30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
والحمد للّٰہ ربّ العالمین۔
غیر خدا سے سوال قَبِیْح لِذَاتِہٖ ہے ۔
حدیث شریف میں ہے : ’’سوال فواحش سے ہے ‘‘([1]) اور فواحش حرام، پیغمبرِ خدا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ابو بکر اور ثوبان اور ابو ذررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ م سے اس بات پر بیعت لی کہ سوائے خدائے تعالیٰ کے کسی سے سوال نہ کریں یہاں تک کہ اگر کوڑا گر جاتا، گھوڑے سے اتر کر اٹھا لیتے مگر کسی سے نہ کہتے کہ ہمیں کوڑ ااُٹھا دے ۔([2])
اللہ پاک اصحابِ صُفَّہ کی تعریف کرتا ہے : { لَا یَسْــٴَـلُوْنَ النَّاسَ اِلْحَافًاؕ-}([3])
علماء فرماتے ہیں : ’’ترکِ سوال ہر حال میں اَولیٰ ہے کہ خدائے تعالیٰ ہر شخص کے رزق کا کفیل ہے ۔‘‘
حدیث شریف میں ہے : ’’بھوکا اور حاجت مند اگر اپنی حاجت لوگوں سے چھپائے ، خدائے تعالیٰ رزق حلال سال بھر تک اسے عنایت کرے ۔‘‘ ([4])
{ وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا } ([5])
{ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ اِیَّاكُمْؕ }([6])
بشر حافی کہتے ہیں : ’’جو کسی کو بُرا نہ کہے اور کسی کے دروازے پر نہ جائے اور کسی سے سوال نہ کرے ، دنیا وآخرت میں با آبرو رہے ۔‘‘
بعض { وَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ۠(۸)}([7]) کی تفسیر میں لکھتے ہیں : اپنے رب ہی سے مانگ([8]) دوسرے سے سوال نہ کراور {اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى(۱۳)}([9]) کے تحت میں تحریر کرتے ہیں : فمن طلبہ من غیرنا فقد أخطأ۔ ’’تو جو اسے ہمارے غیر سے طلب کرے وہ خطا پر ہو۔‘‘([10])
موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو حکم ہوتا ہے : ’’جانور کے واسطے گھاس اور ہانڈی کے لیے نمک بھی مجھی سے مانگ۔‘‘([11])
علماء فرماتے ہیں : ’’خدائے تعالیٰ سے سوال کرنا عزت اور غیروں سے مانگنا موجبِ ذلت ہے ۔‘‘([12])
راز گوئم بخلق و خوار شوم
باتو گویم بزرگ وار شوم([13])
جو شخص آدمی سے سوال کرتا ہے تین خرابیوں میں پڑتا ہے :
پہلی خرابی : خلق کی نگاہ میں ذلیل وخوار ہو جاتا ہے ، ہر ایک کے سامنے عاجزی کرنی پڑتی ہے بندے کو لائق نہیں کہ اپنے نفس کو بلا ضرورت خوار کردے اور سوائے خدائے تعالیٰ کے اور کے سامنے تذلُّل (عاجزی) کرے ۔
دوسری خرابی : محتاجی ظاہر کرنا مولیٰ کی شکایت ہے ، جو غلام براہِ احسان فراموشی ونمک حرامی اپنے مولیٰ کے انعام وعطا پر قناعت نہ کرے اور دوسرے کے سامنے ہاتھ پھیلائے گویا زبانِ حال سے کہہ رہا ہے کہ میرا مولیٰ مجھے ننگا بھوکا رکھتا ہے اور بقدر رفعِ احتیاج نہیں دیتا۔
نقل ہے ایک عابد کسی پہاڑ پر رہتا، وہاں انار کا درخت تھا ہر روز تین انار اس میں آتے ، انہیں کھاتا اور عبادت کرتا، حق عَزَّ وَجَلَّ کو امتحان منظور ہوا، ایک روز انار نہ لگے صبر کیا دو
[1] ’’کیمیائے سعادت‘‘، اصل چھارم درفقر وزھد، ج۲، ص۸۴۳۔
و’’احیاء علوم ا لدین‘‘، کتاب الفقر والزہد، ج۴، ص۲۵۹۔
[2] ’’السنن الکبری‘‘ للبیھقي، باب کراھیۃ السؤال إلخ، الحدیث : ۷۸۷۵، ج۴، ص۳۳۰۔
و’’الحدیقۃ الندیۃ‘‘، القسم الثاني، النوع العشرون، ج۲، ص۲۶۷۔
[3] ترجمۂ کنزالایمان : ’’لوگوں سے سوال نہیں کرتے کہ گڑگڑانا پڑے ۔‘‘ (پ۳، البقرۃ : ۲۷۳)
[4] ’’المعجم الصغیر‘‘، باب من اسمہ إبراہیم، الحدیث : ۲۱۴، ج۱، ص۷۹۔
و’’شعب الإیمان‘‘، باب الصبر علی المصائب، الحدیث : ۱۰۰۵۴، ج۷، ص۲۱۵-۲۱۶۔
[5] ترجمۂ کنز الایمان : ’’اور زمین پر چلنے والا کوئی ایسا نہیں جس کا رزق اللہ کے ذمۂ کرم پر نہ ہو۔ ‘‘ (پ۱۲، ھود : ۶)
[6] ترجمۂ کنز الایمان : ’’ ہم انھیں بھی روزی دیں گے اور تمہیں بھی۔ ‘‘ (پ۱۵، بنيٓ إسرآء یل : ۳۱)
[7] ترجمۂ کنز الایمان : ’’ اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کرو۔ ‘‘ (پ۳۰، ألم نشرح : ۸)
[8] ’’روح المعاني‘‘، پ۳۰، الانشراح، تحت الآیۃ : ۸، ج۱۵، ص۵۴۶۔
[9] ترجمۂ کنزالایمان : ’’بے شک آخرت اوردنیا دونوں کے ہمِیں مالک ہیں ۔ ‘‘ (پ۳۰، اللیل : ۱۳)
[10] ’’تفسیر الجلالین مع حاشیۃ الجمل‘‘، اللیل، تحت الآیۃ : ۱۳، ج۸، ص۳۳۹۔
[11] ’’الدر المنثور‘‘، ج۷، ص۳۰۲، پ۲۴، غافر : تحت الآیۃ : ۶۰۔
[12] ’’إحیاء علوم ا لدین‘‘، کتاب الفقر والزہد، ج۴، ص۲۵۹۔
[13] ع تو سب کو راز کہہ کر ہی ذلیل وخوار ہوتاہے
خداواحد کہ سب کے راز کو وہ راز رکھے ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع