دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Dua | فضائل دعا

book_icon
فضائل دعا

          ترکیب ہفتم(۷) :  اَصبہانی، انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے راوی، حضور سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مولیٰ علی کَرَّمَ اللّٰہُ  تَعَالٰی وَجْہَہٗسے فرمایا :  اے علی! کیامیں   تمہیں   وہ دعا نہ بتادوں   کہ جب تمہیں   کوئی غم یا پریشانی ہو اسے عمل میں   لاؤ، تو باذن ِاللہ تعالیٰ تمہاری دعا قبول اور غم دور ہو، وضو کے بعد دو رکعت نماز پڑھو اور اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء اور اپنے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر درود خوانی اور اپنے اور سب مسلمان مردوں   اور مسلمان عورتوں   کے لئے استغفار کرو پھر کہو :

            ((اَللّٰھُمَّ أَنْتَ تَحْکُمُ بَیْنَ عِبَادِکَ فِیْمَا کَانُوْا فِیْہِ یَخْتَلِفُوْنَ، لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ الْعَلِيُّ الْعَظِیْمُ، لَا إِلٰـہَ إِلاَّ اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، اَللّٰھُمَّ کَاشِفَ الْغَمِّ مُفَرِّجَ الْھَمِّ مُجِیْبَ دَعْوَۃِ الْمُضْطَرِّیْنَ، أَدْعُوْکَ رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ وَرَحِیْمَھُمَا فَارْحَمْنِيْ فِيْ حَاجَتِيْ ھٰذِہٖ لِقَضَائِھَا وَنُجَاحِھَا رَحْمَۃً تُغْنِیْنِيْ بِھَا عَنْ رَحْمَۃِ  مَنْ سِوَاکَ))۔ ([1])

          ترکیب ہشتم(۸) :  حاکم، حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے راوی حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں  : ’’رات یا دن میں   بارہ رکعتیں  ، ہر دو رکعت پر التحیات پڑھ، پچھلی التَّحیات کے بعد(یعنی بارہویں   رکعت کے قعدے میں   التحیات پڑھنے کے بعد) اللہ تعالیٰ کی ثناء اور نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر درود بجا لاؤ، پھر سجدے میں   فاتحہ سات بار، آیۃ الکرسی سات بار :  لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ دس بار پڑھ، پھر کہہ :  اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُکَ بِمَعَاقِدِ الْعِزِّ مِنْ عَرْشِکَ وَمُنْتَھَی الرَّحْمَۃِ مِنْ کِتَابِکَ وَاسْمِکَ الْأَعْظَمِ وَجَدِّکَ الْأَعْلٰی وَکَلِمَاتِکَ التَّآمَّۃِ  ([2])پھر اپنی حاجت مانگ، پھر سر اٹھا کر دائیں   بائیں   سلام پھیر اور اسے بیوقوفوں   کو نہ سکھاؤ کہ وہ اس کے ذریعے سے دعا مانگیں   گے تو قبول ہو گی۔

       احمد بن حرب وابراہیم بن علی وابو ذکریا وحاکم نے کہا :  ہم نے اس کا تجربہ کیا تو حق پایا۔([3])

            فقیر کہتا ہے غفر اللّٰہ  تعالٰی لہ :   فقیر نے بھی چند بار تجربہ کیا، تیرِ بے خطا پایا، یہاں   تک کہ بعض اَعزّہ کے مرض کو امتدادِ شدید واِشتدادِ مدید ہوا (یعنی وہ عرصۂ دراز سے شدید بیمار تھے ) حتی کہ ایک روز بالکل نزع کے آثار طاری ہوگئے ، سب اقارب رونے لگے ، فقیر اُن سب کو روتا چھوڑ کر دروازۂ کریم پر حاضر ہوا، یہ نماز پڑھی اس کے بعد مریض کی طرف چلا اور وسوسہ تھا کہ شاید خبرِ نوعِ دِگر سننے میں   آئے (یعنی :  شاید مریض کے انتقال کی خبر سننے کو ملے مگر) وہاں   گیا تو بحمد اللہ تعالیٰ مریض کو بیٹھا باتیں   کرتا پاتا، مرض جاتا رہا، چند روز میں   قوت بھی آگئی۔ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ۔

          فائدہ :  یہ حدیث ابن عَساکرنے بروایت حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ روایت کی([4]) ، مگر اتنا فرق ہے کہ اُس میں   اس نماز کا وقت بعد مغرب معیّن کیا اور فاتحہ وآ یَۃُ الْکُرْسِي وکلمۂ مذکورہ پڑھنے کے لئے بارہویں   رکعت کا پہلا سجدہ اور دعا :  اللّٰھُمَّ إنِّي أَسْأَلُکَ پڑھنے کو اس کا دوسرا سجدہ رکھا، نہ یہ کہ بعد التحیات کے سلام سے پہلے ایک سجدہ جداگانہ میں   پڑھی جائیں  ۔ وَاللّٰہُ سُبْحَانَہٗ وَتَعَالٰی أَعْلَمُ۔

            أقول : مگر ہمارے جمہور ائمہ لفظ :  أَسْأَلُکَ بِمَعَاقِدِ الْعِزِّ مِنْ عَرْشِکَ کو منع فرماتے ہیں  ۔ ’’ہدایہ‘‘ و’’وقایہ ‘‘و’’تنویر الابصار‘‘ و’’درِّ مختار‘‘ و’’شرح جامع صغیر‘‘ امام قاضی خان وتمرتاشی ومحبوبی وغیرہا کتبِ فِقہِیَّہ میں   اس کی ممانعت مُصَرَّح (یعنی :  مذکورہ کتب میں   اسکی صاف ممانعت وارد ہے ) ([5]) علامہ ابن امیر الحاج نے ’’حلیہ‘‘([6])میں   تصریح فرمائی کہ یوں   کہنا مکروہ تحریمی یعنی :  قریب بحرامِ قطعی ہے اور یہ حدیث اور اسی طرح حدیثِ ترکیب دُوُم دونوں   بشدَّت ضعیف ہیں   کہ اس بات میں   ہرگز قابل استناد نہیں   ہوسکتیں  ، تو ان ترکیبوں   سے یہ لفظ کم کر دینا ضرور ہے ۔

          ثمّ أقول :  سجدے بلکہ قعدے بلکہ قیام کے سوا نماز کے کسی فعل میں   قرآن عظیم کی تلاوت، حدیث وفقہ دونوں   سے منع ہے ، ([7])یہاں   تک کہ سہواً پڑھے تو سجدہ لازم اورعمداً پڑھے تو اعادہ واجب، تو ضرور ہے کہ فاتحہ ، آیۃ الکرسی جو سجدے میں   پڑھی جائیں   گی ان سے ثنائے الٰہی کی نیت کرے ، نہ(کہ) قرآن عظیم کی، نیز واضح رہے کہ نوافل مُطْلَقَہ میں  ہر دورکعت نماز جداگانہ ہے تو جتنی رکعات ایک نیت سے پڑھی جائیں   ہر قعدے میں   التحیات کے بعد دُرُود وَدعا سب کچھ ہواور ہر تیسری کے آغاز میں  :  سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ و أَعُوْذُ (ثناء وتعوذ)



[1]    اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! تو اپنے بندوں   میں   فیصلہ فرمائے گا جس میں   وہ اختلاف رکھتے ہیں  ، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں   کہ بلند وبالا عظمت والا ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں   کہ حلم والاکرم والا ہے ، پاکی ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو کہ ساتوں   آسمان وعرش عظیم کا رب ہے ، سب خوبیاں   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو جو سارے جہان والوں   کااور عرش عظیم کا مالک ہے ، اے غموں   کو دور فرمانے والے الٰہ العالمین! پریشانیوں   کو دفع فرمانے والے رَبُّ العالمین !اے پریشان حالوں   کی فریاد رسی فرمانے والے ! اے دنیا وآخرت کے رحمٰن ورحیم! میں  تجھ کوپکارتا ہوں   پس میری اس حاجت میں   مجھ پر رحم فرما، اورکامیاب فرمانے کے معاملے میں   مجھ پر ایسی مہربانی فرما کہ وہ تیرے سوا دوسروں   سے مجھے بے پرواہ کردے ۔

’’الترغیب والترھیب‘‘، کتاب النوافل، الترغیب في صلاۃ الحاجۃ ودعائہا، الحدیث :  ۳، ج۱، ص۲۷۴، بحذف ألفاظ قلیل۔

 

[2]    اے اللہ عزوجل! میں   تجھ سے تیرے عرش کی دائمی عزت کے وسیلے ، تیری کتاب کی انتہائی رحمت کے وسیلے سے ، تیرے اسمِ اعظم، تیری اعلیٰ بزرگی اور تیرے مکمل کلمات کے وسیلے سے سوال کرتا ہوں  ۔

[3]   ’’الترغیب والترھیب‘‘، کتاب النوافل، الترغیب في صلاۃ الحاجۃ ودعائہا، الحدیث :  ۴، ج۱، ص۲۷۴۔

[4]   ’’ابن عساکر‘‘، ج۳۶، ص۴۷۱۔

[5]   ’’الہدایۃ‘‘، کتاب الکراہیۃ، مسائل متفرقۃ، ج۲، الجزئ۴، ص۳۸۰۔

 و’’تنویر الأبصار‘‘ و’’الدر المختار‘‘، کتاب الحظر والإباحۃ، فصل في البیع، ج۹، ص۶۵۱۔

  و’’ردّ المحتار‘‘، کتاب الحظر والإباحۃ، فصل في البیع، ج۹، ص۶۵۱-۶۵۲۔

[6]   ’’الحلبۃ‘‘، الفصل الثالث عشر في صلاۃ الحاجۃ، ج۲، ص ۵۷۶۔

[7]   ’’صحیح مسلم‘‘، کتاب الصلاۃ، باب النہي عن قراء ۃ القرآن فيالرکوع والسجود، الحدیث :  ۴۸۰، ص۲۴۹۔

 و’’بدائع الصنائع‘‘، کتاب الصلاۃ، بیان ما یستحبّ وما یکرہ في الصلاۃ، ج۱، ص۵۱۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن