دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Dua | فضائل دعا

book_icon
فضائل دعا

بھی ہو۔([1])

          ثمّ أقول : ہمارے ائمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کے نزدیک ایک نیت میں   دن کو چار رکعت سے زیادہ مکروہ ہے اور رات کو آٹھ۸ سے زائد وظاہر إطلاق الکراہۃ کراہۃ التحریم وقد نصّ في ’’ردّ المحتار‘‘ علی أنّہ لا یحلّ فِعلہ([2])  مگر دن کی کراہت مُتَّفَقْ عَلَیْہاور شب کی کراہت میں   اختلاف ہے ، امام شمس الائمہ سرخسی نے فرمایا :  رات کو آٹھ سے زیادہ بھی مکروہ نہیں۔([3]) ’’فتاویٰ خلاصہ‘‘ میں   اسی کو صحیح کہا([4])وعامتھم علی الکراہۃ وصحّحھا في ’’البدائع‘‘۔([5])

            تو یہ نماز اگر ہو، شب ؎[6]  میں   ہو کہ ایک تصحیح پر کراہت سے محفوظ رہے ۔

          ترکیب نہم (۹) :  حافظ ابوالفرج ابن الجوزی بطریق ابان بن ابی عیاش انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے راوی کہ حضور سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :  ’’جسے اللہ تعالیٰ سے کوئی حاجت دنیا یا آخرت کی ہو وہ پہلے کچھ صدقہ دے ، پھر بدھ، جمعرات وجمعہ کا روزہ رکھے ، پھر جمعہ کو مسجد جامع میں   جاکر بارہ رکعتیں   پڑھے ، دس رکعتوں   میں   الحمد ایک بار، آیۃ الکرسی دس بار اور دو میں   الحمد ایک بار قُلْ ھُوَ اللّٰہُ پچاس بار، پھر اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت مانگے تو کوئی حاجت ہو دنیا خواہ آخرت کی اللہ تعالیٰ پوری فرمائے ۔‘‘([7])

            قال الحافظ :  أبان متروک۔([8])

          أقول :  روی لہ أبو داود في ’’سننہ‘‘ والرجل من العباد والزُّھَّاد والصلحاء من صغار التابعین ولم ینسب لوضع، وقد قال الإمام أیوب السختیاني :  ما زال نعرفہ بخیر منذ کان، وقد روی عنہ الإمام سفیان الثوري۔ وأکثر الناس تشدیداً علیہ شعبۃُ وقد کلّمہ حمادُ بن زید وعبادُ بن عباد أن یکفّ عنہ فکفّ، ثم عاد وقال :  الأمر دین، وصرّح أنّ وقیعتہ فیہ عن ظنّ من غیر یقین ومع ذلک قد روی عنہ، والعھد عنہ أنّہ لا یروي إلّا عن ثقۃ عندہ۔ ولا أرید بکلّ ھذا تمشیۃ أبان بل إبانۃ أنّ أبا الفرج لم یصب في إیرادہ في ’’الموضوعات‘‘ کعادتہ وھذا حاتم أئمۃ الشأن ابن حجر العسقلاني قال في ’’أطراف العشرۃ‘‘ لحدیث رواہ أحمد بن ذکوان :  زعم ابن حبان وتبعہ ابن الجوزي أنّ ھذا المتن موضوع ولیس کما قالا والراوي وإن کان متروکاً عند الأکثر ضعیفاً عند البعض فلم ینسب للوضع۔([9])

            ترکیب دہم(۱۰) :  امام ابو الحسن نور الدین علی بن جریر لخمی شطنوفی قُدِّسَ سِرُّہٗ الْعَزِیْزُ ’’بہجۃ الاسرار شریف‘‘ میں   بسندِ صحیح حضور سید نا غوث الاعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے راوی کہ ارشاد فرماتے ہیں   :

            ’’من استغاث بي في کربۃ کشفت عنہ۔‘‘

            ’’جو کسی سختی میں   میری دو ہائی دے وہ سختی دور ہوجائے ۔‘‘

            ومن ناداني باسمي في شدۃ فرجت عنہ۔

             ’’اور جو کسی مشکل میں   میر انام لے کرندا کرے وہ مشکل حل ہو جائے ۔ ‘‘

            ومن توسّل بي إلی اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  في حاجۃ قضیت لہ۔

            ’’اور جو کسی حاجت میں   اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی طرف مجھ سے تَوَسُّل کرے وہ حاجت رَوا ہوجائے ۔

            اور جو شخص دو رکعت نماز پڑھے ہر رکعت میں  بعد فاتحہ ، سورۃ اخلاص گیارہ بار پھر بعد ِسلام نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر درود بھیجے ۔‘‘

 



[1]   ’’الدر المختار‘‘، کتاب الصلاۃ، ج۲، ص۵۵۲۔

[2]    ظاہر یہ ہے کہ مطلقاً کراہت سے مراد مکروہ تحریمی ہے اور’’ردالمحتار‘‘ میں   اس بات پر نص وارد ہے کہ ایسا کرنا جائز نہیں  ۔

 ’’ردّ المحتار‘‘، کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل، مطلب في لفظۃ ثمان، ج۲، ص ۵۵۱۔

[3]   ’’المبسوط‘‘، کتاب الصلاۃ، باب مواقیت الصلاۃ، ج۱، ص۳۱۲۔   

[4]   ’’خلاصۃ الفتاوی‘‘، کتاب الصلاۃ، الفصل الثانی، الجنس في السنن، ج۱، ص۶۱۔

[5]    زیادہ تر فقہائے کرام کا مؤقف کراہت کا ہے اور اسی کو صاحبِ’’بدائع الصنائع‘‘ نے صحیح قرار دیا ہے ۔

 ’’بدائع الصنائع‘‘، کتاب الصلاۃ، بیان ما یکرہ من التطوع، ج۲، ص۱۴۔

[6]    الحمد للہ کہ روایت ابن عساکر نے اس رائے فقیر کی تائید فرمائی کہ اس میں   بعد مغرب کی تصریح آئی کما علمتَ(جیساکہ آپ جان چکے )۔ ۱۲ مُدَّ ظِلُّہٗ

[7]   ’’الموضوعات‘‘ لابن الجوزي، صلوات تفعل لأغراض، صلاۃ لقضاء الحوائج، ج۲، ص۱۴۱۔

[8]    حافظ ابن حجرعسقلانی نے ابان کو متروک کہا۔

 ’’تقریب التہذیب‘‘، حرف الألف، من اسمہ آدم وأبان، ج۱، ص۲۴۔

[9]    میں   کہتا ہوں  : ابان سے امام ابو داود نے بھی ’’سنن ابی داود‘‘ میں   حدیثیں   روایت کی ہیں   اور ابان نیک، بہت عابد وزاہد اور صغار تابعین میں   سے ہیں   ان پر وضعِ حدیث کا الزام لگانا مناسب نہیں   ہے اور امام ایوب سختیانی فرماتے ہیں   کہ ہم نے جب بھی آپ کو دیکھا ہمیشہ بھلائی اور خیر پر ہی دیکھا اور آپ سے امام سفیان ثوری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے حدیثیں   روایت کی ہیں   اور سب سے زیادہ ان پر جرح شعبہ نے کی ہے ، جب حماد بن زید اور عباد بن عباد نے شعبہ کو ان پر جرح کرنے سے منع فرمایا تو شعبہ نے جرح ترک کر دی، لیکن بعد میں   اپنے قولِ سابق سے یہ کہتے ہوئے رجوع کر لیا کہ یہ ایک دینی معاملہ ہے اور انہوں   نے اس بات کی صراحت بھی کی ہے کہ اس بارے میں   جو باتیں   ان سے واقع ہوئی ہیں   وہ ظنی اور غیر یقینی ہیں   اسکے باوجود انہوں   نے ان سے حدیثیں   روایت بھی کی ہیں   اور انکا طریقہ ہے کہ وہ صرف اس سے حدیث روایت کرتے ہیں   جو انکے نزدیک قابلِ اعتماد اور ثقہ ہو اور اس تمام کلام سے میرا مقصود ابان کاساتھ دینا نہیں    بلکہ اس بات کو واضح کرنا ہے کہ ابن جوزی نے اپنی عادت کے مطابق انکا ذکر بھی اپنی ’’موضوعات‘‘ میں   درست طور پر نہیں   کیا اور یہی بات علمائے ذی شان کے قاضی ابن حجر عسقلانی نے ’’اتحاف المہرۃ بأطراف العشرۃ‘‘میں   اس حدیث کے تحت کہی جس کو امام احمد بن ذکوان نے روایت کیا :  کہ ابن حبان نے گمان کیا ہے اور ابن جوزی نے بھی اس بات پر انکی پیروی کی ہے کہ’’ اس حدیث کا متن موضوع ہے ‘‘، حالانکہ جیسا ان دونوں  نے کہا، بات اس طرح نہیں   ہے ، اور راوی اگرچہ اکثر محدثین کے نزدیک متروک ہے لیکن بعض کے نزدیک متروک نہیں  بلکہ ضعیف ہے لہٰذا انکی طرف حدیث گڑھنے کی نسبت کرنا مناسب نہیں   ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن