30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سرور عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں : ((لا یسأل لوجہ اللّٰہ إلا الجنۃ))۔ ’’لوجہ اللہ کہہ کر جنت کے سوا کوئی چیز نہ مانگی جائے ۔‘‘([1])
گیارہویں شرط : جس قدر دیا جائے بطیبِ خاطر (یعنی : خوش دلی کے ساتھ) قبول کرے زیادہ پر اِصرار سے نہایت باز رہے ۔
رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں : ’’جو مال، دینے والے کی ناگواری کے ساتھ لیا جاتا ہے اس میں برکت نہیں ہوتی۔‘‘([2])
یہ زیادہ کے لیے اس واسطے اصرار کرتا ہے کہ زیادہ کام آئے گا اور وہاں اس سے برکت اٹھالی گئی کہ اس تھوڑے کی قدر بھی بکار آمد نہ ہوگا، اگر قناعت کرتا، اللہ جَلَّ جَلَالُہٗ خیر وبرکت عطا فرماتا ہے ۔
بارہویں شرط : لازم ہے کہ عیب صدقے کا پوشیدہ رکھے ۔
قال الرضاء : جیسے دینے والے کو چاہیے کہ ناقص چیز صدقے میں نہ دے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ غنی ہے ، صدقہ پہلے اس غنی مطلق جَلَّ وَعَلَا کے دستِ قدرت میں پہنچتا اس کے بعد فقیر کے ہاتھ میں جاتا ہے ۔ اب آدمی دیکھے کہ غنی کی سرکار میں کیا پیش کش کرتا ہے ۔
وہ فرماتا ہے : { لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ ﱟ }
’’ہر گز نیکی نہ پاؤ گے جب تک اپنی پیاری چیزوں میں سے ہماری راہ میں خرچ نہ کرو۔‘‘(پ۴، اٰل عمران : ۹۲)
اور فرماتا ہے : { لَسْتُمْ بِاٰخِذِیْهِ اِلَّاۤ اَنْ تُغْمِضُوْا فِیْهِؕ-}
’’تمہیں ایسی چیز دی جائے تو نہ لوگے مگر یہ کہ چشم پوشی کر جاؤ۔‘‘ (پ۳، البقرۃ : ۲۶۷)
ایسے ہی صدقے لینے والے پر لازم ہے کہ ناقص پر ناراض نہ ہو اور اس کی مذمت وشکایت نہ کرے کہ آخر اس کی طرف سے نعمت ہے اور نعمت کا مُعَاوَضہ شکر ہے نہ(کہ) شکایت، اس کا کوئی قرض نہ آتا تھا کہ شکایت کرتا ہے ۔ )
تیرہویں شرط : جو شخص مالِ ظلم یا مالِ رِبا (کسی سے چھینا ہوا، یا سُودی مال) دے ہر گز نہ لے کہ خبیث سے سوا خُبث (برائی)کے اور کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔
قال الرضاء : اگر معلوم ہو کہ جو کچھ یہ دیتا ہے عین حرام ہے تو ہر طرح لینا حرام ہے خواہ ہدیہ میں ، خواہ صدقہ میں ، خواہ اُجرت میں ، خواہ قرض میں ، خواہ کسی طرح، ورنہ جائز۔
ما لم نعرف شیئاً حراماً بعینہ بہ نأخذ، قالہ محرّر المذہب محمَّد رحمہ اللّٰہ تعالٰیوقد فصّلنا المسألۃ بوجوھھا في مجموعتنا المبارکۃ إن شاء اللّٰہ تعالٰی ’’العطایا النبویۃ في الفتاوی الرضویۃ‘‘۔)([3])
چودھویں شرط : صدقے کو تھوڑا اور حقیر نہ جانے ، جیسے دینے والے کو چاہیے بہت دے اور تھوڑا سمجھے ۔ والکثیر في جنب اللّٰہ قلیل (کثیر بھی اللہ کے حضور قلیل ہے ) حدیث صحیحین سے ثابت کہ صدقہ کو حقیر نہ جانو اگرچہ بکری کا جلا ہو اکُھر ہو۔([4])
قال الرضاء : اس کے مُخاطَب صدقہ دینے والے بھی ہوسکتے ہیں یعنی : اگر ایسی ہی چیز کی استطاعت ہے تو یہی دو اور اِسے حقیر نہ جانو کہ آخر امتثالِ امر ہے (یعنی : شرعی حکم کی بجا آواری ہے ) اور محتاج کے کچھ تو کام آئے گی وہاں اِنہیں دو باتوں پر نظر ہے نہ کہ تمہارے قلیل وکثیر پر، کہ یوں تو تمام متاعِ دنیا شرق سے غرب تک کے سارے خزینے ، دفینے ہر قلیل سے قلیل تر، ہر ذلیل سے ذلیل تر ہیں اور جب اس وقت ناقص ہی چیز پر ہاتھ پہنچتا ہے تو اب وہ آیۂ کریمہ وارد نہ ہو گی جو ہم نے زیرِ شرط ۱۲ تلاوت کی کہ اس میں { لَا تَیَمَّمُوا الْخَبِیْثَ } فرمایا ہے ، ’’بالقصد ناقص چیز نہ دو‘‘ (پ۳، البقرۃ : ۲۶۷) کہ ناقص وکامل دونوں پر دسترس ہے اور قصداً ناقص دو، ورنہ { لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا مَاۤ اٰتٰىهَاؕ-سَیَجْعَلُ اللّٰهُ بَعْدَ عُسْرٍ یُّسْرًا۠(۷)}([5])
نیز حدیث میں اس طرف بھی اشارہ ممکن کہ صدقہ دینے میں تھوڑی چیز کو بھی حقیر نہ جانو اگرچہ زیادہ کی استطاعت بھی ہو، ہاتھ پہنچتا ہے مگر شیطان روکتا ہے ، نفس آڑے آتا ہے ایک شیطان کیا ستر۷۰ شیطان صدقے سے باز رکھتے ہیں ۔
حدیث شریف میں ارشاد ہوا : ’’صدقہ ستر شیطانوں کے جبڑے چیر کر نکالتا ہے ۔‘‘ ([6]) تو ایسی حالت میں تھوڑا ہی دے اور اسے حقیر جان کر بالکل دَست کَش(لا تعلق) نہ ہو کہ آخر محتاج کے بکار آمد ہوگا اور بخل کی جڑ دل پر جمنے میں کچھ تو کمی آئے گی۔ ما لا یُدْرَک کلُّہ لا یُتْرَک کلُّہ (بالکل کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے ) اور یہاں بھی وہ آیۂ کریمہ وارد نہیں کہ اس میں : { لَا تَیَمَّمُوا الْخَبِیْثَ } فرمایا نہ (کہ) لَا تَیَمَّمُوا الْقَلِیْلَ (یعنی : خاص قلیل کا ارادہ نہ کرو) خبیث وقلیل میں زمین وآسمان کا فرق ہے ، پاؤ بھر کَھرے گیہوں قلیل ہیں خبیث نہیں اور د۱۰س
[1] ’’سنن أبي داود‘‘، کتاب الزکاۃ، باب کراھیۃ المسألۃ بوجہ اللّٰہ تعالی ، الحدیث : ۱۶۷۱، ج۲، ص۱۷۸۔
[2] ’’صحیح مسلم‘‘، کتاب الزکاۃ، باب النھي عن المسألۃ، الحدیث : ۱۰۳۷-۱۰۳۸، ص ۵۱۶۔
[3] جب تک کسی معین شئے کا حرام ہونا ہمیں معلوم نہ ہو اُسے لے سکتے ہیں یہ فقہ حنفی کو تحریری صورت میں پیش کرنے والے امام اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے شاگرد ِامجد، امام محمد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا فرمان ہے اوراس مسئلے کی تمام صورتیں ہم نے بہت تفصیل کے ساتھ اپنے بابرکت مجموعۂ فتاوی ’’العطایا النبویۃ في الفتاوی الرضویۃ‘‘میں ذکر کر دی ہیں ۔ (انظرللتفصیل ’’ الفتاوی الرضویۃ‘‘، ج۲۱، ص ۶۴۱)
[4] ’’صحیح مسلم‘‘، کتاب الزکاۃ، باب الحثّ علی الصدقۃ إلخ، الحدیث : ۱۰۳۰، ص۵۱۴۔
[5] ترجمۂ کنز الایمان : ’’اللہ کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتا مگر اسی قابل جتنا اسے دیا ہے ، قریب ہے کہ اللہ دشواری کے بعد آسانی فرما دے گا۔
‘‘(پ۲۸، الطلاق : ۷)
[6] ’’مجمع الزوائد‘‘، کتاب الزکاۃ، باب ارغام الشیطان بالصدقۃ، الحدیث : ۴۶۰۱، ج۳، ص۲۸۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع