دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fikr e Madina Ma 41 Hikayaat e Attaria | فکر مدینہ

book_icon
فکر مدینہ

       سرکارِ دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا ، ’’ فِکْرَۃُ سَاعَۃٍ خَیْرٌ مِّنْ عِبَادَۃِسِتِّیْنَ سَنَۃٍ   (امورِ آخرت میں )گھڑی بھر غور وفکر کرنا ساٹھ سال کی عبادت سے بہتر ہے ۔‘‘

(کنزالعمال، ج۳ ، ص ۴۸، رقم الحدیث ۵۷۰۷ )

سمجھدار کون؟۔۔۔۔

        سرورِ عالم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ، ’’ اَلْکَیِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَہُ وَعَمِلَ لِمَا َبعْدَ الْمَوْتِ وَالْاَحْمَقُ مَنِ اتَّبَعَ نَفْسَہُ ھَوَاھَا وَتَمَنّٰی عَلَی اللّٰہِ۔ سمجھ دار وہ شخص ہے جو اپنا محاسبہ کرے اور آخرت کی بہتری کے لئے نیکیاں کرے اور احمق وہ ہے جو اپنے نفس کی خواہشات کی پیروی کرے اور اللہ  تَعَالٰی سے انعامِ آخرت کی امید رکھے ۔

(مسند احمد بن حنبل ، ج ۶، ص۷۸۰ ، رقم ۱۷۱۲۳مرویات شداد بن اوس )

ایمانِ کامل کی نشانی۔۔۔۔

        سرکارِ مدینہ ، سُرورِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ، ’’  ثَلَاثَۃٌ مَنْ کُنَّ فِیْہِ اسْتَکْمَلَ اِیْمَانَہُ لَایَخَافُ فِی اللّٰہِ لَوْمَۃَ لَائِمٍ وَلَایُرَائِی بِشَیئٍ مِّنْ عَمَلِہِ وَاِذَا عُرِضَ لَہُ اَمْرَانِ اَحَدُھُمَا لِلدُّنْیَا وَالْآخَرُ لِلْآخِرَۃِ اِخْتَارَ الْآخِرَۃَ عَلَی الدُّنْیَا ۔ تین باتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں پائی جائیں اس کا ایمان کامل ہوجاتا ہے ،

 (۱)وہ اللہ  تَعَالٰی کے معاملات میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈرتا ،

 (۲)اپنے کسی عمل میں ریاکاری نہیں کرتا ، اور…

 (۳) جب اس کے سامنے دوباتیں پیش ہوں ، ایک کا تعلق دنیا سے ہو اور دوسری کا آخرت سے تو وہ دنیا پر آخرت کوترجیح دیتا ہے ۔(کنزالعمال، کتاب المواعظ والرقائق، ج۱۵، ص۳۴۵ ، رقم الحدیث ۴۳۲۴۰)

قلبی نورانیت۔۔۔۔

         حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ’’دنیا کی فکر دل میں اندھیرا جب کہ آخرت کی فکر روشنی ونور پیدا کرتی ہے۔‘‘(المنبھات علی الاستعداد لیوم المعاد ، ص ۴)

ندامت کی توفیق۔۔۔۔

        حضرت سیدنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں ، ’’ اَلتَّفَکُّرُ فِی الْخَیْرِ یَدْعُوْ اِلَی الْعَمَلِ بِہِ وَالنَّدْمُ عَلَی الشَّرِّ یَدْعُوْ اِلَی تَرْکِہِ یعنی :  اچھی باتوں کے بارے میں سوچنے سے ان پر عمل کی ترغیب ملتی ہے اور برائیوں پر نادم ہونے سے انہیں چھوڑنے کی توفیق ملتی ہے ۔ (احیاء العلوم، کتاب التفکر ، ج ۵، ص ۱۶۳)

آخرت کی خوشی ۔۔۔۔

         حضرت سیدنا عامر بن قیس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں کہ ، ’’ آخر ت میں سب سے زیادہ خوش وہ شخص ہو گا جو دنیا میں (آخرت کے بارے میں )سب سے زیادہ متفکر رہنے والا ہو اور آخرت میں سب زیادہ ہنسنا اسی کو نصیب ہو گا جو دنیا میں (خوف خدا  عَزَّ وَجَلَّ  کی وجہ سے) سب سے زیادہ رونے والا ہو اور بروز ِ قیامت سب سے زیادہ ستھرا ایمان اسی کا ہوگا جو دنیا میں زیادہ غور وفکر کرنے والا ہے ۔

(تنبیہ الغافلین۔باب التفکر۔ ص ۳۰۸  )

حسابِ قیامت آسان ۔۔۔۔

        حضرت سیدنا حسن بصری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں کہ ’’قیامت کے دن ان لوگوں کا حساب آسان ہوگا جو آج دنیا میں اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  کی رضا کے لئے اپنا محاسبہ کرتے ہیں ، وہ اس طرح کہ انہیں جب بھی کوئی کام درپیش ہو تو پہلے اس پر غور کرتے ہیں ، پھر اگر وہ کام  رضائے الٰہی  عَزَّ  وَجَلَّ  کے لئے ہوتواسے کرگزرتے ہیں اور اگر اس کے برخلاف نظر آئے تو رک جاتے ہیں ۔‘‘پھر فرمایا ، ’’اور بروزِ قیامت ان لوگوں کا حساب کٹھن ہوگا جو آج دنیا میں عمل کرتے وقت غوروفکر نہیں کرتے اور کسی قسم کا محاسبہ کئے بغیر وہ کام کر ڈالتے ہیں ۔ ایسے لوگ دیکھیں گے کہ اللہ  تبارک و تَعَالٰی نے ان کا چھوٹے سے چھوٹا عمل شمار کر رکھا ہے ۔ ‘‘پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی ،

وَ یَقُوْلُوْنَ یٰوَیْلَتَنَا مَالِ هٰذَا الْكِتٰبِ لَا یُغَادِرُ صَغِیْرَةً وَّ لَا كَبِیْرَةً اِلَّاۤ اَحْصٰىهَاۚ

ترجمۂ کنزالایمان :  اور کہیں گے ہائے خرابی ہماری اس نوشتہ کو کیا ہوا نہ اس نے کوئی چھوٹا گناہ چھوڑا نہ بڑا جسے گھیر نہ لیا ہو۔۱۵۔الکھف : ۴۹)  (ذم الھوٰی، الباب الثالث ، ص ۳۹)

عبادت کی تکمیل ۔۔۔۔

         ایک بزرگ کا قول ہے ، ’’عبادت کی تکمیل صدقِ نیت میں ہے ، عمل کی اصلاح انکساری میں ہے اور ان دونوں کی تکمیل دنیا سے منہ موڑنے میں ہے اور یہ تمام باتیں آخرت کے بارے میں غور وفکر کرنے(یعنی فکر ِ مدینہ )$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن