دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Dua | فضائل دعا

book_icon
فضائل دعا

            اوریہ بھی حدیث میں   وارد کہ ’’خدا بھائی یوسف عَلَیْہِ السَّلَام پر رحم کرے اگر بادشاہ سے اس بات کی کہ مجھے خزانوں   پر مقرر کر، درخواست نہ کرتے ، اسی وقت مقرر کرتا، درخواست کے سبب برس دن تک مقرر نہ ہوئے ۔‘‘ (یعنی ایک سال تاخیر سے مقرر ہوئے ) ([1])

          قال الرضاء :  امام دقوقی کا قصدِ کنارِ دریا، دور سے چند ابدال کو مختلف شکلوں   میں   مُتَشَکَّل ہوتے دیکھنا، پھر ان کے قریب آکر نماز میں   انہیں   امام بنانا، ایک جہاز ڈوبتا دیکھ کر ان کا دعا کرنا، خلاص پانا ابدال کا اقتداء سے جدا ہو جانا، کہ تمہیں   کارخانۂ قضا میں  دخل دینے کا کیا منصب ہے معروف ومشہور ، اور مثنوی شریف حضرت مولوی قُدِّسَ سِرُّہُ الْمُعَنْوِیُّ میں   مذکور۔)([2])

            اوربعض علما دعا وسوال بنظر اِن فوائد کے جو سابق مذکور ہوئے بہتر سمجھتے ہیں  ۔

            بعض کہتے ہیں  : بہتر یہ ہے کہ زبان سے دعا کرے اور دل سے خدا کے حکم وقضا پر راضی رہے تاکہ دونوں   فائدے ہاتھ آئیں  ۔

            بعض کہتے ہیں    : جس بات میں   حظِّ نفس کو دخل ہے وہاں   سُکُوت وترکِ دعا افضل ہے اور جس میں   دین وشرع کی ترقی یا کسی دوسرے مسلمان کا فائدہ ہے اس کا مانگنا مناسب۔([3])

            بعض علماء فرماتے ہیں  : جس وقت دل دعا کی طرف اشارہ کرے اور اس سے کُشودِ کار نظر آئے (یعنی اپنا مقصود ومطلوب حاصل ہوتا دکھائی دے ) دعا بہتر ہے اور جب سکوت کی طرف اشارہ کرے سکوت اَولیٰ، اور یہ قول اَصح اقوال ہے (یعنی یہ قول تمام اقوال سے صحیح تر ہے )۔ ([4])

            اکثر اُمور، خصوصاً مُباحات ومَنْدُوبات میں   دل کا فتویٰ اعتبارِ تمام رکھتا ہے اسی واسطے کہتے ہیں  : دعا وترک میں   ترجیح، وقت پر ظاہر ہوتی ہے ۔

          قال الرضاء :  یہ جو حضرت مُصَنِّف قُدِّسَ سِرُّہٗنے ارشاد فرمایا حکمِ اصلی ہے ، مگر اس کا مَورِد صرف اولیاء ہیں   جن کی نسبت :  ((استفتِ قلبک)) ([5]) وارِد۔

             عوام مومنین کہ فَحوائے قَلْب وطَغْوائے نَفس واِغوائے دیو میں   تمیز نہیں   کر سکتے ، انکے لیے راہ یہی ہے کہ دعا میں   کبھی تقصیر(کمی) نہ کریں   کہ فی نفسہٖ عبادت بلکہ مغزِ عبادت ہے ، لہٰذا قرآن وحدیث میں   مطلقاً اس کی طرف ترغیب فرمائی کہ احکامِ شرعیّہ میں   کثیر غالب ہی پر لحاظ ہوتا ہے ۔([6])

          ثمّ  أقول : محل نزاع اَدعیۂ خاصہ، وقتِ حاجاتِ حادثہ ہیں  ([7])، ورنہ مُطْلَق دعا باجماعِ اُمتِ مرحومہ ہر روز کم از کم بیس بار واجب ہے ، { اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۙ(۵)}([8])

 کیا دعا نہیں  ! اور{ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ(۱)}([9]) سب سے افضل دعا ہے ۔

            رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں  :  

            ((أفضل الذکر لا إلہ إلا اللّٰہ وأفضل الدعاء الحمد للّٰہ)) ([10])

                رواہ الترمذي وحسَّنہ والنسائي وابن ماجہ وابن حبان والحاکم وصحّحہ عن جابر بن عبد اللّٰہ رضي اللّٰہ تعالٰی عنہما۔([11])

            دُرود شریف بھی دعا ہے کہ باجماعِ اُمتِ مرحومہ عمر میں   ایک بار ہر مسلمان پر فرضِ قطعی اور عِنْدَ الْمُحَقِّقِیْن(محققین کے نزدیک)ہر بار کہ ذکر شریف حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ آئے واجب ہے ۔([12])

 



[1]           ’’الجامع لأحکام القرآن‘‘، الجزء التاسع، ج۵، ص۱۴۸۔

 و’’روح المعاني‘‘، الجزء : ۱۳، ص۹۔ و’’تفسیر البغوي‘‘، ج۲، ص۳۶۳۔

 و’’تفسیر الخازن‘‘، ج۳، ص۲۷۔

[2]           ’’مثنوی مولانا روم‘‘(مترجم)، دفتر سوم، ص۳۷۔۴۲۔

[3]           یعنی جس بات کی دعا مانگنے میں   ذاتی مفاد شامل ہو وہاں   دعا کو چھوڑدینا اور راضی برضائے مولیٰ رہنا افضل ہے اور جس بات کی دعا مانگنے میں   دینِ متین کی سربلندی یا کسی مسلمان بھائی کا فائدہ ہو تو ایسی دعا مانگنا مناسب ہے ۔

[4]           ’’الرسالۃ القشیریۃ‘‘، باب الدعاء، ص۲۹۶-۲۹۷۔

[5]           ’’المسند‘‘ للإمام أحمد بن حنبل، الحدیث :  ۱۸۰۲۸، ج۶، ص۲۹۳۔

[6]           حکم وہی ہے جومُصَنِّف عَلَیْہِ الرَّحْمَۃ نے ارشاد فرمایا یعنی بعض علماء ترکِ دعا مناسب جانتے ہیں   اور بعض فوائد کے پیشِ نظر دعا کرنے کو، مگر یہ صرف اولیائے کرام رحمہم اللہ کے لئے ہے جن کے بارے میں   ارشاد فرمایا :  ’’ اپنے دل سے فتوی پوچھئے ‘‘، یہ حکم عام مسلمانوں   کیلئے نہیں   کہ وہ دل کی باتوں  ، نفس کی چالوں   اور شیطانی وسوسوں  میں   تمیز نہیں   کرسکتے لہٰذا ان کے لئے حکم یہی کہ وہ دعا میں   کمی نہ کریں   کیونکہ دعا نہ صرف عبادت بلکہ عبادت کا مغز ہے قرآن وحدیث میں   دعا کی ترغیب مطلقاً اس لئے دی گئی ہے کہ شرعی احکامات میں   زیادہ تر غالب کا ہی اعتبار کیا جاتاہے ۔

[7]   ’’اَدْعیہ ‘‘دعا کی جمع ہے ۔ اور دعا مانگنے یا نامانگنے میں   علماء کا جو اختلاف گزرا وہ بعض خاص دعاؤں   کے متعلق اس وقت ہے کہ جب اچانک کوئی مشکل یا مصیبت آئے اور دعا کی جائے ، ورنہ مطلق دعا میں  کوئی اختلاف نہیں   ۔

[8]           ترجمۂ کنز الایمان :  ہم کو سیدھا راستہ چلا۔ (الفاتحۃ :  ۵)

[9]    ترجمۂ کنز الایمان :  سب خوبیاں   اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں   کا۔ (الفاتحۃ :  ۱)

[10]         سب سے افضل ذکر’’لَا إِلٰـہَ إِلَّا اللّٰہُ‘‘ ہے اور سب سے افضل دعا ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ‘‘ ہے ۔

[11]         اس حدیث کو ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، ابن حبان اور حاکم نے حضرت جابر بن عبد اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت کیا، اور حاکم نے اس روایت کو صحیح کہا اور ترمذی نے اسے حَسَن قرار دیا۔

’’سنن الترمذي‘‘، باب ما جاء أنّ دعوۃ المسلم مستجابۃ، الحدیث :  ۳۳۹۴، ج۵، ص۲۴۸۔

و’’سنن ابن ماجہ‘‘، کتاب الأدب، باب فضل الحامدین، الحدیث :  ۳۸۰۰، ج۴، ص۲۴۸۔ و’’المستدرک‘‘ للحاکم، کتاب الدعاء والتکبیر  إلخ، أفضل الذکر لا إلہ إلا اللّٰہ  إلخ، الحدیث :  ۱۸۹۵، ج۲، ص۱۷۹۔

[12]         ’’الدرّ المختار‘‘ و’’ردّ المحتار‘‘، کتاب الصلاۃ، آداب الصلاۃ، ج۲، ص۲۷۷-۲۷۸۔

اس مسئلہ کی تفصیل جاننے کیلئے ’’فتاویٰ رضویہ‘‘، جلد۶، صفحہ ۲۲۲ -۲۲۳، اور ’’بہارِ شریعت‘‘، ج۱، حصہ اول، صفحہ ۷۶ (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)کا مطالعہ فرمائیں  ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن