المکرم ۱۴۲۲؁ ھ کو موجود تھے ۔کھانے کے وقت دستر خوان پر صاحب ِخانہ کا منا اور چھوٹی منی بھی ساتھ ہی شامل ہوگئے۔ ان دونوں نے کھانے کے دوران کچھ بچکانا حرکتیں کیں ۔ جن کو دیکھ کر آپ حسب ِ معمول ’’فکر ِ مدینہ ‘‘میں مشغول ہوگئے ۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ

        ’’ ان دونوں نے مجھے حرص و طمع، بے جا لڑائی ، آبروریزی، بے صبری، چغلی، حسد، حب جاہ ، ریاکاری ، مصیبت کا بے ضرورت تذکرہ اور فضول گوئی وغیرہ سے متعلق  خوب درس دیا۔   

        غور طلب بات! آپ شاید سوچ میں پڑگئے ہوں گے کہ ناسمجھ بچے اتنے سارے عنوانات پر کس طرح درس دے سکتے ہیں ! ان دُروس کا راز یہ ہے کہ وہ اس طرح کی حرکتیں کرنے لگے جس سے مَدَنی ذہن رکھنے والا انسان بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ مثلاً انہوں نے ضرورت سے کہیں زیادہ کھانا نکالا، کچھ کھایا، کچھ گرایا اور کچھ رکابی ہی میں چھوڑ دیا۔ ان کی اس حرکت سے یہ سیکھنے کو ملا کہ اپنی پلیٹ میں ضرورت سے زیادہ کھانا ڈال لینا یہ حرص و طمع کی علامت اور نادان لوگوں کا کام ہے ، سمجھدار آدمی ایسا نہیں کرسکتا۔ گرا ہوا کھانا یوں ہی چھوڑدینا کہ پھینک دیاجائے یہ اِسراف ہے ، کھا کر برتن چاٹ لینا سنت ہے ، اسراف کا ارتکاب اور سنت کے خلاف کام کرنا عقلمندوں کا نہیں نادانوں کا کام ہے کیوں کہ بچے نادان ہی ہوتے ہیں ۔ منے نے 7upکی ڈیڑھ لیٹر کی بوتل میں سے اپنے لئے پورا گلاس بھرلیا تو اس پر منی احتجاج کرنے لگی یہاں تک کہ پہلے بوتل اٹھا کر میرے قریب رکھی مگر پھر اطمینان نہ ہوا تو وہاں سے بھی اٹھا کر کمرے کے باہر کسی اور کی تحویل میں دے آئی۔ اِس ’’جنگ‘‘ کے ذریعے منے نے حرص پر درس دیا اور منی نے حسد پر۔ چونکہ دونوں میں ٹھن گئی تھی لہٰذا اب ایک دوسرے کے ’’عیوب‘‘ اچھالنے لگے ، اور گویا یوں سمجھا رہے تھے کہ دیکھئے ! ہم نادان ہیں اس لئے فضول گوئی ، حسد، آبروریزی، بے جا لڑائی اور بے صبری کا مظاہرہ کرتے اور ایک دوسرے کے پول کھولتے ہیں ۔

        اگر دانا کہلانے والا شخص بھی ایسی حرکات کا ارتکاب کرے وہ بے وقوف ہوا یا نہیں ؟ ٹھیک ہے ہم اپنے منہ میاں مٹھو بھی بن رہے ہیں ، اپنی ہی زبان سے اپنے فضائل بھی بیان کررہے ہیں ، ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی باتو ں کو بھی اچھال رہے ہیں مگر ہم تو چھوٹے ہوکر چھوٹ جائیں گے، ان معاملات میں ہماری آخرت میں بھی کوئی پکڑ نہیں کیونکہ ہم ابھی نابالغ ہیں ۔ اگر آپ بھی ہماری طرح کی غلطیاں کرتے ہوئے آبروریزی، ریاکاری، جھوٹ اور حسد وغیرہ وغیرہ گناہوں میں پڑیں گے تو ہوسکتا ہے کہ بروزقیامت فرد جرم عائد کرکے جہنم کا حکم سنادیا جائے ۔ اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو آپ کو وہ صدمہ ہوگا کہ دنیا میں خود صدمے نے بھی ایسا صدمہ نہ دیکھا ہوگا۔   ( فیضان رمضان ص ۳۶۲)

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

(23)  مَدَنی منی کے مہندی والے ہاتھ دِکھانے پر’’ فکر ِ مدینہ ‘‘

        ایک بار شب عید میلاد النبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایک اسلامی بھائی اپنی ننھی سی مَدَنی منی اٹھا کر لائے ۔ وہ اپنے مہندی سے رنگے ہوئے ہاتھ دکھا کر امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی توجہ چاہ رہی تھی۔ آپ فرماتے ہیں کہ’’ اس سے میں نے (فکرِمدینہ کرتے ہوئے)یہی’’مَدَنی پھول‘‘ حاصل کیا گویا وہ کہنا چاہتی ہے ، حاجت شرعی کے بِغیر بلا واسطہ یا بالواسطہ(INDIRECT) اپنی خوبیوں کا اظہار بھی حب جاہ یعنی واہ واہ کی خواہش کی علامت ہے ، جو ہم نادانوں کوہی زیب دیتا ہے ۔ ظاہر ہے بچیاں اپنے مہندی سے رنگے ہوئے ہاتھ دکھلا کر یا  بچے اپنے نئے کپڑوں وغیرہ کی طرف متوجہ کرکے واہ واہ اور داد و تحسین ہی کے طلبگار ہوتے ہیں مگر اس میں ضمناً بڑوں کے لئے بہت کچھ سامان عبرت ہوتا ہے ۔‘‘پھر فرمایا ، ’’ آج کل لوگوں کی اکثریت حب ِجاہ میں مبتلا نظر آرہی ہے۔ یعنی اپنی عزت بنانے، شہرت بڑھانے اور واہ واہ پسندی کا مرض عام ہے ۔ حد تو یہ ہے کہ مساجد و مدارس کی تعمیر اور دیگر نیک کاموں میں بھی اپنی نیک نامی یعنی شہرت ہی کی تلاش رہتی ہے۔ یہ بے حد مہلک مرض ہے مگر اب اس کی طرف لوگوں کی توجہ ہی نہیں ، اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب ، منزہ عن العیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا  فرمانِ عبرت نشان ہے ، ’’دو بھوکے بھیڑئے جنہیں بکریوں میں چھوڑ دیاجائے وہ اتنا نقصان نہیں پہنچاتے جتنا کہ مال و مرتبہ کا لالچ انسان کے دین کو نقصان پہنچاتا ہے ۔‘‘(ترمذی شریف ج ۴ ص ۱۶۶)

 (فیضان رمضان ص ۳۸۴)

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

(24) وقت سے متعلق ’’ فکر ِمدینہ‘‘

         دسمبر 2002ء میں راجپوتانہ ا َسپتال(حیدرآباد، باب الاسلام سندھ) میں آپکا آپریشن تھا۔ آپ نے آپریشن تھیٹر میں جانے کیلئے لباس پہن لیا، مگر پھر اطّلاع ملی کہ ابھی ایک گھنٹہ مزید تاخیر ہوگی۔آپ سے عرض کی گئی کہ کچھ دیر آرام فرمالیجئے ، مگرآپ نے ارشاد فرمایا، ’’ وقت کم ہے اور کام بہت زیادہ ہے ۔‘‘یہ فرماکر آپ اپنے دینی کام میں مصروف ہوگئے۔

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

(25) وقت ِآپریشن نماز کے بارے میں ’’فکر ِمدینہ‘‘

                                                امیر اہلسنت دامت برکا تہم العا لیہ ڈاکٹروں کے مشورے پر آپریشن کیلئے حیدرآبادتشریف لائے توآپ ہی کے مطالبے پر نمازِ عشاء کے بعد کا وقت طے کیا گیاتاکہ آپ کی کوئی نماز قضاء نہ ہونے پائے۔

          OPERATION سے قبل دونوں ہاتھTABLEکی SIDESمیں باندھ دیئے گئے تھے جو ں ہی کھولے گئے آپ نے فوراً قیامِ نَماز کی طرح باندھ لئے ۔ ابھی نیم بے ہوشی طاری تھی، درد سے کراہنے ، چلّانے کے بجائے زَبان پر ذکرودرود اور مُناجات کا سِلسلہ جاری ہوگیا۔یکایک آپ نے پوچھا، ’’کیا نمازِ فجر کا وقت ہوگیا؟اگر ہوگیا ہے تو مجھے پا ک کردیا جائے ، اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ میں فجر کی نماز پڑھوں گا۔‘‘توآپ کو بتایا گیا کہ ’’فجر کو ابھی کافی دیر ہے ۔‘‘

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن