دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Dua | فضائل دعا

book_icon
فضائل دعا

روز اور یہی ماجرا گزرا، تیسرے دن گھبرا کر پہاڑ سے نیچے اترا، اس کے نیچے ایک نصرانی رہا کرتا تھا اس سے سوال کیا، نصرانی نے چار روٹیاں   دیں  ، اس کا کتا بھونکنے لگا عابد نے ایک روٹی ڈال دی کتے نے کھا کر پھر پیچھا کیا، دوسری روٹی ڈال دی، کتے نے وہ بھی کھا لی مگر پیچھا نہ چھوڑا جب چاروں   کھالیں   اور بھونکنے سے باز نہ آیا عابد نے کہا :  اے حریصِ ناحق کوش! (یعنی :  ناحق بات میں   کوشش کرنے والے ) تجھے شرم نہیں   آتی کہ میں   تیرے گھر سے بھیک مانگ کر لایا اور تو نے مجھ سے سب چھین لیں   اب بھی پیچھا نہیں   چھوڑتا، کتے نے کہا :  ’’میں   تجھ سے زیادہ بے شرم نہیں   کہ جس مالک نے برسوں   بے محنت ومشقت ایسا نفیس رزق تجھے کھلایا، تین روز نہ دینے پر اتنا گھبرا گیا کہ اس کے دشمن کے گھر بھیک مانگنے آیا۔‘‘

          تیسری خرابی  : جس سے سوال کرتاہے اسے ناحق رنج دیتاہے کہ اگر وہ سوال رَدّ کردے تو لوگوں   سے شرمندگی وندامت ہواورجو خلق سے شرماکر دے تو دل پر گراں   گزرے اورآخرت میں   مفید نہ ہوبلکہ بسبب ریاکاری کے مضر ہوایسے شخص سے سوال کرنا گویا مُصَادَرَہ اورڈانڈطلب کرنا ہے (یعنی :  تاوان طلب کرنا ہے )۔ ([1])

            صوفیائے کرام کہتے ہیں  : ’’جس کو جانے کہ یہ لوگوں   کی شرم سے دیتا ہے اس سے لینا ممنوع ہے ‘‘ اور جو سوال سے خوش ہوتا ہے اور بطیبِ خاطر دیتا ہے (یعنی :  خوش دلی کے ساتھ دیتا ہے ) بعض اوقات سوال اس پر بھی ناگوار گزرتا ہے خصوصاً اس شخص کا جو بہت سوال کیا کرتا ہے پس بندے کو لائق ہے کہ خدا ہی سے سوال کرے کہ وہ مانگنے سے ناخوش نہیں   ہوتا، نہ بار بار عرض کرنے سے ناراض بلکہ اور زیادہ راضی ہوتا ہے ۔ ([2])

         حدیث شریف میں   ہے :  ’’جس کے پاس بقدر کفایت ہو اور وہ سوال کرے قیامت کے دن اس کے منہ کا گوشت گَل کر گر پڑے گا کہ ہڈی کے سوا کچھ باقی نہ رہے گا۔‘‘([3])

            دوسری حدیث شریف میں   آیا ہے کہ’’ وہ جو کچھ لیتا ہے دوزخ کی آگ ہے اب چاہے بہت لے یا تھوڑی‘‘، کسی نے عرض کی :  یا رسول اللہ ! کس قدر رکھتا ہو تو سوال نہ کرے ؟ فرمایا :  ’’صبح وشام کا کھانا۔‘‘([4])

                 اور ایک روایت میں   ’’پچاس درہم‘‘ کہ ایک آدمی کو سال بھر کفایت کرتے ہیں  ۔([5])

            اور وجہِ تطبیق یہ ہے کہ موسم صدقات جہاں   سال بھر میں   ایک بار آتا ہے ، اگر ان دنوں   بقدرِ سدِّرَمَق (یعنی :  اتنا کھانا جس سے زندگی قائم رہے ) ایک سال کا قُوت (یعنی :  خوراک) نہیں   رکھتا یا سال بھر کے لائق کپڑا موجود نہیں   اور اس عرصے میں   نہ ملنے کی اُمید، نہ کسب پر قدرت، تو اس کو سوال درست ہے اور جو ہر روز سوال کرتا ہے اسے دوسرے دن کے لئے بھی سوال کرنا جائز نہیں  ۔

            اصل یہ ہے کہ سوال بقدرِ حاجت درست ہے اور حاجت باختلاف اشخاص واوقات واحوال واَمصار مختلف۔

            پس غیر خدا سے سوال فِيْ نَفْسِہٖ قَبِیْحہے اور اس کی اجازت بوجہ ضرورت، الضرورات تُبِیح المحظورات(یعنی :  ضرورتیں   ممنوعہ اشیاء کو مباح یعنی جائز کر دیتی ہیں  ) جو شخص بقدرِ سدِّ رَمق کے قُوت یا بقدرِ سترِ عورت کے لباس یا سونے بیٹھنے کے لائق گھر نہیں   رکھتا اور کسب ؎([6]) سے بھی نہیں   حاصل کر سکتا اسے کئی شرط سے سوال کرنا درست ہے ۔

          پہلی شرط :   خدائے تعالیٰ کی شکایت نہ کرے اور ناشکری کا کلمہ زبان پر نہ لائے ۔

          دوسری شرط :  حتی الوُسع (جہاں   تک ممکن ہو) اپنے عزیز اور دوست اور سخی عالی ہمت سے مانگے کہ اس پر سوال گراں   نہ گزرے گا اور وہ اسے بنظرِ حقارت نہ دیکھے گا۔

          تیسری شرط :  پارسائی کو حیلہ دنیا طلبی وسوال کا نہ کرے ؛ کہ دین کو دنیا سے بیچنا کمال نادانی ہے ۔([7])

          چوتھی شرط :  جماعت میں   ایک شخص کو متعین کر کے سوال نہ کرے کہ اگر نہ دے شرمندہ ہو اور جو دے اس کے جِی پر گراں   گزرے مگر صاحبِ زکوٰۃ سے مستحق کے واسطے اور جو خود مستحق ہو تو اپنے لئے سوال بتعیّن مضائقہ نہیں   رکھتا، اگرچہ اس کو ناگوار ہو اور اسی طرح تعیّنِ سوال کہ مجھے ایک روپیہ یا دو روپے دے ، نہ چاہیے ۔

          پانچویں   شرط :  قدرِ حاجت سے زیادہ نہ مانگے ۔

            امام غزالی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں  : اصل حاجتیں   تین ہیں  : روٹی، کپڑا، گھر، اور حدیث شریف میں   ہے کہ ’’آدمی کو تین چیزوں   کے سوا دنیا میں   کچھ حق نہیں  ، چند لقمے کہ اس کی پیٹھ کو سیدھا کریں   اور ایک ٹکڑا کپڑا کہ ستر چھپائے اور چھوٹا گھر جس میں   جھک کر داخل ہوسکے ‘‘ اسی طرح جو چیزیں   گھر کیلئے لا بُدَّ (یعنی ضروری) ہیں  وہ بھی حاجت میں   داخل ہیں  ۔([8])

 



[1]    ’’إحیاء علوم الدین‘‘، کتاب الفقر والزھد، آداب الفقیر المضطر فیہ، ج۴، ص۲۵۹۔

[2]    ’’کیمیائے سعادت‘‘، اصل چھارم درفقر وزھد، ج۲، ص۸۴۳-۸۴۴۔

[3]    ’’سنن ابن ماجہ‘‘، کتاب الزکاۃ، باب :  من سأل عن ظھر غنی، الحدیث :  ۱۸۴۰، ج۲، ص۴۰۲۔

[4]    ’’سنن أبي داود‘‘، کتاب الزکاۃ، باب من یعطی من الصدقۃ، وحد الغنی، الحدیث :  ۱۶۲۹، ج۲، ص۱۶۴، بألفاظ متقاربۃ۔

 و’’الجامع الصغیر‘‘، حرف المیم، الحدیث :  ۸۷۲۹، ص۵۲۸۔

[5]    ’’سنن أبي داود‘‘، کتاب الزکاۃ، باب من یعطی من الصدقۃ، وحد الغنی، الحدیث :  ۱۶۲۶، ج۲، ص۱۶۳۔

[6]    اگر قدرت کسب رکھتا ہو تو کسب کرے اور سوال سے باز رہے مگر طالبِ علم، اگر کسبِ معاش طلب علم میں   خلل ڈالے بخلاف عابد کہ وہ کسب کرے اگرچہ عبادت میں   حرج ہو۔

                قال الرضاء :  وجہ ِفرق ظاہرکہ کسبِ حلال خود افضل عبادات سے ہے تو اس میں   دونوں   مقصود حاصل بخلاف علم کہ اس سے جو مطلوب ہے کسب سے حاصل نہیں   ہوسکتا، مع ہذا طلبِ علم فرضِ عین ہے یا فرضِ کفایہ اور عباداتِ نافلہ کیلئے تفرُّغ (فراغت) اصلاً فرض نہیں  ۔)

                اسی طرح اس دینی کتاب کو جس کی حاجت رکھتا ہے فروخت کرنا ضرور نہیں  ، ہاں   جس کتاب کی حاجت نہ ہو اور جانماز اور اسی قسم کا اسباب کہ حاجت سے زیادہ ہو بیچ ڈالے اور سوال نہ کرے ۔ ۱۲ منہ قدس سرہ ۔

[7]    یعنی اپنی پرہیزگاری کے ذریعے سوال نہ کرے کہ دین کو دنیا کے بدلے بیچنا بہت بیوقوفی ہے ۔

[8]    ’’کیمیائے سعادت‘‘، اصل چھارم درفقر وزھد، ج۲، ص۸۴۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن