دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Dua | فضائل دعا

book_icon
فضائل دعا

            پھر خدائے تعالیٰ سے وہ سوال کرے جس میں   گناہ نہیں   مثلاً کہے :  أَنْ تَقْضِيَ حَاجَتِيْ ھٰذِہٖ(میری یہ حاجت بر آئے ) اور اس حاجت کا ذکر کرے ، اللہ تعالیٰ رَوَا فرمائے ۔([1])

            وہب کہتے ہیں  : ہمیں   پہنچا ہے کہ یہ ترکیب اپنے بیوقوفوں   اور اَبلہوں   (یعنی :  نادانوں  ) کو نہ سکھاؤ کہ گناہوں   پر دلیری نہ کریں  ۔([2])

          ترکیب سوُم(۳) :  عبد الرزاق نے ابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے روایت کی :  نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :  ’’جو شخص خدا سے کچھ حاجت رکھتا ہو تنہا مکان میں   باوضو ئے کامل چار رکعت پڑھے ، پہلی رکعت میں   فاتحہ کے بعد { قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱)} (پوری سورۂ اخلاص) دس بار، دوسری میں   بیس بار، تیسری میں   تیس، چوتھی میں   چا لیس بار پڑھے پھر پچاس بار { قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱)}اورستَّر  مرتبہلَا حَوْلَ پڑھے ، اگر اس پر قرض ہو ادا ہو جائے اور جو وطن سے دور ہو خدا تعالیٰ اسے گھر پہنچائے اور جو آسمان کے برابر گناہ رکھتا ہو، اور استغفار کرے خدا اس کے گناہ بخشے اور جو اولاد نہ رکھتا ہو، خدا اسے اولاد دے اور جو دعا کرے خدا اُس کی دعا قبول فرمائے ، اور جو خدا سے دعا نہیں   کرتا، خدا اس سے ناراض ہوتا ہے ۔‘‘

            عبد اللہ فرماتے ہیں  : اپنے احمقوں   کو یہ دعا نہ سکھاؤ کہ اس سے نافرمانی پر استعانت کریں   گے ۔

           قال الرضاء : ترکیب چہارم(۴) :  امام احمد اپنی ’’مسند‘‘ میں   ابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے راوی :  میں   نے حضور سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو فرماتے سنا :  جو وضو کامل طور پر کرے یعنی :  بمراعاتِ سنن وآداب (یعنی :  سنن وآدابِ وضو کو ملحوظ رکھے )، پھر دو رکعتیں   پورے طور پر پڑھے یعنی :  باستجماعِ سُنَن ومُسْتَحَبَّات وحضورِ قلب (یعنی :  سنن ومستحبات کی رعایت کرتے ہوئے خشوع اور خضوع کے ساتھ نماز پڑھے ) پھر جو کچھ اللہ تعالیٰ سے مانگے ، عَاجِل یا آجِل، اللہ تعالیٰ اسے عطا فرمائے ۔([3])

            امام حافظ ابن حجر عسقلانی پھر امام جلال الدین سیوطی فرماتے ہیں  : ’’اس کی سند حسن ہے ۔‘‘ ([4])

          أقول :  لفظ حدیث میں   یوں   ہے :  ((أعطاہ اللّٰہ ما سأل معجَّلاً أو مؤخَّراً))اور اس کے دو۲    معنی محتمل :

             ایک یہ کہ دنیا وآخرت کی جو چیز اللہ تعالیٰ سے مانگے  اللہ عَزَّ وَجَلَّ  عطا فرمائے ۔

             دوسرے یہ کہ جو کچھ مانگے اللہ تعالیٰ عطا کرے ، جلد یا دیر میں   لہٰذا فقیر نے ترجمہ بھی ایسے لفظوں   سے کیا جو دونوں   معنوں   کومحمّل رہیں  ۔

          ترکیب پنجم(۵) :  ترمذی ونسائی وابن خزیمہ وابن حبان وحاکم، حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے راوی کہ انکی والدہ اُم سُلیمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ایک دن صبح کو خدمتِ اقدس حضور سید المرسلین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں   حاضر ہوئیں   اور عرض کی :  حضور! مجھے کچھ ایسے کلمات تعلیم فرما دیں   کہ میں   اپنی نماز میں   کہا کروں  ، ارشاد فرمایا :  دس بار اَللّٰہُ أَکْبَرُ، دس بار سُبْحَانَ اللّٰہِ، دس بار اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہہ، پھر جو چاہے مانگ اللہ عَزَّ وَجَلَّ  فرمائے گا :  نَعَمْ نَعَمْ، ’’اچھا اچھا‘‘۔

            امام ترمذی فرماتے ہیں  : یہ حدیث حسن ہے ۔ ابن خزیمہ وابن حبان التزاماً فرماتے ہیں  : صحیح ہے ۔ حاکم نے کہا :  برشرطِ احادیثِ ’’صحیح مسلم‘‘، صحیح ہے ۔([5])والحمد للّٰہ ربِّ العالمین۔

          أقول :  اس کا طریقہ یوں   ہو کہ دو رکعت نفل بوضوئے تازہ وحضورِ قلب پڑھے ، قعدے میں   بعد درود شریف اللّٰہُ أَکْبَرُ، سُبْحَانَ اللّٰہِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ دس دس بار کہہ کر دعائے مقصود ایسے لفظوں   سے کرے جو مُخِلِّ نماز نہ ہوں  ۔

            مثلاً :  أَسْأَلُکَ أَنْ تَقْضِيَ لِيْ حَاجَاتِيْ کُلَّھَا فِي الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ مَا کَانَ مِنْھَا لِيْ خَیْراً وَّلَکَ رِضاً یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ! آمین۔([6])

          ترکیب ششم(۶) :   ترمذی وابن ماجہ وحاکم ، حضرت عبداللہ بن ابی اَوفی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے راوی، حضور سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں  : ’’جسے اللہ تعالیٰ یا کسی آدمی کی طرف حاجت ہو چاہیے کہ اچھی طرح وضو کر کے دو رکعتیں   پڑھے ، پھر اللہ تعالیٰ کی طرف ثناء کرے اور نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر درود بھیجے پھر کہے :

            ((لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ، أَسْأَلُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیْمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَالسَّلَامَۃَ مِنْ کُلِّ إِثْمٍ، لَا تَدَعْ لِيْ ذَنْباً إِلَّا غَفَرْتَہٗ وَ لَا ھَمّاً إِلَّا فَرَّجْتَہٗ وَلَا حَاجَۃً ھِيَ لَکَ رِضًا إِلَّا قَضَیْتَھَا یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ))۔ ([7])

 



[1]    ’’إحیاء العلوم‘‘، کتاب أسرار الصلاۃ ومھماتھا، ج۱، ص۲۷۸، بحذف ألفاظ قلیل۔

[2]    ’’إحیاء العلوم‘‘، کتاب أسرار الصلاۃ ومھماتھا، ج۱، ص۲۷۸۔

[3]    ’’المسند‘‘، للإمام أحمد، مسند القبائل، حدیث أبي الدرداء عویمر، الحدیث :  ۲۷۵۶۷، ج۱۰، ص۴۱۹۔

[4]    ’’اللآلي المصنوعۃ‘‘ للسیوطي، کتاب الصلاۃ، ج۲، ص۴۱۔

[5]    ’’سنن الترمذي، کتاب الوتر، باب ما جاء في صلاۃ التسبیح، الحدیث :  ۴۸۰، ج۲، ص۲۳۔

 و’’المستدرک‘‘ للحاکم، باب صلاۃ حفظ   إلخ، الحدیث :  ۱۲۳۲، ج۱، ص۶۲۶۔

 و’’صحیح ابن خزیمۃ‘‘ کتاب الصلاۃ، باب إباحۃ التسبیح   إلخ، الحدیث :  ۸۵۰، ج۲، ص۳۱۔

[6]    الٰہی! میں   سوال کرتا ہوں   کہ دنیا وآخرت میں   میری ساری حاجتیں   کہ میرے لئے بھلائی اور تیری رضا کا باعث ہوں  ، پوری فرما، اے سب مہربانوں   سے زیادہ مہربانی فرمانے والے !، یاالٰہی میرے حق میں   ایسا ہی فرما۔

[7]    اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں   حلم والا کرم والا ہے ، پاکی ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو کہ عظیم عرش کا مالک ہے ، سب خوبیاں   اللہ کو جو پروردگار سارے جہان والوں   کا، میں   تجھ سے تیری رحمت کے اسباب، تیری رحمت و بخشش کے ذرائع طلب کرتا ہوں   اور ہر نیکی کا حصول اور ہر گناہ سے سلامتی مانگتا ہوں  ، اے سب سے زیادہ مہربان! میرے تمام گناہوں   کی بخشش فرما ، میرے تمام غموں   کو دور فرما، میری تما م حاجتوں   کو جس میں   تیری رضا ہے پورا فرما۔

’’سنن الترمذي، کتاب الوتر، باب ما جاء في صلاۃ الحاجۃ، الحدیث :  ۴۷۸، ج۲، ص۲۱۔

 و’’سنن ابن ماجہ‘‘، کتاب إقامۃ الصلاۃ، باب ما جاء في صلاۃ الحاجۃ، الحدیث :  ۱۳۸۴، ج۲، ص۱۵۵-۱۵۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن