دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fikr e Madina Ma 41 Hikayaat e Attaria | فکر مدینہ

book_icon
فکر مدینہ

صرف پان نوش فرماتے ۔جبکہ سحری کے وقت گھر سے صرف ایک چھوٹے سے پیا لے میں فیرینی او رایک پیالی میں چٹنی آیا کرتی تھی، وہ نوش فرمایا کرتے تھے ۔

        ایک دن شا م کو پا ن نہیں آئے اور آپ کی یہ پختہ عادت تھی کہ کھا نے کی کو ئی چیز طلب نہیں فرماتے تھے چنانچہ خاموش رہے ۔لیکن طبیعت میں ناگواری ضرور پیدا ہوئی۔ مغرب سے تقریباً دو گھنٹہ بعد گھر کا ملازم ایک بچہ پان لایا ، اعلیٰ حضرتعلیہ رحمۃ الرحمن نے اسے ایک چپت مارکر فرمایا کہ’’ اتنی دیر میں لایا ؟‘‘لیکن بعد میں آپ کو خیال آیا کہ اس بے چارے کا تو کوئی قصور نہ تھا ، قصور تو دیر سے بھیجنے والے کا تھا ۔

        چنانچہ سحری کے وقت سحری کرنے کے بعد مسجد کے باہر دروازہ پر تشریف لائے۔ اور اُس بچے کو بلوایا جو شام کوپان دیر میں لایا تھا اورفرمایا کہ’’ شام کومیں نے غلطی کی جوتمہارے چپت ماری ‘دیر سے بھیجنے والے کا قصورتھا ، لہذا تم میرے سر پرچپت مارو۔‘‘اورٹوپی اتارکراصرار فرمارہے ہیں ۔دوسرے معتکفین یہ سن کر مضطرب اور پریشان ہو گئے اوروہ بچہ بھی بہت پریشان اورکانپنے لگا ۔اس نے ہاتھ جوڑکر عرض کیا ’’حضور! میں نے معاف کیا ۔‘‘فرمایا’’ تم نابالغ ہو تمہیں معاف کرنے کا حق نہیں ، تم چپت مارو ۔‘‘مگروہ مارنے کی ہمت نہ کر سکا۔آپ نے اپنا بکس منگواکر مٹھی بھر پیسے نکالے اوروہ پیسے دکھا کر فرمایا’’ میں تم کو یہ دوں گا، تم چپت مارو ۔‘‘ مگربے چارہ یہی کہتا رہا، ’’ حضور! میں نے معاف کیا۔‘‘آخرکار اعلیٰ حضرتعلیہ رحمۃ الرحمن نے اس کا ہاتھ پکڑکر بہت سی چپتیں اپنے سرمبارک پر اس کے ہاتھ سے لگائیں اورپھر اس کو پیسے دے کررخصت کیا۔( حیات ِاعلیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ جلد ۱، ص ۱۰۷)

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

41حکایاتِ عطّاریہ

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ ! شیخ ِ طریقت ، آفتابِ قادریت، مہتابِ رضویت ، عالمِ شریعت، پیرِ طریقت، پروانۂ شمع ِرسالت، عاشق ِاعلیٰ حضرت، امیرِ اہلِ سنت ، بانی ٔ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ آج کے پرفتن دور میں ہمارے انہی اسلاف کرام رحمھم اللہ  کی یادگارہیں جن کی ’’ فکرِ مدینہ‘‘ کے سبق آموز واقعات آپ نے پچھلے صفحات میں پڑھے ۔ اسلاف کرام کے نقش ِ قدم پر چلتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی نہ صرف خود ’’فکر ِ مدینہ ‘‘میں مشغول رہتے ہیں بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی’’ فکر ِ مدینہ‘‘ کا ذہن دیتے رہتے ہیں ۔آپ کے ’’ فکرِ مدینہ‘‘کرنے اور اس کی ترغیب دینے سے متعلق ’’41حکایاتِ عطاریہ‘‘ پیش خدمت ہیں ۔

 (1) بلااُجرت زائد کام کروالینے پر’’فکر ِ مدینہ‘‘ ۔۔۔۔

         امیر اہل سنت، مجدد ِ دین وملت، علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  پہلے پہل کراچی  کی ایک مسجد میں امامت فرماتے تھے ۔آپ کو مسجد کے حجرے کے لئے اپنے نام کی پلیٹ لگانے کے لئے ضرورت محسوس ہوئی تو آپ نے تحریری طور پر اپنا نام ’’محمد الیاس قادری رضوی ‘‘پینٹر کے حوالے کیا اور اجرت بھی طے کر لی ۔ جب آپ وہ پلیٹ واپس لینے گئے تو پینٹر کے ملازم سے کہا کہ ’’ قادری رضوی کے ساتھ ’’ضیائی ‘‘کا لفظ بھی بڑھا دے (تاکہ پیرو مرشد سیدنا ضیاء الدین مدنی علیہ الرحمۃ کی طرف نسبت کا بھی اظہار ہوجائے ) ‘‘ اس ملازم نے یہ لفظ بڑھا دیا اور آپ پہلے سے طے شدہ اجرت ادا کر کے واپس لوٹ آئے ۔ پھر اچانک خیال آیا کہ مجھ سے تو حق تلفی ہوگئی ہے یعنی اجرت طے کرنے کے بعد لفظ’’ضیائی‘‘ اور وہ بھی پینٹر کی اجازت کے بغیر اس کے ملازم سے لکھوایا ہے جبکہ ظاہر ہے کہ اجرت طے کر لینے کے بعد کسی لفظ کے اضافہ کا حق حاصل نہ تھا ، پھر اس اضافہ میں رنگ بھی استعمال ہوا اور اس ملازم کا وقت بھی صرف ہوا۔ یہ سوچ کر آپ پریشان ہوگئے اور دوبارہ پینٹر کے پاس پہنچ کر اپنی پریشانی کا اظہار کیا اور فرمایا کہ ، ’’براہِ مہربانی ! آپ مزید پیسے لے لیں یا لفظ کا اضافہ معاف فرما دیں ۔‘‘ آپ کا یہ انداز دیکھ کر پینٹر ہکا بکّا رہ گیا اور اس نے معافی کے ساتھ ساتھ آپ سے گہری عقیدت کا اظہار کیا اور یہ دعا مانگی کہ، ’’اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ مجھے بھی آپ جیسا کر دے ۔‘‘

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )   

 (2)   ’’فکر ِ مدینہ ‘‘کا انوکھا انداز ۔۔۔۔

         امیرِ دعوت ِ اسلامی، امیرِ اہلِ سنت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایک مرتبہ رات میں سحری کے وقت کہیں سے گھر واپس آرہے تھے کہ آپ کے قافلے میں شامل گاڑیوں کوایک ناکے پر پولیس والوں نے روک لیا اور تلاشی لینے پر اصرار کیا ۔ اُن سے درخواست کی گئی کہ سحری کاوقت ختم ہونے ہی والا ہے اس لئے آپ بغیر تلاشی کے جانے دیجئے، لیکن انہوں نے اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور تلاشی لینا شروع کر دی ، اس دوران سحری کا وقت جاتا رہا ۔ تلاشی لے چکنے کے بعد ایک پولیس والے نے معذرت خواہانہ انداز میں کہا ، ’ کیا کریں جی ! یہ ہماری ڈیوٹی ہے ۔‘‘ بے اختیار آپ کے منہ سے یہ الفاظ نکل گئے ، ’’کاش ! آپ اپنا فرض سمجھتے ۔‘‘ جب قافلہ گھر پہنچا تو کچھ ہی دیر بعد اسلامی بھائیوں کو امیر ِ اہلِ سنت کی تلاش ہوئی کیونکہ آپ کہیں دکھائی نہ دے رہے تھے ۔ کچھ دیر گزرنے کے بعد آپ باہر سے تشریف لائے اور فرمایا کہ ، ’’میں نے اس پولیس والے سے یہ کہہ ڈالا تھا کہ’’ کاش! آپ اپنا فرض سمجھتے …‘‘ہوسکتا ہے کہ اس کی دل آزاری ہوگئی ہو کہ اس نے تو واقعی اپنا فرض نبھایا تھا ، اس لئے میں اس کو راضی کرنے کی خاطر نکلا تھا لیکن وہ مجھے نہ مل سکا ۔‘‘

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اِن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

 (3)    کسی کے پسندیدہ چیز لے لینے پر’’فکر ِ مدینہ‘‘ ۔۔۔۔

        ایک مرتبہ شیخ ِطریقت، رہبرِ شریعت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ان کے ایک عزیز نے (بطورِ برکت )ان کے استعمال کا عصا مانگا تو آپ نے فرمایا ، ’’ایک کی بجائے دو لے لیجئے ۔‘‘جواباًانہوں نے واقعی دونوں عصا لے لئے ۔ ان صاحب کے بیٹے نے آپ سے پوچھا کہ آپ کے استعمال کا عصا کون سا ہے؟ تاکہ ایک عصا واپس کیا جاسکے لیکن آپ نے (فکر مدینہ کرتے ہوئے )فرمایا کہ میں دونوں عصا لے لینے کی اجازت دے چکا ہوں نیز میں اپنی پسندیدہ شے راہِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ  میں خرچ کرنے کا ثواب کمانا چاہتا ہوں ، قرآن پاک میں ہے ،

لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن