دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Dua | فضائل دعا

book_icon
فضائل دعا

بک نہیں   چکتا (یعنی :  ہمیشہ اسی حج کو کمائی کا ذریعہ بناتے ہیں  )۔

            حدیث شریف میں   آیا :  ’’جو آخرت کے عمل سے دنیا طلب کرے اس کا چہرہ مسنح کر دیا جائے اور اس کا ذکر مٹا دیا جائے اور اس کا نام دوزخیوں   میں   لکھا جائے ۔‘‘([1])

            امام حجۃ الاسلام (یعنی امام غزالی)فرماتے ہیں  : ایک غلام وآقا حج کر کے پلٹے راہ میں   نمک نہ رہا، نہ خرچ تھا کہ مول (خرید) لیتے ۔ ایک منزل پر آقا نے کہا :  بقَّال (کریانہ والے ) سے تھوڑا نمک یہ کہہ کر لے آ کہ ہم حج سے آتے ہیں  ، وہ گیا اور کہا :  میں   حج سے آتا ہوں   قدرے نمک دے ، لے آیا۔ دوسری منزل میں   آقا نے پھر بھیجا، اس بار یوں   کہا کہ :  میرا آقا حج سے آتا ہے تھوڑا نمک دے ، لے آیا۔ تیسری منزل میں   آقا نے پھر بھیجنا چاہا، غلام نے کہ حقیقۃً آقا بننے کے قابل تھا، جواب دیا :  پرسوں   نمک کے چند دانوں   پر اپنا حج بیچا کل آپ کا بیچا، آج کس کا بیچ کر لاؤں  ۔

            امام سفیان ثوری رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ ایک شخص کے یہاں   دعوت میں   تشریف لے گئے ، میزبان نے خادم سے کہا :  ان برتنوں   میں   کھانا لاؤ جو میں   دوبارہ کے حج میں   لایا ہوں  ، امام نے فرمایا :  ’’مسکین تو نے ایک کلمہ میں   اپنے دو حج ضائع کئے ‘‘ جب مُجَرَّد (صرف) اِظہار پر یہ حال ہے تو اسے ذریعۂ دنیا طلبی بنانا کس درجہ بدتر ہوگا۔ والعیاذ باللہ تعالیٰ۔

            اور اسی میں   داخل ہے وعظ کا پیشہ کہ آج کل نہ کم علم بلکہ بہت نرے جاہلوں   نے کچھ الٹی سیدھی اردو دیکھ بھال کر، حافظہ کی قوت دماغ کی طاقت، زبان کی طلاقت کو شکارِ مَردَم کا حال (زبان کی تیزی سے لوگوں   کو اپنے جال میں   پھنسانے کا ذریعہ) بنایا ہے ۔ عقائد سے غافل، مسائل سے جاہل اور وعظ گوئی کے لئے آندھی، ہر جامع، ہر مجمع، ہر مجلس، ہر میلے میں   غَلَط حدیثیں  ، جھوٹی روایتیں  ، اُلٹے مسئلے بیان کرنے کو کھڑے ہو جائیں   گے اور طرح طرح کے حیلوں   سے جو مل سکا کمائیں   گے ۔

            اَوّل تو اُنہیں   وعظ کہنا حرامِ قطعی۔

اوخویشتن گم است کِرا رَہبری کند([2])

            رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں  :  ((من قال في القرآن بغیر علم فلیتبوء مقعدہ في النار))

            ’’جو بے علم قرآن کے معنی میں   کچھ کہے ، وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں   بنا لے ۔‘‘

            رواہ الترمذي وصحّحہ عن ابن عباس رضي اللّٰہ تعالٰی عنہما۔([3])

            دوسرے اُن کا وعظ سننا حرام :  {سَمّٰعُوْنَ لِلْكَذِبِ } ([4]) تو سارے جلسے کا وبال ایسے واعظ کی گردن پر ہے من غیر أن ینقص من أوزارھم شیئاً (بغیر اس کے کہ ان کے گناہ میں   کچھ کمی ہو)۔

            تیسرے وعظ وپند کو جمع مال یا رجوعِ خلق کا ذریعہ بنانا گمراہیٔ مردود وسنّتِ نصاریٰ ویہود (یہودیوں   اور عیسائیوں   کا طریقہ) ہے ۔

            ’’در مختار‘‘ میں   ہے :  التذکیر علی المنابر للوعظ والاتعاظ سُنَّۃ الأنبیاء والمرسلین ولرئاسۃ ومال وقبول عامّۃ من ضلالۃ الیھود والنصاری۔([5])

 

            ’’خلاصہ‘‘ و’’تاتارخانیہ ‘‘و’’ہندیہ‘‘ میں   ہے :   الواعظ إذا سأل الناس شیئاً في مجلس لنفسہ لا یحلّ لہ ذلک؛ لأنّہ اکتساب الدنیا بالعلم۔([6])

            امام فقیہ ابواللیث نے اگر حال زمانہ دیکھ کر کہ سلطنتوں   نے علماء کی کفالت چھوڑ دی، بیت المال میں   ان کا حق کہ ہمیشہ اُن کے اور اُنکے مُتعلِّقین کے تمام مصارف کی کفایت کی جائے انہیں   نہیں   پہنچتا وہ کسبِ مَعاش میں  مصروف ہوں   تو عوام کو ہدایت کا دروازہ مسدود ہوتاہے اذان وامامت وتعلیم باُجرت پر فتوائے متاخرین کی طرح قول جمہور اورخود اپنے قول سابق سے رجوع فرما کر عالم کو اجازت دی کہ وعظ وپند کیلئے مُفَصَّلات(یعنی شہر کے اردگرد کے قصبات ودیہات) میں   جائے اورنذورلے ، تو وہ مجبوری کی اجازت بحالتِ حاجت ، خاص عالمِ دین کے لئے ہے جو اہل وعظ وتذکیر ہے ، نہ(کہ) جاہلوں   یا ناقصوں   کے واسطے کہ اِنہیں   وعظ کہنا ہی کب جائز ہے ([7]) جوا س کی ضرورت کیلئے

اس محظور ( یعنی شریعت کی منع کردہ) کی اجازت ہو پھر اس کے لئے بھی صرف بحال حاجت ، بقدرِ حاجت اجازت ہوگی؛ لأنَّ ما کان بضرورۃ تقدّر بقدرھا (اس لئے کہ جو شئے کسی ضرورت کے



[1]    ’’المعجم الکبیر‘‘، الحدیث :  ۲۱۲۸، ج۲، ص۲۶۸۔

[2]    یعنی جو خود گمراہ ہو وہ کسی اور کی کیا راہنمائی کرے گا۔

[3]    اس حدیث کو ترمذی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہماسے روایت کرتے ہوئے صحیح قراردیاہے ۔

’’سنن الترمذي‘‘، باب ماجاء في الذي یفسر القرآن برأیہ ، الحدیث ۲۹۵۹، ج۴، ص۴۳۹۔

[4]    ترجمۂ کنزالایمان :   ’’جھوٹ خوب سنتے ہیں   ۔‘‘(پ۶، المائدۃ : ۴۱)

[5]    منبروں   پراس لئے وعظ کرنا تاکہ لوگوں   کو نصیحت ہو اور اسکے اثر سے لوگ اپنی اصلاح کی کوشش کریں   تو یہ انبیاء ومرسلینعلیہم الصلاۃ والسلام کی سنت ہے اوراس کولوگوں   پر اپنی بڑائی جتلانے اورحصول مال وشہرت کا ذریعہ بنانا یہودونصاریٰ کے گمراہ افعال میں   سے ہے ۔

  ’’الدرّ المختار‘‘، کتاب الحظر والاباحۃ، ج۹، ص۶۹۵۔

[6]    وعظ ونصیحت کرنے والا جب لوگوں   سے مجلس میں   اپنے لئے کچھ مانگے تو یہ اس کیلئے حلال نہیں   اس لئے کہ یہ علم بیچ کر دنیا خریدنا ہے ۔  ’’الفتاوی الھندیۃ‘‘، کتاب الکراھیۃ، الباب الرابع، ج۵، ص۳۱۹۔

[7]    یعنی :  امام ابوللیث سمرقندی نے جب یہ ملاحظہ فرمایا کہ حکومتوں   نے علمائے کرام کی کفالت کرنا چھوڑدی ہے اور انھیں   اور انکے متعلقین کو بیت المال سے جو انکا حق ملا کرتا تھا ملنا بند ہوگیا ہے ایسی صورت میں   علماء اگر معاشی مصروفیات میں   پڑ جائیں   گے تو پھر عوام کی ہدایت اوروعظ ونصیحت کا دروازہ بند ہوجائے گا، اپنے سابقہ قول سے رجوع فرماتے ہوئے جمہورمتاخرین کے قول کو اختیارکرتے ہوئے علمائے کرام کو اذان واقامت، تعلیم قرآن وحدیث اور وعظ کیلئے اجرت اور نذرانے لینے کی اجازت مرحمت فرمائی توان علماء کوجو وعظ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں  ، یہ اجازت اصلاحِ امت کے مقدس جذبے کے پیش نظرضرورتاً دی گئی تھی ، جاہلوں   اور شرعی احکامات سے بے بہرہ لوگوں   کو تو وعظ کہنا ہی جائز نہیں   تو اس پر اجرت و نذرانے لیناان کے لئے کیسے جائز ہوجائیگا!۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن