دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Istighfar | فضائلِ استغفار

Subah wa Sham Ke 5 Azkaar

book_icon
فضائلِ استغفار

”یا خُدا “کے پانچ حُرُوف کی نسبت سے صبح وشام کے5 اَذ کار

(1)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہُ عنہ   سے روایت ہے کہ ایک شخص بارگاہِ رِسالت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں نے ایسا بِچّھو کبھی نہیں دیکھا جس نے مجھے گزَشتہ رات کاٹا ۔حبیبِ پروردگار  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   نے اِرشاد فرمایا  :   تم نے شام کے وقت  ”اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ “ (ترجمہ: میں اللہ پاک کے پورے اور کامل کَلِمات کے ساتھ مخلوق کے شر سے پناہ لیتا ہوں۔)   کیوں نہ پڑھ لیا کہ بِچّھو تمہیں کوئی نقصان نہ پہنچاتا۔ (ابن حبان، 2/180، حدیث: 1016) (یہاں مخلوق سے مراد وہ مخلوق ہے جس سے شر ہوسکے)
(2)حضرت اَبان بن عثمان رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبیِ پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  نے اِرشاد فرمایا : جو شخص صبح و شام تین تین مرتبہ یہ پڑھے گا، تو اسے کوئی چیز نقصا ن نہ پہنچاسکے گی ، ”بِسْمِ اللهِ الَّذِیْ لَایَضُّرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَ ھوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ“ 
ترجمہ: ” اللہ کے نام سے جس کے نام کی برکت سے زمین وآسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاسکتی اور وہی سنتا جانتا ہے ۔“ (ترمذی، 5/251، حدیث: 3399)
(3)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ پاک کےپیارے پیارے آخری نبی ،مکی مَدَنی ،محمدِ عربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  نے فرمایا  :   جس نے صبح اور شام سو سو مرتبہ 
سُبْحَانَ اللہِ وَ بِحَمْدِهٖ“ پڑھا قیامت کے دن اس سے افضل عمل لے کر آنے والا کوئی نہ ہو گا مگر وہ جو اس کی مثل کہے یا اس سے زیادہ پڑھے۔ (مسلم، ص 1445، حدیث: 2692)
(4)حضرت ابو دَرْدَاء رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں کہ جس نے صبح وشام سات سات مرتبہ پڑھا:  ”حَسْبِیَ اللهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ عَلَیْهِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ
ترجمہ: ” مجھے اللہ کافی ہے اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں میں نے اسی پر بھروسا کیا 
اور وہ بڑے عرش کا مالک ہے۔“  اللہ پاک اس کی تمام  پریشانیوں میں کِفایت کرے گا۔ 
(ابو داود ، 4/416، حدیث: 5081)
(5)حضرت مُنَیْذِر رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ پاک کے رحمت والے نبی  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کو فرماتے ہوئے سنا: جو صبح کے وقت یہ پڑھے: ”رَضِیْتُ بِاللهِ رَبًّا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا
ترجمہ: ” میں اللہ پاک کے رب ہونے اور اسلام کے دین ہونے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کے نبی ہونے پر راضی ہوں۔“   تو میں اُسے اپنے ہاتھ سے پکڑ کر جنت میں داخل کرنے کی ضمانت دیتا ہوں ۔(مجمع الزوائد، 10/157، حدیث: 17005)

” اَحَد‘‘کے تین حروف کی نسبت سے کلمۂ توحید کے 3 فضائل

(1)حضرتِ ابو اُمامہ رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ مصطفےٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا  :    جس نے ” لَآاِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْكَ لَهٗ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ   قَدِیْرٌ“ 
(ترجمہ: اللہ پاک کے  سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اُسی کیلئے ہے بادشاہی اور اُسی کے لئے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔)  کہا تو اس کلمہ سے کوئی عمل آگے نہ بڑھ سکے گا اور اس کے ساتھ کوئی گناہ باقی نہ رہے گا۔
(مجمع الزوائد، 10/94، حدیث: 16824)
(2)حضرتِ عَمْرو بن شُعیب رضی اللہُ عنہما بواسطہ والد اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال    صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  نے فرمایا: بہترین دُعا یومِ عَرَفہ کی دعا ہے اور سب سے بہتر کلمہ جو میں نے اور مجھ سے پہلے کے انبیا علیہمُ السّلام نے کہا: (وہ یہ ہے: )  ”لَآاِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْكَ لَهٗ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ   قَدِیْرٌ“    (ترمذی، 5/339، حدیث: 3596)
(3)حضرتِ بَراء بن عازِب  رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم    نے فرمایا  :   جس نے چاندی یا دودھ صدقہ کیا یا اندھے کو راستہ بتایا تو یہ ایک غلام آزاد کرنے کی طرح ہے اور جس نے ”لَآاِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْكَ لَهٗ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ   قَدِیْرٌ“    کہا تو یہ بھی ایک غلام آزاد کرنے کی طرح 
ہے۔ (مسند امام احمد، 6/408، حدیث: 18541) 

ایمان پر خاتِمہ کے چار اَوراد

ایک شخص بارگاہِ اعلیٰ حضرت   رحمۃُ اللہِ علیہ   میں حاضِر ہو کر ایمان پر خاتِمہ بالخیر کیلئے دعا کا طالِب ہوا تو آپ رحمۃُ اللہِ علیہ نے اُس کیلئے دعا فرمائی اور اِرشاد فرمایا :(1) (روزانہ)  41بار صبح کو”  یَاحَیُّ یَاقَیَّوْمُ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ“  (اے ہمیشہ زندہ رہنے والے! اے ہمیشہ قائم رہنے والے! کوئی معبود نہیں مگر تُو)اوّل و آخِر دُرُود شریف (پڑھے)نیز(2) سوتے وَقت اپنے سب اَوراد کے بعد سُورۂ کافرون  روزانہ پڑھ لیا کیجئے اِس کے بعد کلام وغیرہ نہ کیجئے ہاں اگر ضَرورت ہو تو کلام کر نے کے بعد پھر سُورۂ کافرون تلاوت کرلیں کہ خاتمہ اِسی پر ہو اِن شاءَ اللہ خاتِمہ ایمان پر ہو گا۔ اور(3)تین بار صبح اور تین بار شام اس دُعا کا وِرد رکھیں: ” اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَعُوْذُبِكَ مِنْ اَنْ نُّشْرِكَ بِكَ شَیْئًا نَّعْلَمُهٗ وَ نَستَغْفِرُكَ لِمَا لَانَعْلَمُهٗ“ 
ترجمہ: ” اے اللہ پاک! ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اِس سے کہ جان کر ہم تیرے ساتھ 
کسی چیز کو شریک کریں اور ہم اس سے اِستغفار کرتے ہیں جس کو نہیں جانتے۔ “ 
 (مسند امام احمد، 7/146، حدیث: 19625۔ ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص 311) 
(4)بِسْمِ اللهِ عَلٰی دِیْنِیْ بِسْمِ اللهِ عَلٰی نَفْسِیْ وَ وُلْدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِیْ۔  (ترجمہ: ”اللہ پاک کے نام کی برکت سے میرے دین، جَان، اولاد اور اہل و مال کی حفاظت ہو۔“ )
صبح و شام تین تین بار پڑھئے، دین، ایمان، جان، مال، بچّے سب محفوظ رہیں۔  (شجرہ قادِریہ رضویہ، ص 12)(غروبِ آفتاب سے صبحِ صادِق تک رات اور آدھی رات ڈھلے سے سورج کی پہلی کرن چمکنے تک صبح ہے۔ )

گُناہوں کی بخشش

لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَاللهُ اَکْبَرُ وَالْحَمْدُ لِلهِ وَسُبْحٰنَ اللهِ وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللهُ“  جو 
شخص یہ وِرد پڑھتا ہے اس کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں اگرچہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں ۔
(مسند امام احمد، 2/662، حدیث: 6977)

چار کروڑ نیکیاں کمائیں

” اَشْھدُ اَنْ لَّآاِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْكَ لَهٗ اِلٰهًا وَّاحِدًا اَحَدًا صَمَدًا لَّمْ یَتَّخِذْ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًا وَّلَمْ یَکُنْ لَهٗ کُفُوًا اَحَدٌ“
حضرت تَمِیم داری   رضی اللہُ عنہ   سے روایت ہے کہ مکی مَدَنی آقا  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم    کا فرمانِ عالی شان ہے کہ جو شخص یہ کلمات دس مرتبہ کہے، ایسے آدمی کیلئے چارکروڑنیکیاں لکھی جاتی ہیں۔(ترمذی، 5/289، حدیث: 3484)

شیطان سے بچنے کاعمل

”لَآاِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْكَ لَهٗ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ   قَدِیْرٌ“    
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہُ عنہ سے مروی ہے کہ رسولِ اَکرم، رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمان عالیشان ہے: جس نے یہ کلمات دن میں سو بار کہے تو اس کا یہ عمل دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہوگا اور اس کے نامۂ اعمال میں سو نیکیاں لکھی جائیں  گی اور اس کے سو گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اور یہ کلمات اس دن شام تک شیطان سے اس کی حفاظت کریں گے اورکوئی شخص اس سے بہترعمل لے کرنہیں آئے گا مگر وہ جس نے اس سے زیادہ یہ عمل کیا۔ (بخاری، 2/402، حدیث: 3293)

غیبت سے بچنے کا مَدَنی نسخہ

حضرتِ علّامہ مَجدُ الدّین فیروز آبادی رحمۃُ اللہِ علیہ سے منقول ہے  :   جب کسی مجلس میں (یعنی لوگوں میں ) بیٹھو تو کہو :”بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَصَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّدٍ“ تو اللہ پاک
 تم پر ایک فرشتہ مقرّر فرما دے گا جو تم کو غیبت سے باز رکھے گا اور جب مجلس سے اُٹھو تو کہو : ”بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَصَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّدٍ“   تو وہ فرشتہ لوگوں کو تمہاری غیبت کرنے سے باز رکھے گا۔  (القول البدیع، ص 278)

پانچ مَدَ نی پھول

حضرت عبدُ اللہ بن عَمْرْو بن العاص رضی اللہُ عنہ کا اِرشادِ سعادت بنیاد ہے  :    پانچ عادتیں ایسی ہیں کہ کوئی اِنہیں اختیار کرلے تو دنیا و آخرت میں سعادت مند ہو جائے: (1)وقتاً فوقتاً   ”لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهُ “    صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کہتا رہے (2)جب کسی مصیبت میں مُبتَلا ہو(مثلاً بیمار ہو یا نقصان ہو جائے یا پریشانی کی خبر سنے) تو ” اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْن “اور  ”لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَابِاللهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ“پڑھے۔ (3)جب بھی نعمت ملے تو شکرانے میں ”اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ“ کہے۔(4)جب کسی(جائز)کام کاآغاز کرے تو ”بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ  الرَّحِیْمِ“ پڑھے اور(5) جب گناہ کر بیٹھے تو یوں کہے ” اَسْتَغْفِرُ اللهُ الْعَظِیْمَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْهِ “ ( یعنی میں عظمت والے اللہ پاک سے مغفرت طلب کرتے ہوئے اس کی طرف توبہ کرتا ہوں)
    ( المنبہات ، ص 57)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن