دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fazail e Dua | فضائل دعا

book_icon
فضائل دعا

وتلاوت ودُرُود میں   صَرْف کرے کہ ثوابِ عظیم ہاتھ آئے ، اگر اس کام میں  ہمارے لئے کچھ فائدہ ہوتا پروردگارِ عالَم ابلیس پر لعنت کرنے کا حکم دیتا، پس احتیاط اسی میں   ہے کہ جس کے انجام سے اطلاع نہ ہو اس پرلعنت نہ کرے اگر وہ لائق لعنت کے ہے تو اس پر لعنت کہنے میں   تضییعِ وقت ہے (یعنی وقت کو ضائع کرنا ہے )اورجو وہ لعنت کا مستحق نہیں   تو گناہِ بے لذت۔

            اسی واسطے امام عبداللہ یافعی یمنی ’’مرآۃ الجنان ‘‘میں   فرماتے ہیں  : کسی مسلمان پر لعنت اصلاً جائز نہیں   اورجو کسی مسلمان پر لعنت کرے وہ ملعون ہے ۔([1])

                اور حدیث شریف میں   بھی اسی طرف اشارہ واقع ہے :   ((لا ینبغي للمؤمن أن یکون لعَّاناً)) رواہ الترمذي۔([2])

            شیخ مُحقِّق دہلوی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں   کہ اصل عادت وشیوۂ اہلسنّت ترکِ سبّ ولعن ہے ([3]) ((المؤمن لیس بلعَّان)) (یعنی مومن لعنت کرنے والا نہیں   ہوتا)۔ ([4])

            بعض علماء فرماتے ہیں  : ’’اہلسنّت کی خوبیوں   میں   سے ہے کہ کسی پرلعنت نہیں   کرتے اور کسی کو کافر نہیں   کہتے اور اہل بدعت کی برائیوں   سے ہے کہ بعض ان کا بعض ؎[5]     کو کافر کہتا اور بعض ان کا بعض پر لعنت کرتا ہے ۔

          قال الرضاء :  لہٰذا ہمارے علماء نے تصریح فرمائی کہ اگر کسی کے کلام میں  ننانوے وجہ کفر کی نکلتی ہوں   اورایک وجہ اسلام کی تو مفتی پر واجب ہے کہ وجہ اسلام کی طرف مَیل کرے  ([6]) ((فإنّ الإسلام یَعلو ولا یُعلَی)) (بے شک اسلام ہمیشہ غالب رہنے والا ہے نہ کہ مغلوب ہونے والا) ([7])  ولہٰذا ہمارے ائمہ فرماتے ہیں  :  لا نکفر أحداً من أھل القبلۃ۔ ’ ’ہم اہل قبلہ سے کسی کو کافر نہیں   کہتے ۔‘‘ ([8])

            مگر یہاں   ایک شدید فاحِش مُغَالطہ بعض گمراہ بد دین دیا کرتے ہیں   کہ ان اَقوال سے استدلال کر کے منکرانِ ضروریاتِ دین ([9])    کی تکفیر بھی بند کرنی چاہتے ہیں   حالانکہ یہ

خود کفر ہے ، یہی ائمہ وعلماء کہ اقوال مذکورہ لکھ چکے ، جابجا تصریح فرمائی (یعنی متعدد مقامات پر صراحت و وضاحت فرمائی)کہ ’’جو ضروریاتِ دین سے کسی شئے کے منکِر کو کافر نہ جانے ، خود کافر ہے ‘‘۔ ’’شفاء شریف‘‘ و’’وجیز امام کردری ؔ‘‘ و’’در مختار‘‘ وغیرہا کتب معتمدہ میں   ہے :   

            من شکَّ في کفرہ وعذابہ فقد کفر۔

            ’’جو ایسے کے کفر وعذاب میں  شک لائے خود کافر ہوجائے ۔‘‘([10])

            ایک اورننانوے وجہ کے یہ معنی ہیں   کہ اس کے کلام میں   سو پہلو نکلتے ہوں   ننانوے جانبِ کفر جاتے ہوں   اورایک طرفِ اسلام تو معنی اسلام ہی پرحَمْل واجب، کہ با وصفِ احتمالِ اسلام، حکمِ کفر جائز نہیں  ([11]) نہ یہ کہ جو ننانوے باتیں   کفر کی کرے اور صرف ایک بات اسلام کی تو اسے مسلمان کہا جائے گا۔

            حاشا (ہر گز) یہ کسی مسلمان کا مذہب نہیں   یوں   تو یہودی بھی اللہ کو ایک، موسیٰ  عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام تک انبیاء کو نبی، ’’توراتِ مقدس ‘‘کو کلام اللہ ، قیامت وجنت ونار کو حق جانتے ہیں   یہ ایک کیا صدہا باتیں   اسلام کی ہوئیں  ، پھر کیا انہیں   مسلم کہا جائے گا یااُنہیں   مسلمان کہنے والا کافر نہ ہو جائے گا! حاشا للہ! بلکہ ہزارہا باتیں   اسلام کی کرے اور ایک کفر کی، مثلاً :  ’’قرآن عظیم‘‘ ونماز پڑھے ، روزہ رکھے ، زکوٰۃ دے ، حج کرے اور ساتھ ہی بت کو بھی سجدہ کرے تو قطعاً کافر ہو گا۔

            یونہی ائمہ دین وعلمائے معتمَدین نے تصریح فرما دی ہے کہ اہلِ قبلہ سے مراد وہ ہیں   ’’جو تمام ضروریات دین پر ایمان رکھتے ہیں  ‘‘ اُنہیں   کی تکفیر جائز نہیں   اور جو ضروریاتِ دین



[1]    ’’مرآۃ الجنان‘‘، السنۃ :  ۵۰۴، ج۳، ص۱۳۴۔

[2]    کسی بھی مومن کو یہ بات زیب نہیں   کہ وہ لعنت کرنے والا ہو، اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا۔

 ’’سنن الترمذي‘‘، کتاب الطب، باب ماجاء في اللعن والطعن، ج۳، الحدیث : ۲۰۲۶، ص۴۱۰۔

[3]    یعنی اہلسنّت کا شیوہ یہ نہیں  کہ وہ لوگوں   کو برابھلا کہیں   یا گالی دیں   یا لعنت کریں   بلکہ ہم اہلسنّت کا شیوہ تو ان چیزوں   سے دور رہنا ہے ۔

’’أشعۃ اللمعات‘‘، کتاب الآداب، باب حفظ اللسان من الغیبۃ والشتم، ج۴، ص۷۱۔

[4]    ’’إحیاء العلوم‘‘، کتاب آفات اللسان، ج۳، ص۱۵۴۔

[5]    شیعہ خوارج کوکافر کہتے اور ان پر لعنت کرتے ہیں   اورخوارج شیعہ کو کافر وملعون جانتے ہیں   بلکہ اپنے مذہب والوں   کی لعن وتشنیع میں   باک (خوف)نہیں   کرتے ، جو شخص انکے حالات سے واقف ہے وہ خوب جانتاہے کہ لعن وتکفیر تمام اہلِ بدعت خصوصاً شیعہ کا وظیفہ ہے ۔ ۱۲ منہ قدس سرہ ۔

[6]    یعنی مفتی اس جانب مائل ہو اوراسی پر فتوی دے جس جانب اس کلام کرنے والے کے کلام سے اس کے اسلام کا اورمسلمان ہونے کا پہلو نکلتا ہو۔

 ’’منح الروض الأزہر شرح فقہ الاکبر‘‘، مطلب یجب معرفۃ المکفرات، ص۱۶۲۔

 و’’الفتاوی الہندیۃ‘‘، کتاب السیر، الباب التاسع في أحکام المرتدین، ج۲، ص۲۸۳۔

[7]    ’’صحیح البخاري‘‘، کتاب الجنائز، باب إذا أسلم الصبي  إلخ، ج۱، ص۴۵۵۔

[8]    ’’النہر الفائق‘‘، کتاب النکاح، فصل في المحرمات، ج۲، ص۱۹۴۔

 و’’الدر المختار‘‘، کتاب النکاح، فصل في المحرمات، ج۴، ص۱۳۳-۱۳۴۔

[9]    ضروریاتِ دین :  ’’وہ مسائلِ دین ہیں   جن کو ہر خاص وعام جانتے ہوں  ‘‘، جیسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی وحدانیت، انبیاکی نبوت، جنت ونار، حشرونشر وغیرہا، مثلاً یہ اعتقاد کہ حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ خاتم النبیین ہیں  ، حضور کے بعد کوئی نیا نبی نہیں   ہوسکتا۔عوام سے مراد وہ مسلمان ہیں   جو طبقۂ علما میں   شمار نہ کئے جاتے ہوں  ، مگر علما کی صحبت سے شرفیاب ہوں   اور مسائل علمیہ سے ذوق رکھتے ہوں  ۔

(’’بہارِ شریعت‘‘، ایمان وکفر کا بیان، حصہ اول، ج۱، ص۱۷۲، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

 

[10]    ’’الدر المختار‘‘، کتاب الجہاد، باب المرتد، ج۶، ص۳۵۶۔

 و’’الشفا‘‘، الباب الأول في بیان ما ہو حقّہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم   إلخ، ج۲، ص۲۱۶۔

[11]    یعنی جب تک اس متکلم کے مسلمان ہونے کا احتمال باقی ہے تو اس پر صورت مذکورہ میں  کفر کا حکم لگانا جائز نہیں  ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن