دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Dua | فضائل دعا

book_icon
فضائل دعا

            تفویض یہ کہ اپنے کام دوسرے کے سپرد کیجئے اب چاہے وہ سیاہ وسپید کچھ کرے ، اصلاً دخل نہ دیجئے ، عام ازیں   کہ اپنے دل کو بھائے یا ناپسند آئے ، جیسے مدعی ومدعا علیہ کسی کو اپنے معاملے کا حکَم (ثالثی یعنی فیصلہ کرنے والا) بنا دیتے ہیں   جی تو ہر ایک کا یہی چاہتا ہے کہ میرے موافق کرے ، پھرا سکے سپرد کر دیتے ہیں   کہ جو تیری سمجھ میں   آئے کر دے ۔

             اور رضا وتسلیم یہ کہ اپنا اِرادہ اس کے ارادے میں   فنا ہو جائے جو کچھ وہ چاہے اپنا دل بھی اسی کو پسند کرے اور اس کے خلاف کی خواہش نہ رکھے ولہٰذا قرآن عظیم میں  : { فَلَا وَ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَ حَتّٰى یُحَكِّمُوْكَ فِیْمَا شَجَرَ بَیْنَهُمْ } پر اکتفا نہ فرمایا ’’یعنی قسم تیرے رب کی وہ مسلمان نہ ہوں   گے جب تک تجھے حَکَم نہ بنائیں   اس جھگڑے میں   جو اِن کے آپس میں   ہو‘‘ کہ فقط اس قدر تو ہر حُکم حَکَم کے ساتھ ہوتا ہے ، نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حضور اس کے ساتھ یہ بھی ضرور کہ { ثُمَّ لَا یَجِدُوْا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیْتَ وَ یُسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۶۵)}’’یعنی پھر نہ پائیں   اپنے دلوں   میں   اصلاً تنگی تیرے حکم سے اور تسلیم کر لیں   مان کر۔‘‘(پ۵، النسآء :  ۶۵)

            اب تسلیم وتفویض کا فرق اور دونوں   سوالوں   میں   مُغَایَرت (علیحدگی) کھل گئی اور جواب کہ حضرت مُصَنِّف عَلَّام قُدِّسَ سِرُّہٗ نے ارشاد فرمایا، اس کی توضیح یہ ہے کہ اکثر حبسِ مدعا یا اِنزالِ بَلا (مراد بر نہ آنا یا کوئی بلا ومصیبت کا اترنا) اِس لئے ہوتا ہے کہ بندے ہمارے حضور اِلحاح وزاری کریں   اور عاجزانہ بیکسانہ گڑ گڑاتے منہ اور تھر تھراتے ہاتھ ہماری بارگاہ میں   لائیں  ، وہ خود فرماتا ہے :

             { فَلَوْ لَاۤ اِذْ جَآءَهُمْ بَاْسُنَا تَضَرَّعُوْا} ’’تو کیوں   نہ ہوا کہ جب ان پر ہماری طرف سے سختی آئی تھی گڑگڑائے ہوتے ‘‘ (پ۷، الأنعام :  ۴۳)۔

            اور وارد کہ فرماتا ہے :   

            ((مَنْ لَا یَدْعُوْنِيْ أَغْضَبُ عَلَیْہِ))۔ ’’جو مجھ سے دعا نہ کرے گا، میں   اس پر غضب فرماؤں   گا‘‘([1]) اور گزرا کہ کبھی عطائے مراد میں   دیر اس لئے کرتے ہیں   کہ ہمارے حضور زیادہ گڑگڑائے ، تو ثابت ہوا کہ اِلحاح وزاری میں   مصروف ہونا عین رضائے مولیٰ ہے نہ کہ اس کے خلاف   ؎

بلبلے برگ گلے خوش رنگ در منقار داشت

واندراں   برگ ونوا خوش نالہائے زارداشت

گفتمش در عین وصل ایں   نالہ  وفریاد چیست

گفت مارا جلوۂ معشوق درایں   کارداشت

فافھم، واللّٰہ سبحانہ وتعالٰی أعلم۔)

          سوال پنجم(۵) :  صوفیائے کرام فرماتے ہیں  : جب تک بندہ اپنی خواہش سے دست بردار نہیں   ہوتا گَرد اس دولت کی اسکے دامن کو نہیں   چھوتی۔ اگر ایک ذرہ مراد وآرزو کا باقی رہے اس دشت خونخوار (خطرناک میدان) میں   قدم نہ رکھ سکے ۔

          جواب : حکم تَصَوُّف کا مانندِ حکمِ فقہ کے عام نہیں  بلکہ باختلافِ احوال ومَوَاجید واَذواق (بلکہ تصوف کا حکم ذوق و شوق اور حالت کے مختلف ہونے سے ) مختلف ہوتا ہے اسی لیے حکم فقہ کا صوفی پر جاری ہے اور انکار صوفی کا فقہ پر صحیح نہیں  ، صو فی کو رجوع بَفقہ ضرور ہے اور فقیہ کو رجوع بتصوف فرض    ؎([2])   نہیں   ۔

            امام مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  : ’’جو فقہ حاصل کرے اور تصوّف سے واقف نہ ہو متکلّف (یعنی دشواری میں   پڑنے والا)ہے اور جو تصوّف حاصل کرے اور علمِ فقہ سے غافل ہو زِندیق([3]) (بے دین) ہے اور جو دونوں   جمع کرے محقق ہے ۔‘‘([4])

            تصوف ہر چند برتر وافضل ہے مگر فقہ اَسلم واَشمل ہے ([5]) اسی واسطے کہتے ہیں  : باطن ظاہر پر مقدم نہ کیا جائے ، نہ تحصیل میں  ، نہ احکام کی تعمیل میں   کہ تحصیلِ فقہ بعد اَز تَعَمُّقْ فِي التَّصَوُّفمشکل ہے (یعنی تصوف میں   غور وخوض کرنے کے بعد فقہ سیکھنا مشکل ہے ) ، بخلاف العکس۔ اسی لئے کہتے ہیں  : کُنْ فقیھاً صوفیاً ولا تکن صوفیاً فقیھاً۔ ([6]) پس یہ حکم(یعنی دعا سے دست برداری کا حکم) صاحبِ مقامِ فَنا کے لیے مخصوص ہے ، جسے یہ مقام حاصل اس کے حق میں   ترکِ دعا افضل۔

          قال الرضاء :  بلکہ اس سے صُدورِ دعا مُشکِل۔)

            اس تقریر پر ایک اعتراض وارد ہوتا ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پیشوائے مریدان وسردارانِ مراداں   ہیں  ، کوئی ولی ونبی ان سے آگے قدم نہیں   بڑھا سکتا۔

          قال الرضاء :  یعنی ان کی باندھی ہوئی حدوں   سے تجاوز نہیں   کر سکتا کہ سب ان کے زیرِ حکم اور ان کے اِتباع پر مامور ہیں  ۔)

            خدائے تعالیٰ ان کو حکم دیتا ہے :  { قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ(۱)}([7]) { قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ(۱)}([8]) { قُلْ رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا(۱۱۴)}([9]) { قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ



[1]    ’’کنز العمال‘‘، کتاب الأذکار، الباب الثامن، الحدیث : ۳۱۲۴، الجزء الثاني، ج۱، ص۲۹۔

[2]    یعنی احکام میں  ۔  ۱۲ منہ قدس سرہ

[3]    زِندیق :  المجوس یلقّبون بالزنادقۃ، لأنّ الکتاب الذي زعم ’’زرادشت‘‘ أنّہ نزل علیہ من عند اللّٰہ مسمی بالزند والمنسوب إلیہ یسمی زندي۔ثمّ عرب فقیل زندیق۔(’’التفسیر الکبیر‘‘ للرازي، الأنعام، تحت الآیۃ :  ۱۰۰، ج۵، ص۸۹۔)

[4]    ’’مرقاۃ المفاتیح‘‘، کتاب العلم، الفصل الثالث، تحت الحدیث :  ۲۷۰، ج۱، ص۵۲۶۔

[5]    یعنی تصوف اگرچہ افضل واعلیٰ ہے لیکن فقہ علوم کی تمام راہوں   میں   سب سے زیادہ سلامت اوراکثر علوم کو اپنے احاطے میں  لئے ہوئے ہے ۔

[6]    فقیہ صوفی بنو صوفی فقیہ نہ بنویعنی پہلے فقہ سیکھو پھر تصوف کا علم حاصل کرو اور اسکے برعکس نہ کرو۔

[7]    ترجمۂ کنز الایمان :  ’’تم فرماؤ میں   اسکی پناہ لیتا ہوں   جو صبح کا پیدا کرنے والا ہے ۔‘‘ (پ۳۰، الفلق :  ۱)

[8]    ترجمۂ کنز الایمان :  ’’تم کہو میں   اسکی پناہ میں   آیا جو سب لوگوں   کا رب ۔‘‘ (پ۳۰، الناس :  ۱)

[9]    ترجمۂ کنز الایمان : ’’ عرض کرو کہ اے میرے رب! مجھے علم زیادہ دے ۔‘‘(پ۱۶، طٰہٰ :  ۱۱۴)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن