دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Dua | فضائل دعا

book_icon
فضائل دعا

            ویذکرني ثمّ یخطو إلی جھۃ العراق إحدی عشرۃ خطوۃ ویذکر اسمي ویذکر حاجتہ فإنّھا تُقض بإذن اللّٰہ تعالٰی۔

            ’’اور مجھے یاد کرے ، پھر عراق شریف کی طرف گیارہ قدم چلے اور میرا نام لیتا جائے پھر اپنی حاجت ذکر کرے ، تو بیشک وہ حاجت باذن اللہ تعالیٰ پوری ہو۔‘‘([1])

            یہ مبارک نماز اُس سلطان بندہ نواز سے اکابر ائمہ دین ، مثل امام ابن جہضم وامام یافعی ومولانا علی قاری ومولانا شیخ محقق محدث دہلوی وغیرہمرَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ م نے نقل وروایت فرمائی اور فقیر نے ایک مبسوط رسالہ اس کی تحقیق واثبات وردِّ شکوک وشبہات میں  مسمیٰ بنام تاریخی ’’أنھار الأنوار من یمّ صلاۃ الأسرار‘‘(۱۳۰۵ھ ) ملقب بہ ’’الحجج البھیّۃ لمحبّ الصلاۃ الغوثیۃ‘‘([2]) اور دوسرا رسالہ عربی مختصر اس کی ترکیب وکیفیت وطریقۂ حضرات مشائخ قُدِّسَتْ أَسْرَارُہُمْ میں   مسمیٰ بنام تاریخی ’’أزھار الأنوار من صبا صلاۃ الأسرار‘‘(۱۳۰۵ھ )  لکھا۔([3])

            جسے معیار شرع مطہر پر اس نماز مقدس کی کامل عیاری اور اعتراضاتِ واہیۂ منکرین کی ذلت وخواری دیکھنی ہو رسالۂ اُولیٰ اور جسے اس کی تفصیلی ترکیب اور طریقۂ مُرَوَّجَہ حضرات مشائخ کی ترتیب سمجھنی ہو رسالۂ ثانیہ (دوسرے رسالہ)کی طرف رجوع لائے ، والحمد للّٰہ ربّ العالمین۔

            بالجملہ یہ دس۰ ۱   ترکیبیں   ہیں   جن میں   اَوّل وچہارُم وپنجم ودہم تو اعلیٰ درجۂ حسن وصحت ونظافتِ سند پر ہیں  ، ان میں   سب سے اجل واعظم اوّل ہے کہ اجلّہ حُفَّاظ نے یک زبان اس کی تصحیح فرمائی پھر پنجم کہ ترمذی نے تحسین اور حاکم نے تصحیح کی، پھر چہارم کہ حسن ہے ، پھر دہم کہ وہ تین ارشاداتِ مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ہیں   اور یہ ارشادِ ابن المصطفیٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ، ان کے بعد ششم وہفتم و نہم پھر سوم کا مرتبہ ہے ([4])  فإنّ الضعیف یعمل

 بہ في فضائل الأعمال بإجماع أہل الکمال([5]) اور دُوُم وہشتم سند اًبھی شدیدُ الضعف اور شرعاً بھی محذور پر مشتمل ان سے احتراز یا ترک لفظ مذکور سے اصلاح،  واللّٰہ سبحانہ وتعالٰی أعلم۔

          تنبیہ :  قضائے حاجت کی نمازیں   جو کلمات علمائے کرام میں  مذکور یا حضرات مشائخ عظام سے ماثور بکثرت ہیں   اور بحمداللہ تعالیٰ اس سگ درگاہِ قادریت کو ان کے اور تمام حاجات جزئیہ وکلیہ کے متعلق ہزارہااعمال نفیسہ جلیلہ مُجَرَّبہ کی اجازت اپنے شیخ وآقائے نعمت دریائے رحمت، إمام العلماء والأولیاء، سَنام الکُمَلاء والأَصفِیائ، سید الواصلین سند الکاملین، شَیخي ومَولَائي ومرشدي وکنزي ذُخْري لیومي وغدي، حضور پُرنور سیدنا ومولانا سید شاہ آل رسول ، احمد مارَہْرَوِی  رضي اللّٰہ تعالٰی عنہ وأرضاہ وجعل أعلی جنان الفردوس مثواہ ([6])سے ۔

ع         وللأرض من کأس الکرام نصیب([7])

            ان میں   صرف نماز ہائے حاجت ہی کی تفصیل کروں   تو ایک کتاب جداگانہ لکھوں  ۔ اور ہَنوز وہ بھی باقی اور فقیر کے پیش نظر ہیں   جو احادیث میں   خود حضور سید العٰلمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے منقول ہوئیں  ، مگر ناظرِ رسالہ جان لے گا کہ اصل رسالے میں   اول سے آخر تک حضرت مُصَنِّف عَلَّام قُدِّسَ سِرُّہُ الشَّرِیْفُ کو احاطہ واستیعاب کا قصد نہیں  ، ولہٰذا فقیر نے تکثیرِ فائدہ کے لیے ہر جگہ زیادات کیں   اور ان میں   بہت زیادتیں   خود حضر ت مُصَنِّفقُدَّسَ سِرُّہٗ کے دوسرے رسائل وتالیف سے لیں  ، جن سے ثابت کہ حضرت ممدوح نے قصداً ہر جگہ صرف چند مختصر جملوں   پر قناعت فرمائی ہے لہٰذااِس ’’ذیل‘‘ میں   بھی باتباعِ ’’اصل‘‘ استیعاب ملحوظ نہ رہا، خصوصاً خاتمے میں   کہ یہاں   تو جس قدر پیش نظر ہے اس سب کا اِیراد، حجمِ رسالہ کو دو چند سے بڑھا دیگا، لہٰذا اِسی قدر پر اقتصار ہوتا اور رب عَزَّ وَجَلَّ  رَءُ وف رَحِیم کَرِیم حَیّ، قَیُّوم، عَظِیم، عَلِیم جَلَّ مَجْدُہٗسے بَتَوَسُّل حضور سیِّد المحبوبین سیِّد المرسلین سید العالمین، نبيُّ الرَّحمۃ، شیفع الأمّۃ صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وعلی آلہ وأصحابہ وابنہ الأکرم الغوث الأعظم وأولیاء أمّتہ وعلماء ملّتہ أجمعینبہ نہایت تضرع وزاری دعا ہے کہ ان دونوں   رسائل’’ اصل وذیل‘‘ اور حضرت مُصَنِّفعَلَّام وفقیر مُسْتَہَام  کی تمام تالیفات کو خالصاً   لِوَجْہِ الْکَرِیْمقبول فرمائے اور اہل اسلام کو عاجِلاً وآجِلاً اِن سے نفع بخشے ۔([8])

 



[1]   ’’بہجۃ الأسرار‘‘، ذکر فضل أصحابہ وبشراہم، ص۱۹۷۔

[2]    یہ رسالہ ’’فتاویٰ رضویہ‘‘ جلد ۷، صفحہ ۵۶۹ پر ملاحظہ فرمائیں  ۔

[3]    یہ رسالہ ’’فتاویٰ رضویہ‘‘ جلد ۷، صفحہ ۶۳۳ پر  ملاحظہ فرمائیں  ۔

[4]    حاصل یہ کہ نماز قضائے حاجت میں   یہ دس ترکیبیں   ہیں   جن میں   پہلی، چوتھی، پانچویں   اور دسویں   کی سند نہایت جید اور صحیح ہے اور ان میں   بھی سب سے افضل واعلیٰ ترکیب اول ہے کہ اسکی تصحیح جلیل القدر حُفَّاظ محدثین نے فرمائی اور اس کے بعد پانچویں   کہ ترمذی نے اسکی تحسین اور حاکم نے اسکی تصحیح کی، پھر چوتھی کہ حسن ہے ، پھر دسویں  ، کہ پہلی تین یعنی اول، چہارم اور پنجم سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فرامین ہیں  اور یہ یعنی دسویں   ترکیب فرمانِ غوث اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ، اسکے بعد چھٹی، ساتویں  ، نویں  اور پھر تیسری کا درجہ ہے ۔

[5]    کیونکہ ضعیف احادیث کے فضائلِ اعمال میں   قابل عمل ہونے پرکامل محدثین وفقہائے کرام کا اتفاق ہے ۔

[6]    اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان سے راضی ہو اور انہیں   ہم سے راضی کرے اور انکا ٹھکانہ جنت الفردوس کے اعلیٰ مقام کو کرے ۔

[7]    ’’زمین کے لئے بھی سخیوں   کے دسترخوان سے حصہ ہوتا ہے ۔‘‘

[8]    یعنی اگر صرف نماز قضائے حاجت کی تفصیل لکھنا شروع کردوں   تو علیحدہ سے ایک کتاب لکھ ڈالوں  تب بھی بزرگوں   کے عطاکردہ نماز قضائے حاجات کے طریقے باقی رہ جائیں  اوراسی طر ح میرے پیش نظروہ احادیثِ مبارکہ بھی ہیں  جو خود سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے منقول ہیں   ۔

                 بہرحال اس کتاب کا پڑھنے والا اس بات کو بخوبی جان سکتا ہے کہ کتاب کی ابتداسے انتہا تک حضرت مُصَنِّف  قُدِّسَ سِرُّہٗکا مقصد بھی احاطہ واستیعابِ کلام(یعنی کلام کو پھیلاکر اس کی جزئیات سمیت بیان کرنا ) نہیں   لہٰذا اسی بات کے پیش نظر میں   نے بھی کلام کو طول نہیں   دیا بس بعض جگہوں   میں   ضروری اضافے خود حضرت مُصَنِّف  قُدِّسَ سِرُّہہی کی کتب و رسائل سے کیے جو اس بات پر آپ خود دلیل ہیں   کہ حضرت مُصَنِّف  قُدِّسَ سِرُّہ نے اس کتاب کی تالیف میں   اختصار کو پیش نظر رکھا۔

                چنانچہ’’ ذیل‘‘ میں   بھی اختصار کو ہی پ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن