دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fikr e Madina Ma 41 Hikayaat e Attaria | فکر مدینہ

book_icon
فکر مدینہ

جسے علم حاصل ہوتا ہے وہ عمل کرتا ہے ۔‘‘ (احیاء العلوم، کتاب التفکر ، ج ۵، ص   ۱۶۳  )

عبرت کا سامان ۔۔۔۔

        حضرت سیدنا سفیان بن عینیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  اپنی گفتگو میں اکثر اس شعر سے مثال دیا کرتے تھے ،

اِذَا الْمَرْئُ کَانَتْ لَہُ فِکْرَۃٌ              فَفِیْ کُلِّ شَیْئٍ لَہُ عِبْرَۃٌ

یعنی :  جب کسی شخص کو فکر کی عادت ہو تو اس کے لئے ہر چیز میں عبرت کا سامان ہوتا ہے ۔  (احیاء العلوم، کتاب التفکر، ج ۵، ص  ۱۶۲ )

سعادت مندی کا کام۔۔۔۔

        حضرت سیدنا حسن بصری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  

وَ لَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِؕ(۲)

ترجمہ کنزالایمان :  اور اس جان کی قسم جو اپنے اوپر بہت ملامت کرے ۔ (القیامۃ : ۲)‘‘

کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ مومن ہمیشہ اپنے نفس کا محاسبہ کرتا رہتا ہے ، کہ اس کلام سے میرا کیا ارادہ تھا ؟ اس کھانے سے کیا مقصود تھا ؟ اس پینے سے میرا کیا ارادہ تھا ؟ جبکہ بدکار آدمی یونہی زندگی بسر کرتا رہتا ہے اور طرح طرح کے کاموں میں مشغول رہتا ہے لیکن کبھی بھی اپنے نفس کا محاسبہ نہیں کرتا ۔‘‘ (احیاء العلوم، کتاب المراقبۃ والمحاسبۃ ، ج ۵، ص  ۱۳۸ )

تقوٰی کا حُصُول ۔۔۔۔

        حضرت سیدنا میمون بن مہران رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا فرمان ہے کہ ’’ کوئی بندہ اس وقت تک متّقی نہیں بن سکتا جب تک وہ اپنا محاسبہ اس سے بھی زیادہ کرے جتنا کہ کوئی شریک اپنے ساتھی کا کیا کرتا ہے ۔‘‘(ذم الھوٰی، الباب الثالث، ص۴۱)

سیدنا ما لک بن دیناررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی دعا۔۔۔۔

        حضرت سیدنا مالک بن دینار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   فرماتے ہیں کہ ، ’’اللہ  تَعَالٰی اس بندے پر رحم فرمائے جو (اپنا محاسبہ کرتے ہوئے )اپنے آپ سے کہے ، ’’کیا تو ایسا نہیں ؟ کیا تو ویسا نہیں ؟‘‘

(مکاشفۃ القلوب، فی بیان المحبۃ ومحاسبۃ النفس، ص  ۲۶۵)

اسلاف ِکرام صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی فکر مدینہ (محاسبہ)کے واقعات :

                        پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے اکابرین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے نہ صرف ہمیں فکرمدینہ کی ترغیب دلائی ہے بلکہ وہ نفوس ِ قدسیہ خود بھی’’ فکرِ مدینہ‘‘ میں مشغول رہا کرتے تھے ، چنانچہ…

 (1 ) پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم َکی ’’فکر ِ مدینہ‘‘ ۔۔۔۔

         حضرتِ سیدنا ابوایوب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں کہ جب کبھی پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمارے ہاں جلوہ فرمایا کرتے تو ظہر سے پہلے کی چار رکعتیں پابندی سے ادا فرمایا کرتے اور فرماتے ، ’’بے شک جب زوال کا وقت ہوتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں جن میں سے کوئی دروازہ دوبارہ بند نہیں ہوتا اور میں پسند کرتا ہوں کہ اس گھڑی میں میری طرف سے کوئی نیکی اٹھائی جائے ۔‘‘ (سنن ابی داؤد ، کتاب التطوع ، با ب الاربع قبل الظھروبعدھا رقم ۱۲۷۰ ، ج ۲ ص ۳۵)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 (2 )  زبان کے بارے میں ’’فکر ِ مدینہ‘‘ ۔۔۔۔

         حضرت سیدنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  ایک مرتبہ امیرالمؤمنین حضرت سیدناابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے پاس آئے تو دیکھا کہ آپ اپنی زبان کو پکڑ کر فرمارہے ہیں ، ’’یہی وہ چیز ہے جس نے مجھے مصیبتوں میں گرفتار کر رکھا ہے ۔‘‘(تاریخ الخلفاء ، ص ۱۰۰  )

(اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ   کی اُن پر رحمت ہو۔۔ا ور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم )

 ( 3) ہر جمعہ کے دن ’’فکر ِ مدینہ‘‘ ۔۔۔۔

         حضرت سَیِّدُنا عمرفاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے پاس ایک رجسٹر تھا جس میں وہ اپنے ہفتہ واراعمال لکھا کرتے تھے ۔ جب جمعہ کا دن آتا تو وہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے اور جس عمل کو (اپنے گمان میں )رضائے الٰہی کے لئے نہ پاتے تو اپنے آپ کو درہ مارتے اور فرماتے، ’’تم نے یہ کیوں کیا؟‘‘ (درۃ الناصحین ، المجلس الخامس والستون $&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن