دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Dua | فضائل دعا

book_icon
فضائل دعا

سے ایک بات کا منکر ہو وہ اہل قبلہ ہی سے نہیں  ، اس کی تکفیر میں   شک بھی کفر ہے نہ کہ اِنکار، ’’شرح مواقف‘‘ و’’حاشیہ چلپی‘‘ و’’شرح فقہ اکبر‘‘ و’’حواشی در مختار‘‘ وغیرہا میں   اس کی تحقیق ہے ۔([1]) بڑا حوالہ حضرت امام اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا دیا جاتا ہے کہ وہ اہل قبلہ کی تکفیر نہیں   کرتے ، بیشک مگر وہی جو حقیقۃً اہل قبلہ ہیں   نہ فقط وہ کہ کلمہ پڑھیں   اور قبلے کو منہ کریں   اگرچہ کھلے کفر بکیں  ، خود سیدنا امام اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اپنی عقائد کی کتاب ’’فقہ اکبر شریف‘‘ میں   فرماتے ہیں  :  صفاتہ في الأزل غیر محدثۃ ولا مخلوقۃ فمن قال :  إنَّھا مخلوقۃ أو محدثۃ أو وقف فیھا أوشک فیھا فھوکافر باللّٰہ تعالی۔

            ’’اللہ تعالیٰ کی صفتیں   ازلی ہیں  ، نہ حادث، نہ مخلوق تو جو اُنہیں   مخلوق یا حادث بتائے یا ان کے بارے میں   توقف کرے یا شک لائے وہ کافر ہے ۔‘‘([2])

            امام ابو یوسف رَحِمَہ اللہ تَعَالٰی فرماتے ہیں  : چھ۶ مہینے مناظرے کے بعد میری اور امام ابو حنیفہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی رائے اس پر مستقر ہوئی (یعنی میرا اور امام اعظم کااس بات پر اتفاق ہوا) کہ جو کوئی قرآن عظیم کو مخلوق کہے کافر ہے ۔([3])

            یہ فوائد خوب یاد رکھنے کے ہیں   کہ نیچری کفار([4])اور اُن کے اَذناب واَنفار([5])

ایسی جگہ بہت غل مچاتے ہیں   اور علانیہ کفر کر کے مسلمانوں   کو اپنی تکفیر سے روکنا چاہتے ہیں  ۔واللّٰہ الھادي۔)

          مسئلہ ۱۰ :  کسی مسلمان کو یہ بد دعا کہ تجھ پر خدا کا غضب نازل ہو اور تو آگ یا دوزخ میں   داخل ہو، نہ دے کہ حدیث شریف میں   اس کی ممانعت وارد ہے ۔([6])

          مسئلہ۱۱ :  جو کافر مرا -والعیاذ باللہ تعالیٰ- اس کے لیے دعائے مغفرت حرام ہے ۔

            قال اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ :

            { مَا كَانَ لِلنَّبِیِّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ یَّسْتَغْفِرُوْا لِلْمُشْرِكِیْنَ وَ لَوْ كَانُوْۤا اُولِیْ قُرْبٰى مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمْ اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ(۱۱۳)وَ مَا كَانَ اسْتِغْفَارُ اِبْرٰهِیْمَ لِاَبِیْهِ اِلَّا عَنْ مَّوْعِدَةٍ وَّعَدَهَاۤ اِیَّاهُۚ-فَلَمَّا تَبَیَّنَ لَهٗۤ اَنَّهٗ عَدُوٌّ لِّلّٰهِ تَبَرَّاَ مِنْهُؕ-اِنَّ اِبْرٰهِیْمَ لَاَوَّاهٌ حَلِیْمٌ(۱۱۴)}([7])

            وقد ثبت في ’’الصحیحین‘‘ أنّ سبب نزول ہذہ الآیۃ قولہ صلی

اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلم لأبي طالب :  ((لأستغفرنّ لک ما لم أُنہ عنک))۔ ([8])

            علامہ شہاب الدین قرافی مالکی([9]) تصریح کرتے ہیں   کہ کفار کے لیے دعائے مغفرت کفر ہے کہ آیۂ کریمہ :  { اِنَّ اللّٰهَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَكَ بِهٖ }([10]) میں   معاذ اللہ کذبِ قولِ الٰہی چاہتا ہے ۔([11])

          قال الرضاء :  یعنی اگر کفار کی مغفرت اوران کا دوزخ سے نجات پانا شرعاً جائز مانتا ہے تو بیشک مُنْکِرِ نُصُوصِ قَاطِعَہ ہے ورنہ یہ کلمہ حرام ونارَوا ہے کہ اس سے انکار لازم آتا ہے بلکہ



[1]    ’’منح الروض الأزہر ‘‘، فصل في الکفر صریحاً وکنایۃً، ص۱۸۸۔

 و’’ردّ المحتار‘‘، کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، ج۲، ص۳۵۸۔

[2]    ’’الفقہ الأکبر‘‘، الباري جلّ شأنہ موصوف في الأزل   إلخ، ص۲۵۔

[3]    ’’منح الروض الأزہر‘‘، القرآن کلام اللّٰہ غیر مخلوق ولا حادث، ص۲۶۔

 و’’الحدیقۃ الندیۃ‘‘، والقرآن کلام اللّٰہ تعالی غیر مخلوق، ج۱، ص۲۵۸۔

[4]    ’’نیچری اکثر ضروریاتِ دین کے منکر ہیں  ، کہتے ہیں  : نہ جنت ہے ، نہ دوزخ، نہ حشرِ اجسام(یعنی قیامت میں   زندہ اٹھایا جانا)نہ کوئی فرشتہ ہے ، نہ کوئی جن، نہ آسمان ہے ، نہ اسراء اور معجزہ اور (ان کا گمان ہے )موسیٰ کی لاٹھی میں   پارہ تھا، تو جب اس کو دھوپ لگتی وہ لاٹھی ہلتی تھی، اور سمندر کو پھاڑدینا مدوجزر کے سوا کچھ نہیں   تھا، اور غلام بناناوحشیوں   کا کام ہے ، اور ہر وہ شریعت جو اس کا حکم لائی تو وہ حکم اللہ کی طرف سے نہیں  ، اس کے علاوہ ان گنت اور بے شمار کفریات اس کے منضم ہیں  ۔ اور یہ لوگ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی چھوٹی بڑی تمام احادیث کو رَد کرتے ہیں  ، اور اپنے زعم میں   قرآن کے سوا کچھ نہیں   مانتے ، اور قرآن کو بھی نہیں   مانتے مگر اسی صورت میں   جب وہ ان کی بے ہودہ رائے کے موافق ہو اب اگر قرآن میں   ایسی چیز دیکھتے جو ان کے ان اوہامِ عادیہ رسمیہ کے مناسب نہیں   جنھیں   انہوں   نے اپنا اصول ٹہرایا جس اصول کانام ان کے نزدیک ’’نیچر ‘‘ہے ، اللہ تبارک وتعالیٰ کی آیتوں   کو تحریفِ معنوی کے ذریعہ سے رَدّ کرنا واجب مانتے ہیں  ، خاص طور پر جب قرآنی آیات میں   ایسی کوئی بات ہو جو نصرانیوں   کی تحقیقاتِ جدیدہ اور یورپ کی تراشیدہ تہذیب کے مخالف ہو، جیسے :  آسمانوں   کا وجود جس کے بیان کے ساتھ قرآنِ عظیم اور تمام کتبِ الٰہیہ کے سمندر موجیں   ماررہے ہیں  ۔‘‘(’’المعتمد المستند‘‘، ص۳۲۹، (مترجم))

[5]    یعنی کافر نیچریوں   کے دُم چھلے اور انکے چیلے ، موجودہ دور کے وہابی، دیوبندی اور غیر مقلد وغیرہ ہیں   جو اپنے آپ کو اہل حدیث کہتے کہلواتے ہیں   حالانکہ قرآن وحدیث کی فہم وفراست سے انہیں   دور کا بھی علاقہ نہیں   کہ قرآن وحدیث کے نام پر عام مسلمانوں   کو بہکاتے خدا ورسول عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان میں  گستاخیاں   کرتے ہیں  ۔

[6]   ’’سنن أبي داود‘‘، کتاب الأدب، باب في اللعن، الحدیث :  ۴۹۰۶، ج۴، ص۳۶۲۔

[7]    اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ارشادفرمایا : ’’نبی اور ایمان والوں   کو لائق نہیں   کہ مشرکوں   کی بخشش چاہیں   اگرچہ وہ رشتہ دار ہوں   جبکہ ُانہیں  کھل چکا کہ وہ دوزخی ہیں   اورابراہیم کا اپنے باپ کی بخشش چاہنا وہ تو نہ تھا مگر ایک وعدے کے سبب جو اُس سے کرچکا تھا ، پھر جب ابراہیم کو کھل گیا کہ وہ اللہ کا دشمن ہے اس سے تنکا توڑ دیا(لاتعلق ہوگیا) ۔بے شک ابراہیم ضرور بہت آہیں   کرنے والامتحمل ہے ۔‘‘(ترجمۂ کنز الایمان) (پ۱۱، التوبۃ :  ۱۱۳-۱۱۴)

[8]   ’’بخاری‘‘ و’’مسلم‘‘ میں   ، موجود ہے کہ مذکورہ آیت کے نزول کی وجہ رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا ابوطالب کے بارے میں   یہ فرمانا ہے کہ میں   تمہارے لئے اس وقت تک بخشش طلب کرتا رہوں   گا جب تک مجھے میرے رب کی جانب سے تمہارے لئے منع نہ کیا جائے ۔

’’صحیح البخاري‘‘، کتاب الجنائز، باب إذا قال المشرک عند الموت :  لا إلہ إلا اللّٰہ، الحدیث :  ۱۳۶۰،  ج۱، ص۱۰۶۔

و’’صحیح مسلم‘‘، کتاب الإیمان، باب الدلیل علی صحۃ الإسلام    إلخ، الحدیث :  ۱۲۴، ص۳۱-۳۲۔

[9]    قاہرہ میں   امام شافعی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے مزار سے متصل علاقہ کو ’’قرافہ‘‘ کہتے ہیں   چونکہ یہ اسی علاقہ کے رہنے والے تھے اس وجہ سے ان کو قرافی کہتے ہیں  ۔

[10]    ترجمۂ کنز الایمان :  ’’اللہ اسے نہیں  بخشتا کہ اس کا کوئی شریک ٹھہرایا جائے ۔‘‘ (پ۵، النسآء :  ۱۱۶)

[11]    یعنی :  معاذ اللہ! اللہ تعالیٰ کے فرمان کو جھوٹا ثابت کرنا چاہتا ہے کہ اس نے تو فرما دیا کہ وہ مشرکین کو نہیں   بخشے گا اور یہ چاہتا ہے کہ ان کی بخشش ہو جائے ۔

 ’’الفروق‘‘ للقرافي، الفرق الثاني والسبعون والمأتان، القسم الأول، ج۴، ۴۴۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن