دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fikr e Madina Ma 41 Hikayaat e Attaria | فکر مدینہ

book_icon
فکر مدینہ

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ

ترجمۂ کنزالایمان : ا ے ایمان والو! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کواس آگ سے بچاؤ جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ۔(التحریم :  ۶)‘‘

  تو میں ڈر گیا کہ اللہ  تَعَالٰی کہیں مجھے جہنم میں نہ ڈال دے ۔‘‘ آپ نے فرمایا، ’’ مُنّے ! تم تو بہت چھوٹے ہو ، تم جہنم میں نہیں جاؤگے ۔‘‘ وہ کہنے لگا، ’’باباجان ! آپ تو سمجھ دار ہیں ، کیا آپ نہیں جانتے کہ جب لوگ اپنی ضرورت کے لئے آگ جلاتے ہیں تو پہلے چھوٹی لکڑیوں کو رکھتے ہیں پھر بڑی لکڑیاں آگ میں ڈالتے ہیں ۔‘‘

        وہ بزرگ اس ننھے مدنی منے کے اندازِ فکر مدینہ کو دیکھ کر بہت روئے اور فرمانے لگے ، ’’یہ بچہ ہم سے کہیں زیادہ جہنم کی آگ سے ڈرتا ہے تو ہمارا حال کیا ہونا چاہئے، اے سمجھ دارو! عبرت پکڑو، تم آگ کی طرف بڑھتی ہوئی اپنی جان پر آنسو کیوں نہیں بہاتے؟موت تمہارے سر پر آن پہنچی ، قبر تمہاری منزل ہے ، قیامت تمہارا ٹھکانہ ہے ، گواہ مضبوط ہیں ، فیصلہ کرنے والا جبّار  عَزَّ  وَجَلَّ  ہے ، نداء دینے والے سیدنا جبرائیل ں ہیں ، قید خانہ جہنم ہے ، باندھنے کے لئے آگ کی زنجیریں ہیں ، اور تمہارا حال یہ ہے کہ سورج کی گرمی برداشت نہیں کر سکتے ، توتم جہنم میں سانپوں کے ڈسنے اور بچھو کے کاٹنے کو کس طرح برداشت کر پاؤ گے ؟ ‘‘(درۃ الناصحین ، ص۳۰۵، المجلس السابع والستون)

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

 ( 78)   نوجوان کی ’’فکر ِ مدینہ ‘‘۔۔۔۔

        حضرت سَیِّدُنا عطا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں کہ ہم چند لوگ ایک مرتبہ باہر نکلے ۔ ہم میں بوڑھے بھی تھے اوروہ نوجوان بھی جو فجر کی نماز عشاء کے وضو سے پڑھتے تھے حتی کہ طویل قیام کی وجہ سے ان کے پاؤں سوج گئے تھے اور آنکھیں اندر کو دھنس چکی تھیں ، ان کی جلد کا چمڑا ہڈیوں سے مل گیا تھا اور رگیں باریک تاروں کی مثل معلوم ہوتی تھیں ۔ ان کی حالت ایسی ہوگئی تھی کہ گویا وہ قبروں سے نکل کر آرہے ہوں ۔ ہمارے درمیان یہ گفتگو چل رہی تھی کہ کس طرح اللہ  تَعَالٰی نے اطاعت گزار لوگوں کو عزت بخشی اور نافرمان لوگوں کو ذلیل کیا، کہ اسی دوران ان میں سے ایک نوجوان بے ہوش ہو کر گر گیا اور اس کے دوست اس کے گرد بیٹھ کر رونے لگے ۔ سخت سردی کے باوجود اس کے ماتھے پر پسینہ آیا ہوا تھا ۔ پانی لاکر اس کے چہرے پر چھڑکا گیا تو اسے افاقہ ہوا ۔ جب اس سے ماجرا پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ ’’مجھے یہ یاد آگیا تھا کہ میں نے اس جگہ اللہ  تَعَالٰی کی نافرمانی کی تھی۔‘‘(احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۲۲۹)

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

 ( 79)   ایک شخص کو دعوتِ’’فکر ِ مدینہ‘‘۔۔۔۔

        ایک شخص کسی حسین نوجوان یہودی کو دیکھنے میں مشغول تھا کہ حضرت سیدنا جنید بغدادی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  آن پہنچے ۔ وہ شخص آپ سے کہنے لگا، ’’ایسی حسین صورت بھی جہنم میں جلے گی ؟‘‘ آپ نے فرمایاکہ، ’’اس پر نگاہ ڈالنا بھی نفسانی خواہش کے سبب ہے ، اگر عبرت کا حصول ہی مقصود ہے تو دنیا میں اور بھی بہت سی چیزیں ہیں ۔‘‘(تذکرۃ الاولیاء، ج۲ ، ص ۵۳ )

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

 ( 80)  گناہ کا موقع ملنے پر ’’فکر ِ مدینہ‘‘ ۔۔۔۔

        بنی اسرائیل کا ایک شخص نہایت عبادت گزار تھا ۔ وہ رات میں اللہ  تَعَالٰی کی عبادت میں مصروف رہتا اور دن میں گھوم پھر کر کچھ اشیاء لوگوں کو بیچا کرتا۔ وہ اکثر اپنے نفس کا محاسبہ کرتے ہوئے کہتا ، ’’اے نفس!اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈر۔‘‘ ایک دن وہ حسب معمول اپنے گھر سے روزی کمانے کے لئے نکلا اور چلتے چلتے ایک امیر کے دروازے کے قریب پہنچا اور اپنی اشیاء بیچنے کے لئے صدا لگائی ۔ امیر کی بیوی نے جب اس حسین شخص کو اپنے دروازے کے قریب دیکھا تو اس پر عاشق ہوگئی اور اسے بہانے سے محل کے اندر بلا لیا پھر اس سے کہنے لگی ، ’’اے تاجر ! میرا دل تمہاری طرف مائل ہوچکا ہے ، میرے پاس بہت مال ہے اورزرق برق لباس ہیں ، تم یہ کام چھوڑ دو میں تجھے ریشمی لباس اور بہت سا مال دوں گی ۔‘‘

        یہ پیش کش سن کر اس کا نفس اس عورت کی طرف مائل ہونے لگا لیکن اس نے اپنی عادت کے مطابق کہا، ’’اے نفس !اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  سے ڈر ۔‘‘اور اس عورت کو جواب دیا ، ’’مجھے اپنے رب  عَزَّ  وَجَلَّ  کا خوف ہے ۔‘‘ وہ عورت کہنے لگی ، ’’تم میری خواہش پوری کئے بغیر یہاں سے نہیں جاسکتے ۔‘‘اس شخص نے پھر کہا، ’’اے نفس !اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  سے ڈر ۔‘‘ اور نجات کی ترکیب سوچنے لگا ۔ بالآخر اس نے عورت سے کہا، ’’مجھے مہلت دو کہ میں وضو کر کے دورکعتیں ادا کرلوں ۔ ‘‘اجازت ملنے پر اس نے وضو کیا اور چھت پر چلاگیا۔ جہاں اس نے دو رکعت نماز ادا کی اور پھر چھت سے نیچے جھانکا تو اس کی اونچائی بیس گز تھی ۔ اس نے بے بسی سے آسمان کی طرف دیکھا اور یوں عرض کی ، ’’اے میرے رب  عَزَّ  وَجَلَّ میں طویل عرصہ سے تیری عبادت میں مشغول ہوں ، مجھے اس آفت سے نجات عطا فرما۔‘‘یہ کہہ کر وہ چھت سے کود گیا ۔

        اللہ  تَعَالٰی نے حضرت سیدنا جبرائیل عَلَیْہِ السَّلام کو حکم دیا ، ’’جاؤمیرے بندے کو زمین تک پہنچنے سے پہلے سنبھال لو، اس نے میرے عتاب کے خوف سے چھلانگ لگائی ہے۔‘‘حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلام نے نہایت تیزی سے آکر اس شخص کو یوں تھام لیا جیسے کوئی ماں اپنے بچے کو پکڑتی ہے اور زمین پر کسی پرندے کی طرح بٹھا دیا ۔   (درۃ الناصحین ، ص۳۱۳، المجلس التاسع والستون)

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

 ( 81)  گریبان پر گناہ لکھوا کر’’فکر ِ مدینہ‘‘ ۔۔۔۔

        منقول ہے کہ حضرت سیدنا حسن بصری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے بچپن میں ایک گناہ سرزد ہوگیا تھا۔ آپ جب بھی کوئی نیا لباس سلواتے تو اس کے گریبان پر وہ گناہ درج کردیتے۔ اوراکثر اس کو دیکھ کر اس قدر گریہ وزاری کرتے کہ آپ پر غشی طاری ہوجاتی ۔ (تذکرۃ الاولیاء، ج ۱ ، ص ۳۹ )

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )   

 ( 82) زندگی کی آخری رات میں ’’فکر ِ مدینہ‘‘۔۔۔۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن